{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiduhandxntdmaii2sauzf3yncxzil5c7xoponjjd7bkdfb5emte6m",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjs7l3cxomv2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreierh3iamixnozkvrc4zp2ufyoo25rshfbuqeh5zkr3hi4xedwzf5y"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 122035
  },
  "path": "/node/185546",
  "publishedAt": "2026-04-18T17:55:08.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "صومالیہ",
    "اسرائیل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان سمیت 12 اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو اسرائیل کی جانب سے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ میں سفارتی نمائندے کی تقرری کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صومالیہ کی ’خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت‘ کی ’صریح خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔**\n\nاسرائیل نے گذشتہ برس صومالیہ کے علیحدگی پسند خطے صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، جسے صومالیہ نے غیر قانونی اور اس کی خود مختاری پر دانستہ حملہ قرار دیا ہے جبکہ پاکستان سمیت متعدد مسلم ممالک نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔\n\nاس سے قبل اسرائیل نے 15 اپریل کو نام نہاد صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر کی تقریری کا اعلان کیا تھا۔\n\nاسرائیل نے مائیکل لوٹیم کو صومالی لینڈ میں اسرائیل کا پہلا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ اس سے قبل کینیا میں اسرائیل کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔\n\nپاکستان، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، سعودی عرب، فلسطین، ترکی، انڈونیشیا اور کویت کے وزرائے خارجہ کی جانب سے ہفتے کو جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں اسرائیلی سفارتی نمائندے کی تقرری کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے ’ریاستوں کے اتحاد کو کمزور کرنے یا ان کی خودمختاری میں مداخلت کرنے والے تمام یکطرفہ اقدامات کو دوٹوک طور پر مسترد کرنے کے مؤقف کا اعادہ‘ کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزرائے خارجہ نے صومالیہ کے اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور اس کے جائز ریاستی اداروں کی حمایت کی، جو صومالی عوام کی خواہشات کے واحد نمائندہ ہیں۔\n\nوزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ’ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے منشور اور افریقی یونین کے بنیادی ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔‘\n\nبیان میں اسے ’ایک خطرناک مثال‘ قرار دیتے کہا گیا کہ ایسے اقدامات ’ہارن آف افریقہ کے خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا خطرہ رکھتی ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘\n\nصومالیہ\n\nاسرائیل\n\nپاکستان سمیت 12 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ہفتے کو اسرائیل کی جانب سے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ میں سفارتی نمائندے کی تقرری کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صومالیہ کی ’خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت‘ کی ’صریح خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 18, 2026 - 23:00\n\nMain image:\n\n> <p>ہرگیسہ کے وسطی علاقے میں 26 دسمبر 2025 کو اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد جشن منانے کے لیے جمع ہونے والے رہائشی صومالی لینڈ کے جھنڈے لہرا رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nصومالی لینڈ کو تسلیم کرنا اسرائیل کا صومالیہ پر حملہ: پاکستان\n\nصومالی لینڈ پر او آئی سی اجلاس، پاکستان بھی شریک\n\nاسرائیلی اہلکار صومالی لینڈ میں، پاکستان سمیت کئی کی مذمت\n\nپاکستان+20 ممالک کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی قدم مسترد\n\nSEO Title:\n\nپاکستان سمیت 12 مسلم ممالک کی ’صومالی لینڈ‘ میں اسرائیلی سفارتی نمائندے کی تقرری کی مذمت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "پاکستان سمیت 12 مسلم ممالک کی ’صومالی لینڈ‘ میں اسرائیلی سفارتی نمائندے کی تقرری کی مذمت"
}