{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigsjaj3p5jiovxahm5ohuq7c7hduqquhkdou5s53vg33jdnwrl2si",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjikqqttllv2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihh4gkew6zfi5x2m6qs2vrbfyzlj3uynyep37h2fitmsvf6t7m5yu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 102884
},
"path": "/node/185490",
"publishedAt": "2026-04-14T14:37:16.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"اجلاس",
"پاکستان",
"ترکی",
"سعودی عرب",
"مصر",
"قرۃ العین شیرازی",
"video"
],
"textContent": "**پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آج ترکی، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتکاروں سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر مشترکہ تعاون فریم ورک بنانے سے متعلق بات چیت کی ہے۔**\n\nمنگل کو پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کے مابین ایک مشترکہ تعاون فریم ورک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس کا مقصد امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنا ہو۔\n\nوزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکی، مصر اور سعودی عرب کے اعلی سفارتکاروں سے ملاقات میں چاروں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے فروغ پر بات کی ہے۔\n\nترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک کے سینئر سفارتکار اس وقت پاکستان میں موجود ہیں جہاں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان سینئر حکام کے افتتاحی اجلاس کا انعقاد آج اسلام آباد میں ہوا۔\n\nاسحاق ڈار نے ترکی کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کلاکلی کایا، مصر کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ نزيه النجاري اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود سے ملاقات کی ہے۔\n\nبیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے چاروں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر ہم آہنگی کو سراہا۔\n\nآج ہی پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے سینیئر حکام کا بھی اجلاس ہوا، جس میں چاروں ممالک کے درمیان تعاون سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ اجلاس 29 مارچ کو ہونے والے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس کے تسلسل میں منعقد کیا گیا۔\n\nپاکستان کی جانب سے اس اجلاس میں قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ اور ترجمان سفیر طاہر اندرابی نے کی۔\n\nجبکہ ترکی کے نائب وزیر خارجہ سمیت مصر کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ اور سعودی عرب سے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔\n\nاجلاس میں ہونے والی مشاورت کے نتائج 17 اپریل کو ترکی کے شہر انطالیہ میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے، جو انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر منعقد ہوگا۔\n\nدوسری جانب اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ کے مابین رواں ہفتے امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس کی تصدیق سرکاری سطح پر نہیں کی گئی ہے۔\n\nتاہم پاکستان کی جانب سے مذاکرات کے پہلے دور سے قبل اور ان کے دوران ترکی، سعودی عرب، مصر اور چین سے رابطے کی تفصیلات شئیر کی گئیں۔\n\nجبکہ پاکستان وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے ساتھ پس پردہ روابط جاری رکھے ہوئے ہے۔\n\nاجلاس\n\nپاکستان\n\nترکی\n\nسعودی عرب\n\nمصر\n\nمنگل کو پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کے مابین ایک مشترکہ تعاون فریم ورک تشکیل دیا جانا چاہیے، جس کا مقصد امن، خوشحالی اور اقتصادی ترقی کے مشترکہ اہداف کو حاصل کرنا ہو۔\n\nقرۃ العین شیرازی\n\nمنگل, اپریل 14, 2026 - 19:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار ترکی کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کلاکلی کایا، مصر کے اسسٹنٹ وزیر خارجہ نزيه النجاري اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود سے ملاقات کر رہے ہیں (دفتر خارجہ)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nT36KoM8g\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nآبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی، ایران کے پاس متبادل راستہ موجود ہے؟\n\nاسلام آباد امن مذاکرات آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: صدر ٹرمپ\n\nکوئی بھی ایرانی جہاز ناکہ بندی کے قریب آیا تو سخت کارروائی ہو گی: صدر ٹرمپ\n\nمذاکرات اچھے رہے، ایران ’سخت‘ تھا، آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی فوراً شروع ہو گی: ٹرمپ\n\nSEO Title:\n\nپاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی مشترکہ تعاون فریم ورک بنانے پر مشاورت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کی مشترکہ تعاون فریم ورک بنانے پر مشاورت"
}