{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibjwq2pgg5ng3uxikeikcw3xrbvhmuxf43qeivpghjp6ds5buogaa",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjikrxhjlzd2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibbacfz7ozyh7ejntxopxmdyaht3ad64lr7byjz632mvl4ekkzilm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 46207
},
"path": "/node/185481",
"publishedAt": "2026-04-14T02:58:41.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/s4Ki2HqL4U",
"April 14, 2026",
"پاکستان",
"امریکہ",
"ایران",
"اسلام آباد",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس",
"@VP"
],
"textContent": "**امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور بھی اسلام آباد میں ہونے کا امکان۔** **دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات بنا معاہدے کے ختم ہوا تھا۔** **امریکی صدر نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان کیا ہے۔** **ایران نے امریکی ناکہ بندی کے اعلان کو ’خود مختاری خلاف ورزی‘ قرار دیا۔** **لائیو اپ ڈیٹس**\n---\n\n* * *\n\n**ایران کے ساتھ مذاکرات کے آئندہ دور پر بات ہو رہی ہے: وائٹ ہاؤس**\n\nامریکی صدر کے دفتر اور سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے منگل کو انڈپینڈنٹ اردو کے نامکہ نگار اظہاراللہ کے اس سوال کہ کیا امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پاکستان میں ہونے جا رہا ہے، کے جواب میں بتایا کہ مستقبل میں مذاکرات پر بات چیت چل تو رہی ہے لیکن ابھی تک شیڈول ترتیب نہیں پایا ہے۔\n\nعہدیدار نے بتایا کہ ’مستقبل میں مذاکرات زیر غور ہیں، تاہم اس وقت تک کوئی شیڈول طے نہیں ہوا ہے۔\n\n* * *\n\n**اسلام آباد امن مذاکرات آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: صدر ٹرمپ**\n\nنیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے دو دنوں میں ایران مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔\n\nانہوں نے انٹرویور سے بات کرتے ہوئے کہا ’آپ کو وہاں رہنا چاہیے، واقعی، کیونکہ اگلے دو دنوں میں کچھ ہو سکتا ہے، اور زیادہ امکان ہے کہ ہم وہاں جائیں گے۔‘\n\nٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، مذاکرات پر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں۔\n\n* * *\n\n**اقوام متحدہ کی ایران امریکہ مذاکرات میں پاکستانی کردار کی تعریف اور حمایت کا اعلان**\n\nاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے منگل کو ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔\n\nاسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، یو این سیکرٹری جنرل انتونی گوتریش نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر بات کی۔\n\nبیان میں بتایا گیا کہ نائب وزیر اعظم اصھاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔\n\n* * *\n\n**امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانیہ کو شمالی سمندر کا تیل نکالنے کا مشورہ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپ توانائی کے لیے بے حد بے چین ہے لیکن برطانیہ شمالی سمندر کے تیل نکالنے سے انکار کر رہا ہے۔\n\nسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ (سکاٹ لینڈ کے ساحل) ایبرڈین کو ترقی کی بلندیوں پر ہونا چاہیے تھا۔\n\n’ناروے اپنا شمالی سمندر کا تیل برطانیہ کو دگنی قیمت پر فروخت کر رہا ہے۔ وہ ایک بڑی دولت کما رہے ہیں۔ برطانیہ، جو توانائی کے لحاظ سے ناروے سے بہتر پوزیشن میں شمالی سمندر پر واقع ہے، کو ڈرلنگ کرنا چاہیے۔‘\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں برطانیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا’بے بی، ڈرل!!!‘\n\nانہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ بالکل پاگل پن ہے کہ وہ ایسا نہیں کر رہے... اور مزید ونڈ ملز نہیں!‘\n\n* * *\n\n**رومانیہ کی اسلام آباد مذاکرات میں پاکستان کی سہولت کاری کی تعریف**\n\nرومانیہ کی وزیر خارجہ اوآنا سیلویا ٹوئیو نے منگل کو پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو منگل کو فون کیا۔\n\nاسلام آباد میں وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ ٹوئیو نے اسلام آباد مذاکرات میں سہولت کاری میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔\n\nبیان میں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان رومانیہ تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کیا اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔\n\nدونوں رہنماؤں نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔\n\n* * *\n\n**اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ**\n\nاطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے پیشِ نظر اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\nگذشتہ چند ہفتوں کے دوران اٹلی نے لبنان پر اسرائیلی حملوں پر سخت تنقید کی ہے، جہاں اقوامِ متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت اطالوی فوجی بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔\n\nوزارتِ دفاع کے ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کے نتیجے میں اٹلی اب اسرائیل کے ساتھ فوجی تربیت کے شعبے میں تعاون نہیں کرے گا۔\n\nیہ فیصلہ وزیرِ اعظم میلونی نے پیر کو اپنے وزرائے خارجہ، دفاع اور نائب وزیرِ اعظم کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا۔ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے فی الحال اس پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔\n\n* * *\n\n**فرانس اور برطانیہ جمعے کو آبنائے ہرمز سے متعلق اہم اجلاس کی میزبانی کریں گے**\n\nفرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے منگل کو کہا ہے کہ فرانس اور برطانیہ جمعے کو ایک اہم اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے منصوبے پر غور کیا جائے گا۔\n\nفرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ اجلاس ایک کثیر القومی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد جنگ کے بعد عالمی شپنگ کو محفوظ بنانا ہے۔\n\n* * *\n\n**آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے شراکت داروں سے بات چیت جاری: قطر**\n\nقطری وزیر خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کو میڈیا کو بتایا کہ ’ہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور اس کی بندش کے منفی اثرات کو روکنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کو کسی بھی فریق سے خطرہ نہیں لایا جا سکتا اور اسے دوبارہ کھولنے کے لیے کوئی پیشگی شرط نہیں ہونی چاہیے۔