{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreie3zijkzbhajvucssvkmbyfw77rioxd2zxp6bpjqzec64kywcup4u",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mj6h6t7ltst2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihk2h7abw57a5xzl3pkhzyecv2lhrxmkvbkgnhq5lqjkuxmsm3vzi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 168568
  },
  "path": "/node/185439",
  "publishedAt": "2026-04-10T12:17:54.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "View this post on Instagram",
    "A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)",
    "لبنان",
    "اسرائیلی جارحیت",
    "اموات",
    "مذاکرات",
    "حزب اللہ",
    "روئٹرز",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**اسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات متوقع ہیں۔**\n\nیہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔\n\nواشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جھڑپوں کے تناظر میں ہو رہے ہیں کیوں کہ پاکستان کی درخواست پر ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی میں لبنان کے حوالے سے ابہام پایا جا رہا تھا جہاں پاکستان اور ایران کے مطابق لبنان بھی اس جنگ بندی منصوبے کا حصہ تھا جب کہ اسرائیل نے اسے ماننے سے انکار کرتے ہوئے بدھ کو بیروت میں بدترین حملے کیے جن میں 300 سے زیادہ اموات ہوئیں۔\n\nلبنان کے صدر جوزف اون نے اس صورت حال کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کی تاہم ابتدائی طور پر اسرائیل نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nبعد ازاں بدلتی علاقائی صورت حال کے پیش نظر اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے جمعے کو مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔\n\nذرائع کے مطابق واشگٹن میں ہونے والے ابتدائی مذاکرات میں دونوں ممالک کے سفیر شرکت کریں گے، جبکہ بعد کے مراحل میں اعلیٰ سطح کے نمائندے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nواشنگٹن میں متوقع ملاقات اسرائیل کے سفیر یخیئیل لائٹر اور لبنان کی سفیر ندا حمادہ معوّض کے درمیان ہوگی۔\n\nبعد کے مراحل میں اسرائیل کی جانب سے رون ڈرمر جبکہ لبنان کی طرف سے سائمن کرم وسیع مذاکرات کی قیادت کر سکتے ہیں، تاہم وہ اگلے ہفتے کی ملاقات میں شامل نہیں ہوں گے۔\n\nاسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور لبنان کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم اس نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے فوجی حملے فوری طور پر نہیں روکے گا۔\n\nدوسری جانب لبنان کا مؤقف ہے کہ کسی بھی بامعنی مذاکرات کے لیے پہلے جنگ بندی ناگزیر ہے۔\n\nلبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر حزب اللہ کے کردار پر اختلافات بڑھ رہے ہیں، تاہم تنظیم اب بھی ایک طاقتور حیثیت رکھتی ہے۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Independent Urdu (@indyurdu)\n\nاسرائیل اور لبنان کے درمیان کوئی باقاعدہ سفارتی تعلقات موجود نہیں اور دونوں 1948 سے حالت جنگ میں ہیں۔\n\nماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہوتے رہے ہیں، تاہم موجودہ صورت حال کو ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔\n\nتجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہو سکتے ہیں، تاہم زمینی حقائق اور فریقین کے سخت مؤقف اس عمل کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔\n\nلبنان\n\nاسرائیلی جارحیت\n\nاموات\n\nمذاکرات\n\nحزب اللہ\n\nاسرائیل اور لبنان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک کے حکام کے درمیان آئندہ ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات متوقع ہیں۔\n\nروئٹرز\n\nجمعہ, اپریل 10, 2026 - 17:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">آٹھ  اپریل 2026 کو بیروت کے علاقے تلت الخیاط میں اسرائیلی فضائی حملے کے مقام پر امدادی کارکن اور مقامی افراد جمع ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nلبنان کا اسرائیلی حملوں کو فوری ختم کروانے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب\n\nاسرائیل لبنان کے ساتھ جلد از جلد امن مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے: نتن یاہو\n\nلبنان: اسرائیلی حملے میں جان سے جانے والے تین صحافیوں کا جنازہ ادا\n\nجنگ کا دائرہ پھیل گیا، اسرائیل کے لبنان پر حملے، علاقوں سے انخلا\n\nSEO Title:\n\nاسرائیل اور لبنان میں متوقع مذاکرات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "اسرائیل اور لبنان میں متوقع مذاکرات کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟"
}