{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicnkiopge7fvzuzgx2z47nl24uwh7q7onlkouzqvfxoblqb2iv5l4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjqj6u2mprh2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidww2wdkpoaqe3zgml6ccf5cqq2vxn56xftdohfi6dcemxpr4z4me"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 73738
},
"path": "/node/185537",
"publishedAt": "2026-04-18T01:30:34.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آبنائے ہرمز",
"ایران",
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس"
],
"textContent": "**امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتے کا سیز فائر جاری۔** **دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہی ہونے کا امکان۔** **لبنان اور اسرائیل بھی 10 روزہ جنگ بندی پر متفق۔** **ایران کا جنگ بندی کی بقیہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کا اعلان** **لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**امریکی ناکہ بندی، ایران نے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی دے دی**\n\nلبنان میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کھولے جانے کے چند گھنٹے بعد، تہران نے ہفتے کو دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھی تو وہ آبنائے ہرمز کو بار پھر بند کر دے گا۔\n\nآبی راستے کی بحالی سے جمعے کو سٹاک مارکیٹس میں تیزی آئی اور واشنگٹن کی جانب سے امید پیدا ہوئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے ایف پی کو بتایا کہ امن معاہدہ’بہت قریب‘ ہے اور کہا کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم حوالے کرنے پر رضامند ہو گیا ہے، جو مذاکرات میں ایک اہم رکاوٹ تھی۔\n\nٹرمپ نے فینکس، ایریزونا میں قدامت پسند ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے تحریک کے ایک اجتماع کو بتایا، ’ہم بہت سی کھدائی کرنے والی مشینوں کے ساتھ ایران جا کر اسے حاصل کرنے والے ہیں۔‘\n\nتاہم، ایران نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ کہیں نہیں جا رہی۔\n\nایران نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر امریکی جنگی بحری جہازوں نے ایرانی بندرگاہوں سے جانے والے بحری جہازوں کو روکا، تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر لکھا، ’ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں، آبنائے ہرمز کھلا نہیں رہے گی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کے لیے ایران سے اجازت درکار ہو گی۔\n\nان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے، جن میں سے ساتوں جھوٹے تھے۔ انہوں نے ان جھوٹوں سے جنگ نہیں جیتی، اور یقینی طور پر مذاکرات میں بھی انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ناکہ بندی جاری رہنے کی صورت میں، آبنائے ہرمز کھلا نہیں رہے گا۔\n\nایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ’آبنائے ہرمز کا کھلنا اور بند ہونا انٹرنیٹ پر نہیں ہوتا، اس کا فیصلہ میدان میں کیا جاتا ہے، اور ہماری مسلح افواج یقینی طور پر جانتی ہیں کہ دوسرے فریق کی کسی بھی کارروائی کے جواب میں کیسا برتاؤ کرنا ہے۔‘\n\n’جسے وہ بحری ناکہ بندی کہتے ہیں، ایران کی جانب سے یقینی طور پر اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ بحری ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے اور ایران یقینی طور پر ضروری اقدامات کرے گا۔‘ (اے ایف پی)\n\n* * *\n\n**ایران کے ساتھ بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم کر سکتے ہیں جب تک کہ بدھ تک جنگ کے خاتمے کے لیے کسی طویل المدتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو جائے۔\n\nٹرمپ نے ایریزونا کے شہر فینکس سے واشنگٹن واپسی کے دوران ایئر فورس ون پر صحافیوں کو بتایا: ’شاید میں اس میں توسیع نہ کروں، لیکن (ایرانی بندرگاہوں کی) ناکہ بندی برقرار رہے گی۔\n\n’لہذا ناکہ بندی برقرار ہے، اور بدقسمتی سے ہمیں دوبارہ بم گرانا شروع کرنے ہوں گے۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے ’کافی اچھی خبر‘ آئی ہے لیکن انہوں نے اس کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں 20 منٹ پہلے کچھ کافی اچھی خبر ملی تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ معاملات بہت اچھے جا رہے ہیں۔‘ (روئٹرز)\n\nآبنائے ہرمز\n\nایران\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nپارلیمانی سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رکھی تو آبی گزر گاہ کھلی نہیں رہے گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 18, 2026 - 06:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">خلا سے لی گئی سٹیلائٹ تصویر میں 17 اپریل 2026 کو آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت دکھائی گئی ہے (روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ کا پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ\n\nآبنائے ہرمز: امریکہ کو بارودی سرنگیں ہٹانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟\n\nآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی، ایران کے پاس متبادل راستہ موجود ہے؟\n\nامریکہ کی آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟\n\nSEO Title:\n\nامریکی ناکہ بندی، ایران نے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی دے دی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکی ناکہ بندی، ایران نے ہرمز دوبارہ بند کرنے کی دھمکی دے دی"
}