\n\nان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے بحران کا حل علاقائی ہونا چاہیے، جس میں ساحلی ریاستیں اور اس پر انحصار کرنے والی ریاستیں شامل ہوں۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’ہم آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور ہر ایک کے لیے منفی اثرات کو روکنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘\n\nترجمان نے کہا کہ قطر پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور کی تصدیق کے منتظر ہیں اور ان سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔\n\n* * *\n\n**امریکی اور ایرانی وفد رواں ہفتے پھر سے اسلام آباد آ سکتے ہیں: ذرائع**\n\nامریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کے امکانات کے حوالے سے خبر رساں ادارے نے بھی رپورٹ کیا ہے۔\n\nروئٹرز نے چار ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کی ٹیمیں اس ہفتے مذاکرات کے لیے اسلام آباد آ سکتی ہیں۔\n\nاس سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی ذرائع کے حوالے سے ایسی ہی خبر شائع کی تھی۔\n\nدونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔\n\n**واضح کر دیا کہ جوہری مواد ایران سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں: جے ڈی وینس**\n\nامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات میں واشنگٹن نے اپنی ’ریڈ لائنز‘ واضح کر دی ہیں اور اب اقدام کرنا تہران کی ذمہ داری ہے۔\n\nفوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ اب گیند ایران کے کورٹ میں ہے، کیونکہ ہم نے بہت کچھ پیش کیا ہے اور اپنی ریڈ لائنز بالکل واضح کر دی ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’دو ایسے معاملات ہیں جن پر امریکی صدر نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی لچک نہیں ہوگی۔‘ ان کے مطابق یہ معاملات ایران کے افزودہ یورینیم پر امریکی کنٹرول اور ایسا تصدیقی نظام قائم کرنا ہیں جو یہ یقینی بنائے کہ ایران مستقبل میں جوہری ہتھیار تیار نہ کرے۔\n\n> “We've made clear that we absolutely need to see the nuclear material come out of the country of Iran...the ball is in the Iranians' court because we put a lot on the table.” — VP Vance pic.twitter.com/s4Ki2HqL4U\n>\n> — Vice President JD Vance (@VP) April 14, 2026\n\nوینس نے مزید کہا کہ ’یہ ایک بات ہے کہ ایرانی کہیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے، لیکن یہ دوسری بات ہے کہ ہم ایسا نظام قائم کریں جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ایسا نہ ہو سکے۔‘\n\nانہوں نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ ہفتے دونوں فریقین کے درمیان طے پانے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بدلے میں واشنگٹن توقع رکھتا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دے گا، جسے تہران کی افواج نے مؤثر طور پر بند کر رکھا ہے۔\n\n* * *\n\n**گذشتہ روز آبنائے ہرمز سے 34 جہاز گزرے: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شب کہا کہ آبنائے ہرمز سے ’گذشتہ روز 34 بحری جہاز گزرے ہیں۔‘\n\nٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ’یہ بے وقوفانہ بندش کے بعد سے سب سے بڑی تعداد ہے۔‘\n\n* * *\n\n**پاکستان کی امریکہ، ایران مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش**\n\nایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان نے آئندہ چند دنوں میں، موجودہ جنگ بندی کے اختتام سے پہلے، اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔\n\nدو پاکستانی حکام کے حوالے سے اے پی نے رپورٹ کیا کہ یہ پیشکش لچکدار ہے اور اگر فریقین کسی اور مقام کو ترجیح دیں تو اسے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔\n\nایک اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ پہلے دور کے مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوئے، لیکن یہ ایک مسلسل سفارتی عمل کا حصہ ہیں، نہ کہ کوئی ایک مرتبہ کی کوشش۔\n\n* * *\n\n**امریکہ، ایران مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان**\n\nخبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو امریکی حکام اور ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکہ اور ایران ایک بار پھر براہ راست مذاکرات پر غور کر رہے ہیں تاکہ اگلے ہفتے جنگ بندی کے خاتمے سے پہلے چھ ہفتوں سے جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔\n\nاے پی کا کہنا ہے ان تینوں افراد نے بتایا کہ مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جبکہ ثالثی کرنے والے ممالک میں سے ایک کے سفارت کار کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن اس پر متفق ہو چکے ہیں۔\n\nحساس سفارتی مذاکرات پر بات کرنے کے لیے چاروں افراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے پی سے گفتگو کی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nسفارت کار اور امریکی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ آیا اسی سطح کے وفود اس ممکنہ دور میں شرکت کریں گے یا نہیں۔\n\nان کے مطابق اسلام آباد (پاکستان) ایک بار پھر میزبان مقام کے طور پر زیر غور ہے۔\n\nامریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ جنیوا بھی ایک ممکنہ مقام ہو سکتا ہے اور اگرچہ مقام اور وقت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا لیکن مذاکرات جمعرات کو ہو سکتے ہیں۔\n\nوائٹ ہاؤس سے تاحال اس بارے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔\n\nتاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دوسری جانب سے ہم سے رابطہ کیا گیا ہے اور وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔‘\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسلام آباد\n\nنیویارک پوسٹ کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ پاکستان میں اگلے دو دنوں میں ایران مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, اپریل 14, 2026 - 12:30\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 اپریل 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (برینڈن اسمیالوسکی / اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ کی آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟\n\nامید ہے امریکہ اور ایران میں جنگ بندی جاری رہے گی: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nاسلام آباد امن مذاکرات آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: صدر ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "اسلام آباد امن مذاکرات آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: صدر ٹرمپ"
}