{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreid6dmafr4mrup3dhumhjtpcjqjuqh4zsj7jeozvy2ulkkrrhp3cau",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mj6h6glctrl2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibhs7hmpvh53x57be65gs3ro5vdru4ujwnudmgejtpen24daktcje"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 691278
},
"path": "/node/185444",
"publishedAt": "2026-04-10T16:53:01.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"وزیراعظم",
"شہباز شریف",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد آج رات 12 بجے سے پیٹرول 366 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔**\n\nقوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔\n\nان کا کہنا تھا: ’اس وقت ڈیزل 520 روپے فی لیٹر ہے، وہ آج رات کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جس سے زرعی شعبے میں آسانی ہو گی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی آئے گی۔‘\n\nساتھ ہی انہوں نے کہا: ’پیٹرول کی قیمت میں آج مزید 12 روپے کمی کا اعلان کرتا ہوں، جس کے بعد قیمت آج رات 12 بجے سے 378 سے کم ہو کر 366 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔‘\n\nوزیراعظم نے یہ خطاب ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ اور تہران کے جوابی حملوں کے باعث خطے کی صورت حال کشیدہ تھی اور ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا تھا، جس کے باعث بحری جہازوں کی آمدورفت معطل ہوئی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس کا اثر پاکستان پر بھی پڑا اور حکومت نے ملک میں دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتاہم رواں ہفتے امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی اور اب اسلام آباد میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ جمعے (3 اپریل) کو بھی وزیراعظم پیٹرول پر عائد لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 378 روپے ہو گئی تھی۔\n\nوزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا: ’جب سے یہ قیامت خیز مہنگائی کا طوفان آیا ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ جونہی عالمی منڈی میں تیل کی قمتیں گریں گی، میں وہ فائدہ فی الفور آپ تک پہنچاؤں گا۔‘\n\nانہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ’آج منڈی مں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے، مجھے یہ مشورہ دیا گیا کہ پچھلے چند ہفتوں میں آپ تک اس قیامت خیز مہنگائی کو روکنے کے لیے اپنے وسائل سے جو 129 ارب روپے خرچ کیے تھے، ان خراجات کو کم کرنے کے لیے اب جو تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، اس کا کچھ حصہ آپ کو پہنچایا جائے اور کچھ حصہ روک کر 129 ارب روپے کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے استعمال کیا جائے۔‘\n\nبقول وزیراعظم: ’میں نے ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر یہ تجویز مسترد کردی ہے، جب قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھی اور مہنگائی کا بوجھ آپ پر آناً فاناً آ پڑا، میں نے اس بات کا خود مشاہد کیا کہ آپ نے کتنے صبرو تحمل اور برداشت کے ساتھ مہنگائی ک بوجھ برداشت کیا۔‘\n\nانہوں نے کہا: ’میں اسے اپنی اخلاقی اور سیاسی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ قیمتوں میں کم کا ایک ایک روپیہ آپ کے قدموں میں نچھاور کیا جائے۔‘\n\nوزیراعظم\n\nشہباز شریف\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد آج رات 12 بجے سے پیٹرول 366 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 385 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, اپریل 10, 2026 - 21:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے (سکرین گریب/ پی ٹی وی یوٹیوب)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nSIWG5iTp\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان\n\nعوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح: شہباز شریف\n\nمعاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کی جائے: وزیراعظم\n\nمارجن 8 فیصد بڑھایا جائے: پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن\n\nSEO Title:\n\nڈیزل کی قیمت میں 135، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ڈیزل کی قیمت میں 135، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان"
}