{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreia7yq4cc7eyp2uw6jk3cgtjyvllesufa7vbh2q6pjirnhna33zkdq",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjnelx2htn42"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreib5sbdqhst5c73wf63sj5iwseikblz7esfjjp2sakye3ewgpxukwu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 60346
  },
  "path": "/node/185519",
  "publishedAt": "2026-04-16T11:27:53.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "پاکستان",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "اسلام آباد مذاکرات",
    "سفیر",
    "رمنا سعید",
    "ایشیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے جمعرات کو کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات میں فریقین مفاہمت کے قریب پہنچ گئے تھے لیکن ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکہ ایک مرتبہ پھر پیچھے ہٹ گیا۔**\n\nانڈپینڈنٹ اردو سے خصوصی گفتگو میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ گذشتہ ایک سال میں یہ تیسری بار ہے کہ امریکی مذاکرات چھوڑ رہے ہیں۔ ’اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات دونوں فریقین مفاہمت تک پینچ گئے تھے لیکن اسے امریکی فریق نے سبوتاژ کیا۔‘\n\nان کے بقول: ’اور وہ (امریکی) پھر دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی دباؤ کی پالیسی کے ذریعے کامیاب نہیں ہو سکتے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں لگ بھگ 20 گھنٹے مذاکرات ہوئے، جس کے بعد امریکی وفد کی قیادت کرنے والے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ ’حتمی اور بہترین پیشکش‘ سامنے رکھنے کے بعد واپس جا رہے ہیں۔\n\nجے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ’ہم یہاں سے ایک انتہائی سادہ تجویز، افہام و تفہیم کے ایک طریقہ کار کے ساتھ جا رہے ہیں جو ہماری حتمی اور بہترین پیشکش ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ آیا ایرانی اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں۔‘\n\nامریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ بنیادی تنازع جوہری ہتھیاروں پر تھا۔ ’میرا خیال ہے کہ ہم کافی لچک دار تھے۔ ہم نے کافی مفاہمت کا مظاہرہ کیا۔ صدر (ٹرمپ) نے ہم سے کہا تھا کہ آپ کو نیک نیتی کے ساتھ یہاں آنا چاہیے اور معاہدہ طے پانے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی چاہیے۔‘\n\nساتھ ہی انہوں کہا کہ ’ہم نے ایسا ہی کیا اور، بدقسمتی سے، ہم کوئی پیش رفت نہیں کر سکے۔‘\n\nپاکستان کے ثالثی کے کردار کے بارے میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ’پاکستان نہایت مخلص ہے اور قومی سطح پر مضبوط عزم کے ساتھ، جس میں حکومت، وزیراعظم اور وزارتِ خارجہ شامل ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ایران اور امریکہ کے درمیان بامعنی مکالمہ قائم کر کے اس چیلنج اور تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔‘\n\nان کے مطابق پاکستان کا کردار انتہائی بنیادی اور نہایت اہم ہے۔\n\nوفد کی تشکیل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ امریکی وفد کی نوعیت پر منحصر ہوگا اور اس کے بعد ہم اپنے وفد کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔\n\nامریکہ کے ساتھ بات چیت کی کامیابی کے حوالے سے امید کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ یہ ثابت کر چکا ہے کہ ’وہ اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔‘\n\nایرانی سفیر کے بقول: ’امریکیوں نے 2015 کے معاہدے کی بھی پاسداری نہیں کی اور دو مرتبہ مذاکرات کی میز چھوڑ کر ہم پر حملہ کیا۔‘\n\nان کا کہنا تھا کہ ’جب ہم مذاکرات میں داخل ہوتے ہیں تو ہمیں ان پر کوئی اعتماد یا بھروسہ نہیں ہوتا۔ اسی کے ساتھ ہم امریکہ یا اسرائیلی حکومت کی کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جو کوئی بھی ہمارے سامنے آئے، ہم ایسے حقیقی مذاکرات چاہتے ہیں جن کے مثبت نتائج ہوں۔‘\n\nجب ان سے یہ پوچھا گیا کہ صرف پاکستان ہی ثالث کیوں، کوئی اور مسلم ملک کیوں نہیں، تو انہوں نے کہا کہ ’پچھلی بار عمان ثالث تھا اور کچھ مذاکرات وہاں ہوئے، لیکن امریکی میز چھوڑ کر چلے گئے۔ اس بار پاکستان نے خود پہل کی ہے اور سنجیدگی سے اس عمل کو آگے بڑھا رہا ہے، اور ہماری ترجیح یہ ہے کہ یہ مذاکرات پاکستان میں ہی منعقد ہوں۔‘\n\nایران جنگ\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nسفیر\n\nاسلام آباد میں ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان خلوص سے ایران اور امریکہ میں ثالثی کی کوشش کر رہا ہے۔\n\nرمنا سعید\n\nجمعرات, اپریل 16, 2026 - 17:00\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم 16 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے (انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nایشیا\n\njw id:\n\nJYlUTS3c\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ-ایران مذاکرات کے آئندہ دور کی تاریخ طے نہیں ہوئی: پاکستانی وزارت خارجہ\n\nامریکہ ایران مذاکرات میں پاکستانی زبردست اور واحد ثالث ہیں: وائٹ ہاؤس\n\nامید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان\n\nاسلام آباد مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر دوبارہ حملے ہوں گے: صدر ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nاسلام آباد میں مفاہمت کے قریب تھے، امریکہ ایک بار پھر پیچھے ہٹ گیا: ایرانی سفیر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "اسلام آباد میں مفاہمت کے قریب تھے، امریکہ ایک بار پھر پیچھے ہٹ گیا: ایرانی سفیر"
}