{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreid2fy2kqnob6rr7rzwod5p7sfooihm5it5vzrjomwsmm2bgkaplli",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjjcmuwcqps2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic63sw62kmxgo46taikblr3tuxsz5lpfem22qeirjwwfb43ril4qa"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 120071
},
"path": "/node/185494",
"publishedAt": "2026-04-15T05:49:56.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"سعودی عرب",
"ترکی",
"قطر",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں جہاں سے وہ قطر اور پھر ترکی بھی جائیں گے۔**\n\nوزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 15 اپریل سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکی کا دورہ کریں گے۔\n\n**اہم سعودی دورے** **گذشتہ ایک سال (مارچ 2025–اپریل 2026) کے دوران اہم دورے یہ ہیں:** **19-22 مارچ 2025:** جدہ کا چار روزہ سرکاری دورہ، جس میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں شامل تھیں۔ **5-6 جون 2025:** عمرہ ادا کرنے اور سعودی قیادت سے ملاقات کے لیے سرکاری دورہ۔ **17-18 ستمبر، 2025:** تعاون کو رسمی شکل دینے اور سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کے لیے دورہ۔ **26-29 اکتوبر 2025:** ریاض کا دورہ تاکہ نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو میں شرکت کی جا سکے۔ **10-11 نومبر 2025:** دوسرے مشترکہ عرب-اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ **3-4 دسمبر 2025:** ریاض میں 'ون واٹر سمٹ' میں شرکت کی۔ **12 مارچ 2026:** جدہ میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات۔ **15 اپریل 2026:** تازہ سرکاری دورے کے لیے روانگی کا شیڈول ہے، جو قطر اور ترکی سمیت تین ممالک کے دورے کا حصہ ہے\n---\n\nاس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان جنگ اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے تناظر میں یہ دورے انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔\n\nایران اور امریکہ کے درمیان سیز فائر کے بعد اسلام آباد میں اہم مذاکرات کا پہلا دور 11 اپریل کو ہوا تھا جو بنا کسی معاہدے کے ختم ہوا، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی رواں ہفتے اسلام آباد میں ہی ہو گا۔\n\nاس جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اشارہ کر چکے ہیں۔\n\nپاکستان کے وزیر اعظم آفس سے بدھ کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب اور قطر دو طرفہ تناظر میں ہوگا جہاں وہ دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔\n\nدوسری جانب وزیراعظم ترکی کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔\n\nبیان کے مطابق فورم کے دوران وزیراعظم دیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور فورم میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔\n\nامکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کی رجب طیب اردوغان سے بھی ملاقات ہو گی۔\n\nاس سے قبل دونوں اسلامی ممالک کے درمیان 17 ستمبر 2025 کو ایک سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شریف نے دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان نے گذشتہ دنوں فوجی سازوسامان سعودی عرب بھیجا ہے۔\n\nاس دورے سے قبل پاکستان کے وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے 3 ارب امریکی ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کا وعدہ کیا ہے جس کی فراہمی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ موجودہ 5 بلین امریکی ڈالر سعودی ڈپازٹ اب پہلے کے سالانہ رول اوور انتظامات سے مشروط نہیں رہے گا اور اس کی بجائے اسے طویل مدت تک بڑھایا جائے گا۔\n\nسعودی عرب\n\nترکی\n\nقطر\n\nشہباز شریف\n\nوزیر اعظم محمد شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 15 اپریل سے 18 اپریل تک سعودی عرب، قطر اور ترکی کا دورہ کریں گے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 15, 2026 - 10:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے 17 ستمبر 2025 کو ریاض میں ملاقات کی یہ تصویر ایس پی اے نے جاری کی تھی (فائل فوٹو: اے ایف پی/ ایس پی اے)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی عرب کا پاکستان میں مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان: وزیر خزانہ\n\nپاکستان، قطر کا خطے میں امن کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عزم\n\nپاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی مشترکہ تعاون فریم ورک بنانے پر مشاورت\n\nشہباز شریف سے سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر اتفاق\n\nSEO Title:\n\nشہباز شریف آج سعودی عرب، قطر اور ترکی کے اہم دوروں پر روانہ ہوں گے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "شہباز شریف آج سعودی عرب، قطر اور ترکی کے اہم دوروں پر روانہ ہوں گے"
}