{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieblzlzydhv5vowf74p3sxwm4lxzskj65lasgnrst3yhdjvjbw6km",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjizxape5tf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiatkf2nxmyi7bkyrcdbwyfp5sv7n2twez4uh6akvf5unerndxajfm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 79749
},
"path": "/node/185492",
"publishedAt": "2026-04-15T03:35:04.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"معیشت",
"سعودی عرب",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کو کہا ہے کہ سعودی عرب نے مزید 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس دینے کا وعدہ کیا ہے، جن کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔**\n\nانہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کی سعودی ڈپازٹ اب سالانہ رول اوور کے پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں رہے گی بلکہ ان کی مدت بھی بڑھا دی گئی ہے۔\n\nوزیر خزانہ نے یہ اعلان واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سپرنگ اجلاس 2026 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور پاکستان کے لیے سعودی مالی معاونت اور بیرونی فنانسنگ حکمتِ عملی سے متعلق اہم تفصیلات بتائیں۔\n\nوفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور انہوں نے واضح طور پر اپنے آگاہ کیا ہےکہ ’تین ارب ڈالر کے مزید ڈپازٹ جمع کرائے گی اور وہ اگلے ہفتے کے دوران ہمارے پاس آ جائیں گے۔‘\n\nپاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو ممکنہ طور پر 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنے جا رہا ہے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ بڑھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔\n\nاس لیے پاکستان اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو ایک خاص سطح پر بحال رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور اب سعودی عرب کی طرف سے اس ضمن میں بڑا اعلان سامنے آیا ہے۔\n\nوزارت خزانہ سے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’یہ معاونت پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کے ایک اہم وقت پر آئی ہے اور اس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے میں مدد ملے گی۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں کہا کہ گیا حکومت پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق ذخائر برقرار رکھے گی، جن میں مالی سال کے اختتام تک تقریباً 18 ارب ڈالر کے ذخائر حاصل کرنے کا ہدف شامل ہے، جو تقریباً 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہیں۔\n\nوزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے کامیابی سے 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ واپس کر دیا ہے، جسے انہوں نے ’غیر معمولی واقعہ نہیں‘ قرار دیا۔\n\nانہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ حکومت تمام آئندہ بیرونی ادائیگیوں اور ذمہ داریوں کو وقت پر پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ’پاکستان کا بیرونی فنانسنگ پلان واضح ہے اور اسے ذمہ داری اور نظم و ضبط کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے۔‘\n\nواشنگٹن میں اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے بتایا کہ انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے ساتھ مل کر سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان سے تفصیلی ملاقات کی۔\n\nانہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد میں سعودی وزیر خزانہ سے ملاقات کی تھی، تاہم حکومت نے باضابطہ اعلان سے پہلے میڈیا میں آنے والی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاکہ مکمل وضاحت اور باہمی اتفاق کے بعد ہی معلومات شیئر کی جائیں۔\n\nسعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نےگذشتہ جمعے کو اسلام آباد میں ویزاعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔\n\nپاکستان\n\nمعیشت\n\nسعودی عرب\n\nپاکستان کے وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ تین ارب ڈالر پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کے علاوہ ہوں گے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 15, 2026 - 09:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان کے درمیان 15 اپریل 2026 کو واشنگٹن میں تفصیلی بات چیت ہوئی (تصویر: وزارت خزانہ پاکستان)</p>\n\nمعیشت\n\njw id:\n\not7yJlRn\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nفنڈز کے حصول کے لیے تمام آپشنز زیرغور ہیں: پاکستانی وزیر خزانہ\n\nمتاثرہ معیشتوں کو 50 ارب ڈالر تک دیے جا سکتے ہیں: آئی ایم ایف\n\nآئی ایم ایف اور پاکستان میں 1.2 ارب ڈالر کے اجرا پر سٹاف لیول معاہدہ\n\nپاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی مشترکہ تعاون فریم ورک بنانے پر مشاورت\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب کا پاکستان میں مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان: وزیر خزانہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "سعودی عرب کا پاکستان میں مزید 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کا اعلان: وزیر خزانہ"
}