{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreib2xdgwyrddhs74jzxatmybiihgjvkyrwwco3bhteknj3lbi7im4i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjnemekaent2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihqtzhztbaood4l6vnei32542a5ndoyzgfw4gyyaergsldi4rvhte"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 78155
},
"path": "/node/185516",
"publishedAt": "2026-04-16T08:52:42.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران جنگ",
"امریکہ",
"پاکستان",
"ثالثی",
"مذاکرات",
"دفتر خارجہ",
"قرۃ العین شیرازی",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے آئندہ دور کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔**\n\nرواں ہفتے ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بات چیت کا آئندہ دور اس اختتام ہفتے میں ہو سکتا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ ہفتے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان براہ بات چیت کی میزبانی کی تھی تاہم اس میں فریقین کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے تھے۔\n\nدفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ ’اگلے مذاکرات کے دور کے حوالے سے فی الحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔۔۔ میں میڈیا سے درخواست کروں گا کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سرکاری اعلان کا انتظار کریں۔ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا، ہم اس سے آگاہ کریں گے۔‘\n\nترجمان نے کہا کہ بطور ثالثی کار اور سہولت کار ’ہمارا کردار صرف اسلام آباد تک محدود نہیں رہا۔ یہ ایک مسلسل عمل کا حصہ ہے۔ جیسا کہ نائب وزیر اعظم کے میڈیا بیانات میں بھی ظاہر کیا گیا، اور بعد ازاں ہونے والی پیش رفت جس میں بشمول تہران میں چیف آف ڈیفنس فورسز کی حالیہ آمد اور مختلف ممالک کے دورے شامل تھے، ان تمام اقدامات کو ایک تسلسل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔‘\n\nطاہر اندرابی نے کہا کہ ہم امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسی کے ساتھ ’ہم تہران اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان رابطوں کے دروازے کھلے رکھ کر اپنا سہولت کاری کا کردار بھی جاری رکھیں گے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’ہماری حکمت عملی کا ایک اہم پہلو یہ بھی ہے کہ اپنے شراکت داروں، اتحادیوں اور دوست ممالک کو اعتماد میں رکھا جائے۔ جو بھی ملک امن کے عمل کی حمایت کرتا ہے، اسے ہماری کوششوں سے متعلق باقاعدگی سے بریفنگ دی جاتی ہے۔ یہ کوئی بند یا محدود عمل نہیں ہے بلکہ ایک کھلا اور inclusive عمل ہے جس کا مقصد امن کا قیام ہے۔‘\n\nانہوں نے ثالثی اور مذاکرات کے اس حملے کے حوالے سے دیگر ممالک کے کردار کے بارے میں ’آپ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے بیانات سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام فریقین کو ساتھ رکھا جائے اور ان کی حمایت کو سراہا جائے۔ یہ بات ہماری قیادت اور دیگر ممالک کی قیادت کے درمیان ہونے والے متعدد رابطوں سے بھی عیاں ہے۔‘\n\nانہوں نے کہا جہاں تک مخصوص بات چیت کی تفصیلات کا تعلق ہے، چاہے وہ تہران میں ہوئی ہوں یا دیگر سفارتی ذرائع سے ہو، ’میں یہ دہرانا چاہوں گا کہ ہم ان کی تفصیلات پر تبصرہ نہیں کرتے۔ متعلقہ فریقین کے مؤقف ہمارے لیے امانت ہیں، اور ہم رازداری کو برقرار رکھنے کے پابند ہیں۔ ہمارا کردار غیر جانبدار ہے۔‘\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nپاکستان\n\nثالثی\n\nمذاکرات\n\nدفتر خارجہ\n\nترجمان طاہر انداربی نے کہا کہ پاکستان تہران اور واشنگٹن کے درمیان رابطوں کے دروازے کھلے رکھ کر سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nجمعرات, اپریل 16, 2026 - 14:45\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی 16 اپریل 2026 کو پریس بریفنگ کرتے ہوئے (سکرین گریب)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nDkPnvD57\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nاسلام آباد مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر دوبارہ حملے ہوں گے: صدر ٹرمپ\n\nاسلام آباد مذاکرات اور مشرقِ وسطیٰ کا مستقبل\n\nامریکہ ایران مذاکرات میں پاکستانی زبردست اور واحد ثالث ہیں: وائٹ ہاؤس\n\nآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی، ایران کے پاس متبادل راستہ موجود ہے؟\n\nSEO Title:\n\nامریکہ-ایران مذاکرات کے آئندہ دور کی تاریخ طے نہیں ہوئی: پاکستانی وزارت خارجہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ-ایران مذاکرات کے آئندہ دور کی تاریخ طے نہیں ہوئی: پاکستانی وزارت خارجہ"
}