{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiep24ezvzk3qqfenz25fpusm6repb2pa4b5jzkeb5pvgz7wxpvhce",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjjcmrkcwn62"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicg2dtrj76yob6acxlqiigemzn3kbgsuda7oosa63ymw6nzv53iq4"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 85044
  },
  "path": "/node/185493",
  "publishedAt": "2026-04-15T06:00:28.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "بات چیت",
    "تحقیق",
    "سائنس",
    "محقق",
    "ہیری کوکبرن",
    "صحت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ کسی دوسرے انسان سے گفتگو کرنے کو انسان کے لیے سب سے زیادہ خوش کن مشغلوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے، لیکن ہم بظاہر بور کرنے والے موضوعات پر ہونے والی ’عام سی گپ شپ‘ کی ہمیں محظوظ اور پرجوش کرنے کی صلاحیت کو ہمیشہ کم تر سمجھتے ہیں۔**\n\nکوئنٹن ٹرانٹینو کی فلم پلپ فکشن کا وہ مشہور سین ہی لے لیں، جس میں کرائے کے دو قاتل اپنے کسی کام سے جا رہے ہوتے ہیں، اور جان ٹراولٹا اور سیموئیل ایل جیکسن کی طرف سے ادا کیے گئے یہ کردار یورپ اور امریکہ میں میکڈونلڈز کے مینیو کے فرق کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں۔\n\n’کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ پیرس میں پنیر والے برگر کو کیا کہتے ہیں؟‘\n\nتحقیق کرنے والی ٹیم نے بتایا کہ اس سوال و جواب کا بظاہر عام سا موضوع یہ واضح کرتا ہے کہ کس طرح ’عام موضوعات پر ہونے والی گفتگو غیر متوقع طور پر دلچسپ ہو سکتی ہے‘ اور یہ سین آگے چل کر ایک ثقافتی پہچان بن گیا۔\n\nمحققین کا کہنا تھا کہ مزید یہ کہ اس طرح کی ہلکی پھلکی بات چیت دراصل ہمارے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے، جو ذہنی اور جسمانی صحت کو بہتر بناتی ہے۔\n\nیونیورسٹی آف مشی گن کی ڈاکٹریٹ کی طالبہ اور جرنل آف پرسنلٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کی مرکزی مصنفہ، الزبتھ ٹرن (ایم اے) نے کہا، ’ہم عموماً یہ فرض کر لیتے ہیں کہ اگر کوئی موضوع اکتا دینے والا لگے تو اس صورت میں گفتگو بھی بورنگ ہو گی۔ لیکن حقیقت میں لوگوں کا تجربہ ایسا نہیں ہوتا۔‘\n\nٹیم نے مجموعی طور پر 1800 شرکا پر مشتمل نو تجربات کیے اور محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ لوگوں نے ہمیشہ اس بات کا کم اندازہ لگایا کہ ان موضوعات پر گفتگو کتنی دلچسپ اور پرلطف ہو گی جنہیں وہ ’اکتا دینے والی‘ سمجھتے تھے۔\n\nان تجربات میں شرکا سے یہ پیش گوئی کرنے کا کہا گیا تھا کہ ان کے خیال میں وہ ان مخصوص موضوعات پر گفتگو کر کے کتنا لطف اندوز ہوں گے جنہیں انہوں نے بورنگ قرار دیا تھا۔\n\nتقریباً کسی بھی موضوع پر بات چیت ہمیں محظوظ کر سکتی ہے (اینواتو)\n\n\n\n\nتحقیقی ٹیم نے مشاہدہ کیا کہ گفتگو کا موضوع اور یہ بات کہ آیا بات چیت کرنے والے پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، اس بات میں غیر معمولی کردار ادا کرتے ہیں کہ آیا لوگوں کے خیال میں کوئی گفتگو دلچسپ ہو سکتی ہے۔