{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiadxousiuyx7rz43gnl7veeugrgchdpl3e7kyugybhvastsrthwxy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mj6h6ji7njd2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreie5xqjanwbjo64hzp2ctscisw2lhmair5qyswrce4nsd3xlednbpy"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 1098821
},
"path": "/node/185441",
"publishedAt": "2026-04-10T14:26:31.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"pic.twitter.com/shFIESB8qX",
"April 10, 2026",
"افواج پاکستان",
"بحریہ",
"بحیرہ عرب",
"ریسکیو مشن",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news",
"@dgprPaknavy"
],
"textContent": "**پاکستان بحریہ نے جمعے کو شمالی بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی پر مبنی ایک بڑا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک تجارتی جہاز کے 18 عملے کے ارکان کو محفوظ طریقے سے نکال لیا۔**\n\nفوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 10 اپریل 2026 کو اس وقت کی گئی جب تجارتی جہاز ایم وی گولڈ آٹم کی جانب سے ہنگامی مدد کی درخواست موصول ہوئی۔\n\nیہ جہاز پاکستان کے ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (تقریباً 370 کلومیٹر) دور شمالی بحیرہ عرب میں موجود تھا۔\n\nبیان کے مطابق ریسکیو آپریشن پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے انجام دیا، جس میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔\n\n> Pakistan Navy conducted a successful Search & Rescue operation in the North Arabian Sea, rescuing 18 crew members of MV GOLD AUTUMN after a distress call. Nationals of China, Bangladesh, Myanmar, Vietnam and Indonesia were safely recovered. 1/2 pic.twitter.com/shFIESB8qX\n>\n> — DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) April 10, 2026\n\nآپریشن کے دوران عملے کو طبی امداد فراہم کی گئی، آگ بجھانے میں مدد کی گئی اور جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ بھی لیا گیا۔\n\nبحریہ کے مطابق ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتمام 18 افراد کو بحفاظت کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں مزید طبی امداد اور بعد ازاں اپنے اپنے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔\n\nآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان بحریہ کی اس مستقل وابستگی کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنے ذمہ داری کے علاقے میں سمندری بحران کی صورت میں فوری ردعمل دینے والی پہلی قوت ہے۔\n\nبعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی انسانی امدادی کارروائی کے دوران مختلف ممالک کے 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فوری ردعمل اور انسان دوستی کے جذبے کو سراہا۔\n\nافواج پاکستان\n\nبحریہ\n\nبحیرہ عرب\n\nریسکیو مشن\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی 10 اپریل 2026 کو اس وقت کی گئی جب تجارتی جہاز ایم وی گولڈ آٹم کی جانب سے ہنگامی مدد کی درخواست موصول ہوئی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, اپریل 10, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان بحریہ نے جمعے کو شمالی بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی پر مبنی ایک بڑا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے ایک تجارتی جہاز کے 18 عملے کے ارکان کو محفوظ طریقے سے نکال لیا (آئی ایس پی آر)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان بحریہ کا سمندری تجارت کے تحفظ کے لیے ’آپریشن محافظ البحر‘\n\nپاکستان بحریہ نے بحیرہ عرب سے 130 ملین ڈالرز کی منشیات پکڑ لیں\n\nپاکستان بحریہ نے بحیرہ عرب سے 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لیں\n\n’جنگ میں پاکستان بحریہ کی آپریشن منتقلی کا انڈین دعویٰ بے بنیاد‘\n\nSEO Title:\n\nپاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 غیر ملکی عملہ ریسکیو\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 18 غیر ملکی عملہ ریسکیو"
}