{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaafm2so4x3ribz4hb6lkt5m5r5vtacdxu3kihgucuyrxv7he3oyi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjcibko2vwu2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibtd7l6jay5l6jjp6txak6ij4vxxbm5o27sakedlb2lcslswysr5u"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 107557
},
"path": "/node/185465",
"publishedAt": "2026-04-12T12:31:27.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران جنگ",
"مشرق وسطیٰ",
"توانائی بحران",
"ای وی",
"الیکٹرک کار",
"ہائبرڈ",
"ٹیکنالوجی",
"چین",
"برآمدات",
"اظہار اللہ",
"news"
],
"textContent": "**خلیج میں کشیدہ صورتحال اور اسرائیل، امریکہ اور ایران جنگ کے باعث تیل کے بحران کی وجہ سے چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔**\n\nچائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کی جانب سے رواں سال مارچ کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں مارچ میں نیو انرجی گاڑیوں کی برآمدات میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے۔\n\nایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق نیو انرجی گاڑیوں میں الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیاں شامل ہیں۔\n\nرواں سال فروری کے مقابلے میں مارچ میں 31 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور فروری میں دو لاکھ 76 ہزار نیو انرجی گاڑیاں برآمد ہوئی تھیں جبکہ مارچ میں یہ تعداد تین لاکھ 63 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔\n\nایسوسی ایشن کے مطابق چین کی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنیوں بی وائی ڈی اور گیلی آٹو کوششیں کر رہی ہیں کہ پیداوار کو بڑھا سکیں کیونکہ خلیج میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے مزید لوگوں کے نیو انرجی گاڑیوں کی طرف منتقل ہونے کی امید ہے۔\n\nخیال رہے کہ خلیج فارس میں تیل کی سپلائی لائن آبنائے ہرمز میں متاثر ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت فی بیرل 120 امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی، تاہم پاکستان کی ثالثی میں امریکہ اور ایران کے درمیان فائر بندی کی وجہ سے قیمتیں اب فی بیرل دوبارہ 94 ڈالر تک گر گئی ہیں۔\n\nجنگ شروع ہونے سے اب تک تیل کی اوسط قیمت میں تقریباً 35 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس سے پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔\n\nتیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے آٹو انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے اور ماہرین سمجھتے ہیں کہ اب لوگ الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جا رہے ہیں۔\n\n**پاکستان میں کیا ٹرینڈ ہے؟**\n\nمحمد فیصل شاہ خٹک پریمیئم امپورٹس نامی شو روم کے مینیجر اور پشاور میں امپورٹڈ گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔\n\nان کے مطابق خلیج فارس میں کشیدگی سے ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے تاہم الیکٹرک گاڑیوں سے اب لوگ ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں۔\n\nفیصل شاہ نے بتایا: ’ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد میں ہمارا اضافہ ہوا لیکن الیکٹرک گاڑیوں کے پاکستان میں ابھی باقاعدہ انفراسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ زیادہ تر ہائبرڈ کا انتخاب کرتے ہیں۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ مارکیٹ ٹرینڈ میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ صرف الیکٹرک گاڑیوں کی ری سیل ویلیو وقت کے ساتھ کم ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سے نیو انرجی گاڑیوں میں ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ کا رجحان زیادہ بڑھ گیا ہے۔\n\nتین مارچ 2024 کو کیلی فورنیا میں ایک الیکٹرک گاڑی برفانی طوفان کے دوران چارج ہو رہی ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nآل پاکستان ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن اِن چیف میاں شعیب احمد بھی فیصل شاہ سے اتفاق کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں پر ابھی لوگوں کا اعتماد بڑھنا ہے اور تب ہی یہ مارکیٹ میں جگہ بنا سکتی ہیں۔\n\nانہوں نے بتایا: ’کراچی، لاہور، اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں الیکٹرک گاڑیوں کو پذیرائی مل رہی ہے لیکن مجموعی طور پر ابھی لوگ الیکٹرک گاڑی لینے میں محتاط ہیں۔‘ دوسری بات میاں شعیب کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی قیمتیں ایک مخصوص طبقے تک محدود ہیں کیونکہ متوسط طبقے کے لوگ زیادہ قیمتوں کی وجہ سے انہیں نہیں خرید سکتے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتاہم انہوں نے بتایا کہ یہ ضرور ہے کہ موجودہ تیل بحران کی وجہ سے نیو انرجی گاڑیوں کی طرف منتقل ہونے پر سوچ رہے ہیں لیکن ساتھ میں ذہن میں ایک خوف ضرور ہے کہ اس کا مستقبل کیا ہوگا۔\n\nمیاں شعیب نے بتایا: ’حکومت کو ضرور نیو انرجی گاڑیوں کو پذیرائی دینے کے لیے اس پر ڈیوٹیز وغیرہ کم کرنا چاہیے اور خاص کر الیکٹرک سے پٹرول کا بل ملک کا کم ہو سکتا ہے لیکن حکومت کی جانب سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔‘\n\n**گاڑیوں کے مالکان کیا کہتے ہیں؟**\n\nمحمد اعجاز کے پاس گذشتہ دو سالوں سے ہنڈا سیوک گاڑی ہے، تاہم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے اب پریشان ہیں۔\n\nانہوں نے بتایا کہ ان کا اسلام آباد آنا جانا ہوتا ہے اور پہلے اگر آنے جانے کا 10 ہزار پٹرول کا خرچہ ہوتا تھا تو اب 15 ہزار روپے ہوگا۔\n\nاعجاز نے بتایا: ’اب میں نے ارادہ کیا ہے ٹویوٹا کی جاپانی پریئس ہائبرڈ گاڑی خریدوں کیونکہ سیوک کے مقابلے میں وہ 19/20 کلومیٹر فی لیٹر میں چلتی ہے جبکہ سیوک کی فیول ایوریج تقریباً 13 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ پہلے ذہن میں استعمال شدہ ہائبرڈ گاڑی کے بارے میں یہ سوچتا تھا کہ شاید بیٹری جلد خراب ہو سکتی ہے لیکن اب پہلی مرتبہ ہائبرڈ پر منتقل ہو رہے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ یہ تجربہ کیسا ہوگا۔\n\nایران جنگ\n\nمشرق وسطیٰ\n\nتوانائی بحران\n\nای وی\n\nالیکٹرک کار\n\nہائبرڈ\n\nٹیکنالوجی\n\nچین\n\nبرآمدات\n\nعالمی تیل بحران اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث چین کی نیو انرجی گاڑیوں کی برآمدات میں 140 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔\n\nاظہار اللہ\n\nاتوار, اپریل 12, 2026 - 17:30\n\nMain image:\n\n> <p>خلیج فارس میں کشیدگی سے ہائبرڈ گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے تاہم الیکٹرک گاڑیوں سے اب لوگ ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں (پریمیئم امپورٹس)</p>\n\nٹیکنالوجی\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران جنگ کیا لوگوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی جانب زیادہ کھینچے گی؟\n\nایران جنگ: سب سے پہلے کس ملک میں ایندھن ختم ہو گا اور کیوں؟\n\nالیکٹرک گاڑی کے بعد اب یہ ای آر ای وی کیا ہے؟\n\nاستعمال شدہ الیکٹرک کاروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ\n\nSEO Title:\n\nعالمی پٹرول بحران، چینی الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات میں اضافہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "عالمی پٹرول بحران، چینی الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات میں اضافہ"
}