\n\nمحققین کہتے ہیں کہ ’لوگ نہ صرف اس بات کا کم اندازہ لگاتے ہیں کہ وہ اجنبیوں سے بات کر کے کتنا لطف اندوز ہوں گے، بلکہ وہ یہ بھی نہیں سمجھتے کہ موضوع ان کی سوچ سے کم اہمیت رکھتا ہے۔‘\n\nانہوں نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو گفتگو کے بارے میں اپنے رویوں کو بدلنے پر غور کرنا چاہیے، اور اس بارے میں زیادہ فکر مند ہونے کی بجائے کہ آیا وہ موضوع میں دلچسپی لیں گے یا نہیں، خود سے یہ پوچھنا چاہیے کہ 'میں کیا سیکھ سکتا ہوں؟‘\n\nمحققین نے کہا کہ ایک بار جب لوگ بات کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو بات چیت بذات خود موضوع سے زیادہ اہم ہو جاتی ہے۔\n\nالزبتھ ٹرن نے کہا، ’جو چیز واقعی لطف پیدا کرتی ہے وہ آپس کی گفتگو میں شمولیت ہے۔ اپنی بات سنے جانے کا احساس، ایک دوسرے کو جواب دینا، اور کسی کی زندگی کے بارے میں غیر متوقع تفصیلات جاننا ایک عام سے موضوع کو بھی بامعنی بنا سکتا ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nٹیم نے کہا کہ ان کے نتائج اس لیے اہم ہیں کیوں کہ ہمارے سماجی روابط ذہنی اور جسمانی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مضبوط باہمی تعلقات بہتر صحت اور تنہائی کے کم خطرے سے جڑے ہیں۔\n\nٹیم نے کہا کہ ’اگر لوگ گفتگو سے گریز کرتے ہیں کیوں کہ انہیں ان کے بورنگ ہونے کی توقع ہوتی ہے، تو وہ دوسروں سے جڑنے کے آسان مواقع گنوا سکتے ہیں۔‘\n\nالزبتھ ٹرن کے بقول: ’اگر ہم کافی مشین پر کسی ساتھی سے، لفٹ میں کسی پڑوسی سے، یا کسی تقریب میں کسی اجنبی سے بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، تو ہو سکتا ہے ہم روابط کے چھوٹے چھوٹے لمحات گنوا رہے ہوں۔‘\n\n’یہاں تک کہ روزمرہ کی زندگی کے بارے میں ایک مختصر سی بات چیت بھی ہماری توقع سے زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے۔‘\n\nبات چیت\n\nتحقیق\n\nسائنس\n\nمحقق\n\nاکتا دینے گفتگو سے گریز کر کے ہو سکتا ہے ہم یہ بھول جائیں کہ تقریباً کسی بھی موضوع پر بات چیت ہمیں محظوظ کر سکتی ہے اور ہماری معلومات میں اضافہ کر سکتی ہے۔\n\nہیری کوکبرن\n\nبدھ, اپریل 15, 2026 - 11:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">تحقیق کے مطابق گفتگو کرنا انسان کے لیے سب سے زیادہ خوش کن مشغلوں میں سے ہے (اینواتو)</p>\n\nصحت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکمر درد کی اصل وجہ پوسچر نہیں بلکہ حرکت کی کمی: تحقیق\n\nبزرگوں کا ہفتے میں ایک بار کھانا بنانا ڈیمنشیا کا خطرہ کم کرتا ہے: تحقیق\n\nجم سپلیمنٹ نیند کی کمی کا سبب بن سکتے ہیں: تحقیق\n\nبلیاں چھاتی کے سرطان کو سمجھنے میں مدد دے سکتی ہیں: تحقیق\n\nSEO Title:\n\nہلکی پھلکی گپ شپ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند: تحقیق\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/news/science/small-talk-boring-conversations-psychology-b2957262.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ہلکی پھلکی گپ شپ انسانی صحت کے لیے فائدہ مند: تحقیق"
}