{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreicb7pnzfeiclvkmcxpgynnuqiukl3vug3tl5db5lmlsiqnza7avfu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjftlxcaikw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiblst7lqaackk22zmcm77he2mrda6l3fzrtmopr2w5u7advopuimi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 65528
},
"path": "/node/185472",
"publishedAt": "2026-04-13T07:31:02.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"اسرائیل",
"ایران",
"آبنائے ہرمز",
"امریکہ",
"صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہفتے کے آخر میں ہونے والے امن مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اعلان کیا کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کرے گی۔**\n\nٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کی بحریہ ہر اُس جہاز کی ناکہ بندی شروع کرے گی جو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے کی کوشش کرے گا۔\n\nانھوں نے مزید لکھا کہ کچھ وقت بعد ہم اس مقام پر پہنچ جائیں گے کہ سب کو اندر آنے اور باہر جانے کی اجازت ہو گی۔\n\nیہ بیان ایسے وقت میں آیا جب ایران نے فروری کے آخر میں اسرائیل اور امریکی حملوں کے بعد سے آبنائے ہرمز ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے عملی طور پر بند کر رکھی ہے۔\n\nتاہم، ایران نے کچھ جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے۔ اس آبنائے سے دنیا کے سمندری راستے سے جانے والے تیل اور قدرتی گیس کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔\n\nامریکی سینٹرل کمانڈ یا سینٹ کام نے اتوار کو کہا کہ ناکہ بندی تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گی جو ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہوں گے یا وہاں سے نکلیں گے، جن میں خلیج عرب اور خلیج عمان کی تمام ایرانی بندرگاہیں شامل ہیں۔\n\n**امریکی بحریہ کی ناکہ بندی سے کیا مراد ہے؟**\n\nامریکی بحریہ کی 2022 کی ہینڈ بک کے مطابق ناکہ بندی ایک ’جنگی کارروائی ہے جس کا مقصد تمام ممالک (دشمن اور غیر جانب دار) کے جہازوں یا طیاروں کو مخصوص بندرگاہوں، ہوائی اڈوں یا ساحلی علاقوں میں داخل ہونے یا وہاں سے نکلنے سے روکنا ہے، جو دشمن ریاست کے قبضے یا کنٹرول میں ہوں۔‘\n\n**یہ کیسے نافذ کی جا سکتی ہے؟**\n\nٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد فوری طور پر ناکہ بندی کرنے کا اعلان کیا تھا۔\n\nتاہم اتوار کو فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ اس میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔\n\nسینٹ کام کے مطابق امریکی افواج ان جہازوں کی آزادانہ آمدورفت میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گی جو آبنائے ہرمز سے گزر کر غیر ایرانی بندرگاہوں تک جا رہے ہوں یا وہاں سے آ رہے ہوں۔\n\nناکہ بندی پیر کو شام سات بجے پاکستانی وقت کے مطابق شروع ہو گی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nعرب نیوز سے بات کرتے ہوئے تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس کی ایک ماہر نیتیا لبھ نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ اسے کیسے نافذ کیا جائے گا؟ ٹرمپ خود بھی کہہ چکے ہیں کہ افواج کو اپنی جگہ پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا لیکن وہ جلد پہنچ جائیں گی۔\n\nنیتیا کے مطابق ’امریکہ نے یہ بھی کہا کہ اتحادی ممالک اس میں شامل ہو سکتے ہیں، لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ملک امریکہ کے ساتھ اس میں شامل ہونے کا وعدہ کرے گا اور یہ بھی واضح نہیں کہ امریکہ اسے اکیلے عملی طور پر نافذ کر سکتا ہے یا نہیں۔‘\n\nتاہم سابق امریکی نیوی سیل اور سینٹ کام کے سابق نائب کمانڈر باب ہاروڈ نے کہا کہ امریکی بحریہ اس مشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور میری ٹائم انٹرسیپشن ان کی ایک اہم مہارت ہے۔\n\nسپیشل فورسز، میرینز اور کوسٹ گارڈ سب یہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔\n\nباب کے مطابق ’ہم یہ وینزویلا کے ساتھ بھی کر چکے ہیں، اس لیے یہ ممکن ہے، کیا جائے گا، اور کرنا چاہیے۔‘\n\nاسرائیل\n\nایران\n\nآبنائے ہرمز\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nامریکہ کے مطابق ناکہ بندی تمام ممالک کے جہازوں پر یکساں طور پر لاگو ہو گی جو ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں میں داخل ہوں گے یا وہاں سے نکلیں گے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, اپریل 13, 2026 - 12:30\n\nMain image:\n\n> <p>(اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآبنائے ہرمز کو 'آزاد کرانے' کے لیے فوجی آپریشن 'غیر حقیقی': فرانس\n\nامریکہ آبنائے ہرمز میں فوجی طاقت کیوں استعمال نہیں کر رہا؟\n\nمذاکرات اچھے رہے، ایران ’سخت‘ تھا، آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی فوراً شروع ہو گی: ٹرمپ\n\nآبنائے ہرمز پر جی پی ایس سپوفنگ کیسے افراتفری پیدا کر رہی ہے؟\n\nSEO Title:\n\nامریکہ کی آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ کی آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کا کیا مطلب ہے؟"
}