{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreicjblahzkano3pskk3xj3p5ba3pz5dk26z5bj2m64sldybzrdasq4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjizxcjzlhb2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicyp45i7nad3dgrp2nwk7vyq4x7usx7skjg3lysne5x6wrjmi722m"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 48116
  },
  "path": "/node/185491",
  "publishedAt": "2026-04-15T02:38:57.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "امریکہ",
    "ایران",
    "اسلام آباد",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news",
    "لائیو اپ ڈیٹس"
  ],
  "textContent": "**امریکہ اور ایران کے درمیان سیز فائر جاری۔** **دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہی ہونے کا امکان۔** **امریکی فوج کا ایران کی سمندر میں تجارت کو مکمل بند کرنے کا دعویٰ۔** **لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**صدر چھوٹی ڈیل نہیں، بڑا معاہدہ چاہتے ہیں: جے ڈی وینس**\n\nامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے مذاکرات میں ڈیل نہ ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کوئی ’چھوٹی ڈیل‘ نہیں چاہتے۔\n\nٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی تقریب کے دوران جب ان سے امریکہ ایران مذاکرات کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’بنیادی طور پر اس وقت صورتحال یہ ہے کہ صدر نے ایک پالیسی طے کر دی ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ اور اس وقت ہم اسی بات کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔‘\n\nوینس نے کہا کہ ’صدر (ٹرمپ) کوئی چھوٹی ڈّیل نہیں چاہتے، وہ ایک بڑا، جامع معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ایران کو ایک سادہ پیشکش کی گئی ہے۔ ’صاف بات یہ ہے کہ شاید کسی بھی صدر کے پاس اس طرح کی پیشکش کرنے کی صلاحیت پہلے نہیں تھی۔\n\n’اگر آپ ایک نارمل ملک کی طرح برتاؤ کرنے پر آمادہ ہوں، تو ہم بھی آپ کے ساتھ معاشی طور پر ایک نارمل ملک کی طرح سلوک کریں گے۔‘\n\nانہوں نے مزید ہا کہ ’وہ (ٹرمپ) چھوٹا معاہدہ نہیں چاہتے، اور یہی ایک وجہ ہے کہ اگرچہ پاکستان میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، لیکن معاہدہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔\n\n’کیونکہ صدر واقعی ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، ایران دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی نہ کرے، اور ساتھ ہی ایران کے عوام ترقی کریں، خوشحال ہوں اور عالمی معیشت کا حصہ بنیں۔\n\n’یہی وہ پیشکش ہے جو وہ کر رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے کا عہد کریں، تو ہم ایران کو ترقی دیں گے، اسے معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔‘\n\n* * *\n\n**ایران کی سمندر میں تجارت مکمل روک دی ہے: امریکی فوج**\n\nامریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ناکہ بندی کے ذریعے ایران کی سمندر سے تجارت کو مکمل بند کر دیا ہے۔\n\nامریکی فوج نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ ’امریکی فورسز نے سمندر میں ناکہ بندی کے ذریعے ایران میں داخل ہونے اور باہر نکلنے والی اکنامک تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔‘\n\nسینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کے مطابق کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ ’ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ کر دی گئی ہے اور امریکی افواج مشرقِ وسطیٰ میں سمندری برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔\n\n’اندازاً ایران کی 90 فیصد معیشت سمندری بین الاقوامی تجارت پر منحصر ہے۔ ناکہ بندی کے نفاذ کے 36 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں امریکی افواج نے ایران کے اندر اور باہر سمندری راستے سے ہونے والی معاشی تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔‘\n\n* * *\n\n**ایرانی بندر گاہوں کی ناکہ بندی میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز بھی شامل: سینٹ کام**\n\nامریکی سینٹرل کمانڈ نے بدھ کو بتایا کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز ان وسائل میں شامل ہیں جو ایرانی بندرگاہوں کو متاثر کرنے والی ناکہ بندی کی کارروائی انجام دے رہے ہیں۔\n\nبیان کے مطابق یہ ناکہ بندی ان تمام ممالک کے جہازوں پر بلا امتیاز نافذ کی جا رہی ہے جو ایران کے ساحلی علاقوں یا بندرگاہوں میں داخل ہو رہے ہیں یا وہاں سے روانہ ہو رہے ہیں۔\n\n’ایک عام ڈسٹرائر پر 300 سے زائد ملاح (سیلرز) پر مشتمل عملہ ہوتا ہے، جو سمندری جارحانہ اور دفاعی کارروائیاں انجام دینے میں اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں۔‘\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسلام آباد\n\nامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران سے مذاکرات میں ڈیل نہ ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کوئی ’چھوٹی ڈیل‘ نہیں چاہتے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 15, 2026 - 09:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس 12 اپریل 2026 کو ایران سے مذاکرات کے بعد اسلام آباد سے واپس روانہ ہوتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی، ایران کے پاس متبادل راستہ موجود ہے؟\n\nمذاکرات اسلام آباد میں ہونے کا امکان، فیلڈ مارشل اچھا کام کر رہے ہیں: ٹرمپ\n\nٹرمپ نے امریکی صدی کے خاتمے پر مہر ثبت کر دی\n\nSEO Title:\n\nصدر ٹرمپ ایران سے ’چھوٹی ڈیل‘ نہیں بلکہ ’بڑا معاہدہ‘ چاہتے ہیں: جے ڈی وینس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "صدر ٹرمپ ایران سے ’چھوٹی ڈیل‘ نہیں بلکہ ’بڑا معاہدہ‘ چاہتے ہیں: جے ڈی وینس"
}