{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidc66374vci4mi3dkfs7bszx5fx3ozv3a6yy3ewo733cfvom4pwmm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjikrkryu2q2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihdumhvikauqpkegs63heuosiiujfycvdyzyojycflyvwwgpbz7ky"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 74835
},
"path": "/node/185484",
"publishedAt": "2026-04-14T04:46:31.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"آئی پی ایل",
"انڈین کرکٹ",
"کھلاڑی",
"اے پی",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**حیدرآباد سن رائزرز کے تیز بولروں پرافل ہنگے اور ثاقب حسین نے اپنے شاندار ڈیبیو سے راجستھان رائلز کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن میں پہلی شکست سے دوچار کر دیا۔**\n\nثاقب حسین نے نے 24 رنز جبکہ ہنگے نے 34 رنز دے کر چار، چار وکٹیں لیں، لیکن ہنگے کی کارکردگی اس لیے زیادہ یادگار رہی کیونکہ\n\nوہ آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے بولر بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں۔\n\nراجستھان کی ٹیم 19 اوورز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور حیدرآباد نے یہ میچ 57 رنز کے واضح مارجن سے جیت لیا۔ راجستھان کے کپتان ریان پراگ نے\n\nان نئے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’انہوں نے انتہائی خوبصورتی سے بولنگ کی۔جس دباؤ میں وہ کھیل رہے تھے، ہوم کراؤڈ ان کے نام کے نعرے لگا رہا تھا اور جس طرح انہوں نے بولنگ کی، وہ دیکھنے کے لائق تھی۔‘\n\nلمبے قد کے حامل ہنگے اپنے کیریئر کا صرف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے تھے اور انہیں راجستھان کے خطرناک اوپنرز ویبھو سوریہ ونشی اور یشسوی جیسوال کے خلاف بولنگ کا مشکل کام سونپا گیا۔\n\nلیکن ہنگے نے پہلے ہی اوور میں راجستھان کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا۔\n\nانہوں نے پہلی ہی گیند پر سوریہ ونشی کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرایا پھر دھرو جوریل کو آؤٹ کیا اور تیسری وکٹ لہوان-ڈری پریٹوریئس کی حاصل کی۔\n\nہنگے نے دوبارہ واپسی کرتے ہوئے پراگ کو آؤٹ کیا اور تیسرے اوور تک راجستھان کا سکور نو رنز پر پانچ وکٹ کر دیا۔\n\nسن رائزرز حیدرآباد کے ثاقب حسین راجستھان رائلز کے روی بشنوئی کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے کپتان ایشان کشن کے ساتھ جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)\n\n\n\n\nثاقب حسین نے، جنہیں 2024 میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے منتخب کیا تھا مگر وہ نہیں کھیل سکے تھے، اپنے پہلے اوور میں یشسوی جیسوال کو پویلین بھیجا اور بعد میں تین مزید وکٹیں حاصل کیں، جن میں راجستھان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ڈونوون فریرا (69 رنز، 44 گیندیں) کی وکٹ بھی شامل تھی۔\n\nپلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ہنگے نے کہا ’میں نے اس لمحے کو محسوس کیا۔ میں نے کہیں لکھا تھا کہ میں اپنے ڈیبیو پر چار، پانچ وکٹیں لوں گا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’میں نے پاور پلے میں حاوی ہونے کا سوچا تھا۔ سوریہ ونشی کی وکٹ میری پسندیدہ تھی۔\n\n’میں نے لوگوں سے کہا تھا کہ میں انہیں باؤنسر کر کے آؤٹ کروں گا۔ میں صرف انہیں آؤٹ کرنا چاہتا تھا۔‘\n\nحسین نے کہا ’ہر کھلاڑی ایسے ڈیبیو کی خواہش کرتا ہے۔ یہ بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔‘\n\nاس سے قبل حیدرآباد نے کپتان ایشان کشن کی 44 گیندوں پر دھواں دار 91 رنز کی اننگز اور نتیش کمار ریڈی (28) اور سلیل اروڑا (24) کی مختصر مگر اہم اننگز کی بدولت 216-6 کا سکور بنایا۔\n\nکشن نے چھ چھکے اور آٹھ چوکے لگائے اور ہینرک کلاسن (40 رنز، 26 گیندیں) کے ساتھ مل کر مڈل اوورز میں ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔\n\nکشن اپنی سینچری مکمل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے لیکن 14ویں اوور میں سندیپ شرما کو کیچ دے بیٹھے۔\n\nابھیشیک شرما اس سال ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جب وہ جوفرا آرچر کی پہلی ہی گیند کو ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ کی جانب کھیلتے ہوئے کیچ ہو گئے\n\nآئی پی ایل\n\nانڈین کرکٹ\n\nکھلاڑی\n\nابھیشیک شرما اس سال ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔\n\nاے پی\n\nمنگل, اپریل 14, 2026 - 09:30\n\nMain image:\n\n> <p>حیدر آباد سن رائزر کے ہنگے 13 اپریل، 2026 کو حیدر آباد میں راجھستان رائلز کے خلاف ایکشن میں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nگذشتہ آئی پی ایل میں ناکام بشنوی کی شان دار واپسی کیسے ہوئی؟\n\nآئی پی ایل کے ’بے بی باس‘ 14 سالہ سوریاونشی کا ڈیبیو\n\nرشبھ پنت آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے\n\nSEO Title:\n\nابھیشیک شرما اس سال ٹی ٹوئنٹی میں ساتویں بار صفر پر آؤٹ ہوئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "آئی پی ایل: ہنگے کی ڈیبیو اوور میں تین وکٹیں، راجھستان کو پہلی شکست"
}