{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieomgxwwwg4jbyv5tlz4czdkgqzjy53ui5gta4zm4y5cuu7gjyrzy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mk2f3pv3p5r2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibqhq7haceuiorh2fmhnyzjulvkteev4bzypfxfnqlbzsk3rmwcm4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 57698
},
"path": "/node/185589",
"publishedAt": "2026-04-21T20:21:47.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"۱۲۲۲.JPG",
"View this post on Instagram",
"A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
"امریکہ",
"ایران",
"اسلام آباد مذاکرات",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس"
],
"textContent": "**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ سیز فائر میں توسیع کر دی۔** **دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور سے متعلق تاحال ابہام** **امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر** **ایران کی جانب سے مذاکرات میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔** **لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**پاکستان کی درخواست پر ایران سے جنگ بندی میں توسیع کردی: امریکی صدر**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکہ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے اور وہ ایران کی جانب سے ایک متفقہ تجویز کے انتظار میں ہیں۔\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ مؤخر کر دیا گیا جبکہ تہران نے تاحال مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی 22 اپریل کو (پاکستانی وقت کے مطابق) صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہونے جا رہی تھی۔\n\nاس سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجکر 9 منٹ پر اپنے ٹروتھ سوشل پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا۔\n\nامریکی صدر نے لکھا: ’ایران کی حکومت شدید طور پر منقسم ہونے کی حقیقت کی بنیاد پر، جو کہ غیر متوقع نہیں ہے اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر، ہم سے کہا گیا ہے کہ ہم ایران کے خلاف اپنے حملے کو اس وقت تک مؤخر کریں، جب تک ان کے رہنما اور نمائندے ایک متحدہ تجویز پیش نہ کر دیں۔\n\n’اس لیے میں نے اپنی فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر دوسرے پہلو سے تیار اور مستعد رہے اور اسی بنا پر میں جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کرتا ہوں جب تک ان کی تجویز پیش نہیں کر دی جاتی اور مذاکرات کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے۔‘\n\n## ۱۲۲۲.JPG\n\n* * *\n\n**ایران سے مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر**\n\nخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اسلام آباد کا دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے تاحال مذاکرات میں شرکت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔\n\nجبکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی 22 اپریل کو (پاکستانی وقت کے مطابق) صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہونے جا رہی تھی۔\n\nامریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی کو بتایا کہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر منگل کی دوپہر واشنگٹن پہنچنے والے تھے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جا سکے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nاس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، جنہوں نے پاکستان میں ایران کے ساتھ آئندہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کرنی تھی، منگل کی دوپہر تک اجلاسوں میں شرکت کی غرض سے واشنگٹن میں موجود تھے۔\n\nایک عہدیدار نے اے ایف پی کو 1700 جی ایم ٹی (پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے) کے فوراً بعد بھیجے گئے مختصر بیان میں کہا: 'مزید پالیسی اجلاس وائٹ ہاؤس میں ہو رہے ہیں جن میں نائب صدر شرکت کریں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاگرچہ عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم حالیہ رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس کی روانگی منگل کی صبح کے لیے طے تھی۔\n\nدوسری جانب ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے منگل کو خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا تھا کہ اگر واشنگٹن دباؤ اور دھمکیوں کی پالیسی ترک کر دے تو ایران پاکستان میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کر سکتا ہے، تاہم تہران ہتھیار ڈالنے کے مقصد سے ہونے والی بات چیت کو مسترد کرتا ہے۔\n\nعہدیدار نے کہا کہ ثالث پاکستان امریکہ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے کہ وہ اپنی بحری ناکہ بندی ختم کرے اور ایرانی پرچم بردار کنٹینر جہاز ’ٹوسکا‘ اور اس کے عملے کو رہا کرے، جسے اتوار کو امریکی افواج نے سوار ہو کر قبضے میں لے لیا تھا۔\n\nانہوں نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے اختلافات حل کرنے کے بجائے ’ہر روز نئی رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔‘\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے ایک متفقہ تجویز کے انتظار میں ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 22, 2026 - 01:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 اپریل 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کے بعد خطاب کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nایران سے مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر\n\nجب ٹرمپ گھنٹوں چیختے اور سچویشن روم سے باہر رہے\n\nجنگ بندی کی ڈیڈلائن قریب: اسلام آباد میں سفارت کاری کا امتحان\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کی درخواست پر ایران سے جنگ بندی میں توسیع کردی: امریکی صدر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان کی درخواست پر ایران سے جنگ بندی میں توسیع کردی: امریکی صدر"
}