{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreig7jqf5zkpah5yityzfjzpqe4uno2brj6kochfirfbvyp65oyqi5i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjuwqz2zgl62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiheghuauypiqfqr6oucxh4dbct5w6a2puxpjrgnsh4k7morapfcqu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 124266
  },
  "path": "/node/185553",
  "publishedAt": "2026-04-19T07:46:56.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "@MORAisbOfficial",
    "RadioPakistan",
    "news",
    "https://t.co/U7EW6ALd73",
    "pic.twitter.com/4AVWQ0K3Vg",
    "April 19, 2026",
    "حج 2026",
    "پی آئی اے",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "@RadioPakistan"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے اتوار کو ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز روانہ ہو گئی۔**\n\nوفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر عازمین حج کو الوداع کیا۔\n\nاس موقعے پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سعودی حکومت کے تعاون سے مقررہ وقت میں حج کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور عازمین کو بہترین ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔\n\nانہوں نے کہا ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت عازمین اپنی روانگی کے ایئرپورٹ پر ہی سعودی امیگریشن اور دیگر تمام مراحل مکمل کر لیتے ہیں، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر ان کا عمل مزید آسان ہو جاتا ہے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ اس سال اس منصوبے کو کراچی اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ لاہور تک توسیع دی گئی ہے، جس سے 95 ہزار سے زائد عازمین کے مستفید ہونے کی توقع ہے۔\n\nریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عازمین کو ای سم کارڈز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں۔\n\n> Govt is providing best possible facilities to intending pilgrims: Yousuf@MORAisbOfficial #RadioPakistan #news https://t.co/U7EW6ALd73 pic.twitter.com/4AVWQ0K3Vg\n>\n> — Radio Pakistan (@RadioPakistan) April 19, 2026\n\nدیگر سہولیات میں جدید اور آرام دہ خیمے اور مکہ و مدینہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس شامل ہے، جس سے سفر میں آسانی ہوگی۔\n\nوفاقی وزیر نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیرِ حج توفیق بن فوزان الربیعہ کا حج انتظامات میں تعاون اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپی آئی اے کے مطابق اس سال 191 پروازوں کے ذریعے 55 ہزار سے زائد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔\n\nان میں سے 49 ہزار سرکاری سکیم جبکہ چھ ہزار نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے سفر کریں گے۔\n\nایئرلائن کی براہ راست حج پروازیں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے چلائی جائیں گی۔\n\nاسلام آباد سے 46 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار 400 سے زائد، کراچی سے 55 پروازوں کے ذریعے 15 ہزار سے زائد، جبکہ لاہور سے 12 ہزار 377 عازمین کو بھیجا جائے گا۔\n\nپی آئی اے کا پری حج آپریشن 21 مئی کو مکمل ہو گا۔ اس سال سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد عازمین کا کوٹہ مقرر کیا ہے۔\n\nحج 2026\n\nپی آئی اے\n\nوزیر برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین کو بہترین ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, اپریل 19, 2026 - 12:45\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">20 جون، 2023 کو جدہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nلاہور: حج و عمرے کے دوران جمع کردہ تبرکات کی گیلری\n\nپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2026 کے انتظامات کا معاہدہ طے\n\nحکومت کا پی آئی اے کے ’احمقانہ‘ اشتہار کی تحقیقات کا حکم\n\nروڈ ٹو مکہ سے اس سال 30 ہزار پاکستانی حجاج مستفید ہوئے: قونصل جنرل\n\nSEO Title:\n\nاسلام آباد سے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "اسلام آباد سے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز"
}