{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiayod2srbkqzlplfbgaa2rtpbmla6hd74vs7xjrdu7dke33ez7xcq",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mjb6f4klema2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreidxuk2mjokfgxnkwmsadltsbl4pvwnrrimd3ma7sw6m2sariurkj4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 89284
},
"path": "/node/185423",
"publishedAt": "2026-04-11T03:42:26.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پنجاب حکومت",
"موبائل ایپ",
"ارشد چوہدری",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**پنجاب حکومت نے جمعرات کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر اہم دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ گھر بیٹھے درج کرانے کے لیے ایک خصوصی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔**\n\nوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ’پنجاب پولیس پاکستان ایپ‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔\n\nپاکستان سمیت دنیا بھر میں سرکاری خدمات کو آن لائن منتقل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے اور اسی سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے یہ ایپ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر سے نجات دلانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔\n\nاب شہری موبائل فون کے ذریعے ضروری دستاویزات کی گمشدگی کی رپورٹ اپنے گھر سے ہی درج کرا سکیں گے۔\n\nوزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے صوبے میں کوئی بھی شہری قیمتی کاغذات کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کر سکتا ہے اور یہ ایف آئی آر گھر بیٹھے ہی موصول بھی ہو جائے گی۔\n\nیوں شہریوں کو تھانے یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nبیان میں کہا گیا کہ عوام کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے سہولت پیدا کرنا حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ ایپ استعمال کرنے کے لیے شہری پلے اسٹور سے پنجاب پولیس پاکستان ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے موبائل نمبر اور پاس ورڈ کے ذریعے لاگ اِن ہو سکیں گے۔\n\nایپ میں موجود سہولیات میں ’رپورٹ‘ کا آپشن منتخب کریں، جہاں گم شدہ دستاویزات کی تفصیلات درج کر کے رپورٹ بھیجی جا سکتی ہے۔\n\nرپورٹ جمع کرانے کے بعد اس کی کاپی شہری کو گھر پر بھی موصول ہوگی جبکہ ریکارڈ بھی آن لائن محفوظ رہے گا۔\n\nایپ کے ذریعے رپورٹ درج ہونے کے بعد شہری کو کسی تھانے یا سرکاری دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، جس سے وقت، پیسہ اور محنت تینوں کی بچت ہوگی۔\n\nپنجاب حکومت\n\nموبائل ایپ\n\nپنجاب پولیس پاکستان ایپ کے ذریعے صوبے میں کوئی بھی شہری قیمتی کاغذات کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کر سکتا ہے۔\n\nارشد چوہدری\n\nہفتہ, اپریل 11, 2026 - 09:30\n\nMain image:\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nKR9op6o4\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nموبائل ایپ سے گاڑی چلانے والے ایبٹ آباد کے سبحان\n\nحج کے دوران گم ہونے والوں کے لیے سعودی طلبہ کی موبائل ایپ\n\nپاکستان میں ’صحافیوں کی حفاظت‘ کے لیے موبائل ایپ\n\nموبائل ایپ جو آواز سن کر ذیابیطس کا پتہ چلا سکتی ہے\n\nSEO Title:\n\nشناختی کارڈ، پاسپورٹ سمیت دستاویزات کی رپورٹ گھر بیٹھے کیسے کریں؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "شناختی کارڈ سمیت دستاویزات کی رپورٹ گھر بیٹھے کیسے کریں؟"
}