{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreib5fmcjgyvozya6sp4hnfvwls3iq4us65ik5ech46t3henqxaaz2i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjrs5codgu62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreif36fmq6gvi632rdr72lfosap2f4gb6goh7xnn4zrfqwnyqdjushm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 86501
  },
  "path": "/node/185545",
  "publishedAt": "2026-04-18T15:15:16.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "https://t.co/05hycXPgJ6",
    "pic.twitter.com/HwhqdNL9M8",
    "April 18, 2026",
    "ایران جنگ",
    "انڈیا",
    "آبنائے ہرمز",
    "بحری جہاز",
    "حملہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ایشیا",
    "news",
    "@MEAIndia"
  ],
  "textContent": "**انڈین وزارت خارجہ نے ہفتے کو آبنائے ہرمز میں انڈین پرچم بردار دو بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر محمد فتح علی کو طلب کیا۔**\n\nسمندری تجارت پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے ’یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز‘ (یو کے ایم ٹی او) نے ہفتے کو بتایا تھا کہ عمان کے شمال مشرق ساحل کے قریب آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔\n\nادارے کے مطابق ٹینکر کے کپتان نے اطلاع دی کہ مبینہ طور پر ایران کی پاسداران انقلاب فورس سے منسلک دو گن بوٹس نے بغیر کسی وارننگ کے ان کے ٹینکر پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ عمان سے تقریباً 20 ناٹیکل میل شمال مشرق میں پیش آیا۔\n\nاسی سمندری علاقے میں ایک علیحدہ واقعے میں ایک کنٹینر جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جو عمان سے تقریباً 25 ناٹیکل میل شمال مشرق میں پیش آیا۔\n\n> Our statement regarding Iran\n>\n>  https://t.co/05hycXPgJ6 pic.twitter.com/HwhqdNL9M8\n>\n> — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) April 18, 2026\n\nانڈین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے ایرانی سفیر سے ملاقات میں کہا کہ انڈیا کے لیے تجارتی جہازوں اور ملاحوں کی سلامتی نہایت اہم ہے۔\n\nانہوں نے اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی کہ ایران ماضی میں انڈیا جانے والے کئی جہازوں کی محفوظ گزرگاہ کو یقینی بناتا رہا ہے۔\n\nانہوں نے اس ’سنگین واقعے‘ پر اپنی تشویش دہراتے ہوئے ایرانی سفیر پر زور دیا کہ وہ انڈیا کے مؤقف سے ایرانی حکام کو آگاہ کریں اور جلد از جلد انڈیا جانے والے جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔\n\nچار مارچ، 2026 کو پیرس میں میرین ٹریفک ویب سائٹ سے حاصل کی ہوئی اس تصویر میں آبنائے ہرمز میں تجارتی کشتیوں کی نقل و ظاہر ہو رہی ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nبیان کے مطابق ایرانی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ انڈیا کے مؤقف کو اپنی حکومت تک پہنچائیں گے۔\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی کے باعث اس تنگ بحری گزرگاہوں کی سکیورٹی اور عالمی تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بڑھ رہے ہیں۔\n\nایران نے ایک روز قبل جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز کو کھولنے کا اعلان کیا تھا جس پر امریکی صدر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا تاہم ایران نے ہفتے کو اس آبنائے کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا نظام دوبارہ سخت فوجی کنٹرول میں آ گیا ہے۔\n\nایرانی سرکاری میڈیا پریس ٹی وی کے مطابق ترجمان نے اس اقدام کی وجہ ’امریکہ کی بار بار خلاف ورزیوں اور ناکہ بندی کے نام پر سمندری ڈاکہ زنی‘ کو قرار دیا۔\n\nسرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق ترجمان نے کہا ’ایران نے معاہدوں کے تحت محدود تعداد میں جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔\n\n’لیکن امریکہ نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، لہٰذا اب آبنائے ہرمز دوبارہ بند کر دی گئی ہے اور گزرنے کے لیے ایران کی اجازت درکار ہوگی۔‘\n\nایران جنگ\n\nانڈیا\n\nآبنائے ہرمز\n\nبحری جہاز\n\nحملہ\n\nانڈیا نے اپنے پرچم بردار جہازوں پر فائرنگ کے واقعے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے محفوظ بحری آمد و رفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 18, 2026 - 20:30\n\nMain image:\n\n> <p>انڈین پرچم بردار ایل پی جی جہاز ’نندا دیوی‘ 17 مارچ 2026 کو آبنائے ہرمز سے ریاست گجرات کی جام نگر بندرگاہ کے لیے گامزن ہے (اے ایف پی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران سے مذاکرات جاری، آبنائے ہرمز پر ’بلیک میل نہیں ہوں گے: ٹرمپ\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، مسائل کے پرامن حل پر زور: پاکستان فوج\n\nایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ کا پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ\n\nایران سے اسلام آباد میں معاہدہ ہوا تو میں وہاں جا سکتا ہوں: صدر ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nآبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر فائرنگ پر انڈیا کی تشویش، ایرانی سفیر طلب\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر فائرنگ پر انڈیا کی تشویش، ایرانی سفیر طلب"
}