{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreialmlrtqdqbybazjcs2zy57anvtnnqdfokruwgzkiyynihzzydifu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjxnxbecgmj2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidx5cyjw6vkuqsp3f6jx4pv4pa6jd3ee7nsm2e7v5535wa3q6tzey"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 82656
},
"path": "/node/185561",
"publishedAt": "2026-04-20T04:36:09.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"پی ایس ایل 11",
"کرکٹ",
"بابر اعظم",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**پشاور زلمی کے کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کی سینچری پر کہا ہے کہ انہیں ماضی میں صحیح سے استعمال نہیں کیا گیا۔**\n\nپاکستان سپر لیگ میں اتوار کو بابراعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سینچری سکور کی جو ان کی ایک طویل عرصے بعد لبمی اننگز تھی۔\n\nبابر اعظم اس میچ میں ایک بار پھر پرانے انداز میں دکھائی دیے اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ انہوں نے یہ سینچری صرف 52 گیندوں پر بنائی جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا سٹرائیک ریٹ 192 رہا۔\n\nسٹرائیک ریٹ ہی وہ چیز تھی جس کو بڑھاتے بڑھاتے بابر اعظم اپنی مخصوص کرکٹ کھیلنے کے انداز سے دور ہو گئے تھے۔\n\nیہی بات پشاور زلمی کے کوچ اظہر محمود نے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کے بعد پریس کانفرنس میں کہی۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’بابر اعظم ہمیشہ سے ورلڈ کلاس تھا وہ پراپر کرکٹنگ شاٹ کھیلنے والا پلیئر ہے۔ وہ جاتے ہی بڑی ہٹیں نہیں لگا سکتا۔\n\n’وہ جیسے آج کھیلا ہے اس نے اپنی اننگز کو اعلیٰ انداز میں آگے بڑھایا اور 52 گیندوں پر 100 کیا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاظہر محمود نے کہا کہ ’بابر اعظم سے ڈیمانڈ ہی غلط کی جا رہی تھی۔ ان سے ورلڈ کپ میں 4 نمبر پر بیٹنگ کروائی گئی۔\n\n’ان کے سٹرائیک ریٹ کی بات کی جاتی ہے تو اگر ٹی 20 میں پاکستان کے لیے سٹرائیک ریٹ کی بات کی جائے تو صاحبزادہ فرحان کا سٹرائیک ریٹ 135 کا ہے جو ان کا سب سے زیادہ سٹرائیک ریٹ ہے۔ باقی ہمارے پاس 180 سے 190 والا کوئی نہیں ہے۔‘\n\nانہوں نے بابر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’بابر کا سٹرائیک ریٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں 128 ہے جو اتنا زیادہ فرق نہیں ہے۔ لیکن بابر اعظم کے ساتھ آپ کو مستقل مزاجی ملے گی۔‘\n\nاظہر محمود نے کہا کہ ’بابر اعظم کو یہ کہنا کہ ان کا سٹرائیک ریٹ کم ہے اور جس طرح انہیں استعمال کیا گیا وہ ان کے ساتھ زیادتی تھی۔‘\n\nبابر اعظم گذشتہ طویل عرصے سے خراب فارم سے لڑتے دکھائی دیے ہیں اور ان کی پرفارمنس پر انہیں مسلسل تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔\n\nتاہم پی ایس ایل کے رواں سیزن میں انہوں نے اب تک دو نصف سنچریاں اور ایک سینچری سکور کی ہے جبکہ ان تینوں اننگز میں وہ ناٹ آؤٹ بھی رہے ہیں۔\n\nیہ بابر اعظم کی پی ایس ایل میں تیسری سینچری ہے اور ان کی پرفارمنس کا نتیجہ یہ ہے کہ پشاور زلمی اس وقت بنا کوئی میچ ہارے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔\n\nپاکستان\n\nپی ایس ایل 11\n\nکرکٹ\n\nبابر اعظم\n\nپشاور زلمی کے کوچ اظہر محمود نے بابر اعظم کی سینچری پر کہا ہے کہ انہیں ماضی میں صحیح سے استعمال نہیں کیا گیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, اپریل 20, 2026 - 09:30\n\nMain image:\n\n> <p>پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 19 اپریل 2026 کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف سینچری سکور کی (پی ایس ایل)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nخراب پرفارمنس کا مطلب یہ نہیں کہ کرکٹ چھوڑ دوں: محمد رضوان\n\nپتہ نہیں بمراہ وکٹیں کیوں نہیں لے پا رہے: ممبئی انڈینز ہیڈ کوچ\n\nبابر اور فخر کمبینیشن میں فِٹ نہیں ہوتے تو نہیں کھیلائیں گے: سلمان آغا\n\nSEO Title:\n\nبابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "بابر اعظم کی پی ایس ایل میں سینچری: ’انہیں استعمال ہی غلط کیا گیا‘"
}