{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreianfotvrgq5fbv2kqnkjqtezfqqurcmsihce3s7lwmsnnedgjuy5e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjc2ttspvl22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibz5yih2znen5crk76sdoidt2nzqa2dukn4to2vblyrskcqosepym"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 87112
  },
  "path": "/node/185462",
  "publishedAt": "2026-04-12T07:43:50.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "امریکہ",
    "ایران",
    "پاکستان امریکہ تعلقات",
    "امریکی ثالثی",
    "عاصم منیر",
    "اسلام آباد مذاکرات",
    "محمد اشتیاق",
    "نقطۂ نظر",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد رواں ہفتے عالمی سفارت کاری کا مرکز بنا رہا۔ جمعے کی شب سے اتوار کی صبح تک نظریں اسی شہر پر جمی رہیں، جہاں دو دیرینہ حریف امریکہ اور ایران آمنے سامنے تھے۔**\n\nپس منظر میں جنگ کی گونج تھی، بداعتمادی کی دھند اور مستقبل کے بارے میں بے یقینی کی ایک گہری فضا۔\n\nتقریباً 40 دنوں کی شدید لڑائی، ہزاروں جانوں کے ضیاع اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ دونوں ممالک براہ راست مذاکرات کی میز پر آئے۔\n\nایسے میں کسی فوری اور حتمی معاہدے کی توقع شاید حقیقت پسندانہ نہ تھی لیکن یہ ملاقات خود ایک بڑی پیش رفت ضرور تھی۔\n\nبند دروازوں کے پیچھے ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس میڈیا کے سامنے آئے تو ان کے الفاظ مختصر مگر معنی خیز تھے۔ ’کوئی معاہدہ طے نہیں پایا۔‘\n\nتاہم جاتے جاتے انہوں نے ایک اور جملہ کہا، ایک ایسا جملہ جو سفارت کاری کی باریکیوں کو سمجھنے والوں کے لیے اہم تھا ہم ایک سادہ مگر حتمی اور بہترین پیشکش چھوڑ کر جا رہے ہیں، اب دیکھنا ہے ایران کیا فیصلہ کرتا ہے۔‘\n\nامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔\n\nاسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ ’حتمی اور بہترین پیشکش‘ سامنے رکھنے کے بعد واپس جا رہے ہیں۔\n\nپاکستان کے دارالحکومت میں 21 گھنٹے کے مذاکرات کے بعد وینس نے صحافیوں کو بتایا ’ہم یہاں سے ایک انتہائی سادہ تجویز، افہام و تفہیم کے ایک طریقہ کار کے ساتھ جا رہے ہیں جو ہماری حتمی اور بہترین پیشکش ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ آیا ایرانی اسے قبول کرتے ہیں یا نہیں۔‘\n\nوینس نے مزید کہا کہ بنیادی تنازع جوہری ہتھیاروں پر تھا۔\n\nیہ ’بہترین پیشکش‘ کیا ہے؟ اس کی تفصیل سامنے نہیں آئی مگر اس اشارے نے یہ تاثر دیا کہ مذاکرات مکمل ختم نہیں ہوئے بلکہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں خاموشی بھی ایک زبان ہوتی ہے اور انتظار بھی ایک حکمت عملی۔\n\nدوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا جملہ اس پورے عمل کا نچوڑ بن کر ابھرا کہ ’سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی۔‘\n\nیہ صرف ایک بیان نہیں بلکہ ایک اصول ہے۔ ایک ایسا اصول جو جنگ اور امن کے درمیان پل کا کام کرتا ہے۔\n\nان کے مطابق اختلافات اپنی جگہ لیکن رابطے کا تسلسل ہی امید کی سب سے بڑی ضمانت ہے۔\n\nان مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ وہی پرانے اور پیچیدہ مسائل رہے، ایران کا جوہری پروگرام، خطے میں طاقت کا توازن، اور آبنائے ہرمز جیسے حساس معاملات۔ یہ وہ گتھیاں ہیں جو ایک نشست میں نہیں سلجھ سکتیں، بلکہ وقت، اعتماد اور مسلسل مکالمے کا تقاضا کرتی ہیں۔\n\nپاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنی پریس کانفرنس میں امید ظاہر کہ امریکہ اور ایران مذاکرات جاری رکھیں گے۔\n\nکا کہنا تھا کہ ’یہ انتہائی ضروری ہے کہ فریقین جنگ بندی کے حوالے سے اپنے عزم پر قائم رہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان روابط اور مذاکرات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور آنے والے دنوں میں بھی اپنا یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس تمام منظرنامے میں پاکستان کا کردار غیر معمولی اہمیت اختیار کر گیا۔\n\nاسلام آباد نے نہ صرف ایک میزبان بلکہ ایک سنجیدہ اور متوازن ثالث کے طور پر خود کو منوایا۔\n\nنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات جاری رکھنے کی اپیل اس بات کا اظہار تھی کہ پاکستان محض ایک تماشائی نہیں بلکہ امن کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔\n\nیہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اگرچہ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا مگر یہ عمل ناکامی بھی نہیں۔\n\nسفارت کاری میں بعض اوقات سب سے بڑی کامیابی یہی ہوتی ہے کہ دروازے بند نہ ہوں، رابطے منقطع نہ ہوں اور اختلافات کے باوجود بات چیت کا سلسلہ جاری رہے۔\n\nاسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات شاید کسی فوری نتیجے تک تو نہ پہنچ سکے ہوں لیکن انہوں نے ایک نئی راہ ضرور کھولی ہے۔\n\nایک ایسی راہ جہاں الفاظ ہتھیاروں کی جگہ لے سکتے ہیں اور جہاں خاموشی کے بعد بھی مکالمہ ممکن رہتا ہے۔\n\nاور شاید یہی سفارت کاری کی اصل روح ہے، یہ کبھی ختم نہیں ہوتی۔\n\n_نوٹ: یہ تحریر لکھاری کی ذاتی آرا پر مبنی ہے، انڈپینڈنٹ اردو کا اس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔_\n\nامریکہ\n\nایران\n\nپاکستان امریکہ تعلقات\n\nامریکی ثالثی\n\nعاصم منیر\n\nاسلام آباد مذاکرات\n\nسفارت کاری میں خاموشی بھی ایک زبان ہوتی ہے اور انتظار بھی ایک حکمت عملی۔\n\nمحمد اشتیاق\n\nاتوار, اپریل 12, 2026 - 12:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 12 اپریل، 2026 کو اسلام آباد میں پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nنقطۂ نظر\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nدو جنگ بندیوں کی داستان اور پاکستان\n\nدنیا کی نظریں اسلام آباد پر\n\nامریکہ بمقابلہ ایران: اسلام آباد مذاکرات میں کون شریک ہے؟\n\nپاکستان کی سفارتی معرکہ آرائی، ناممکن سے ممکن تک کا سفر\n\nSEO Title:\n\nخاموش سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "خاموش سفارت کاری کبھی ختم نہیں ہوتی"
}