{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreific3sktynqsxzylnwcnjckuzhgp4nam3v6onpvxjwnvj5dgxuerm",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mj3pzdtjacr2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicil6sjyd3fvasav24hgj4u7dtfnmtfpe5ltjbcpkheeqv7i74ddy"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 165183
  },
  "path": "/node/185422",
  "publishedAt": "2026-04-09T06:37:56.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "اسرائیل",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "news"
  ],
  "textContent": "**ایران اور امریکہ کے درمیان اہم سفارتی مذاکرات سے قبل جمعرات کو سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور وفاقی دارالحکومت میں شہری انتظامیہ نے دو روزہ تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔**\n\nپاکستان کی کوششوں سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کو براہ راست مذاکرات کے لیے 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کیا تھا۔\n\nامریکہ اور ایران دونوں نے تصدیق کہ ہے کہ ان کے وفود پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔\n\nوائٹ ہاؤس کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے۔\n\nایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ان مذاکرات کے لیے ایک خصوصی وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کی جو جمعرات کی شب اسلام آباد پہنچے گا۔\n\nان اہم مذاکرات کے پیش نظر شہر کے ریڈ زون، اہم سرکاری عمارات، سفارتی انکلیو اور داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔\n\nشہر میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری کی تعیناتی دیکھی جا سکتی ہے۔\n\nوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال اور اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔\n\nمحسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، سٹیف وٹکوف اور کرشنرر پاکستان کے خصوصی مہمان ہوں گے۔ ’تمام غیر ملکی مہمانوں کو ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانتظامیہ نے اسلام آباد میں بعض اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی جزوی بندش اور متبادل راستوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے تاکہ وفد کی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جا سکے اور شہری بھی مشکلات سے بچ سکیں۔\n\nاس دوران تعلیمی ادارے اور بعض سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔\n\nوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطابق میں عارضی جنگ بندی کو تاریخ کا شاندار لمحہ قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات سے جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’ایرانی اور امریکی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے جنگ بندی اور امن کے لیے میری درخواست کو پذیرائی بخشی،سفارتی محاذ پر کامیابی سیاسی وعسکری قیادت کی یکسوئی اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔‘\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’آج کا پاکستان بدلہ ہوا پاکستان ہے،پوری دنیا آج پاکستان کو سراہا رہی ہے۔‘\n\nوزیراعظم نے کہا کہ جنگ وقتی طور پر ٹل گئی ہے اور جنگ بندی پہلا قدم ہے ’مگر ہماری منزل پائیداد اور دیر پا امن اور ترقی اور خوشحالی ہے۔‘\n\nپاکستان\n\nاسرائیل\n\nایران\n\nامریکہ\n\nپاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مہمانوں کو ’ہر لحاظ سے فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کا جامع پلان مرتب کیا ہے۔‘\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 9, 2026 - 11:30\n\nMain image:\n\n> <p>اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے پیش دارالحکومت کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ کے 15 بمقابلہ ایران کے 10 نکات، ہم کیا جانتے ہیں؟\n\nایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں کتنے لوگ مارے گئے؟\n\nحکومت اپوزیشن مذاکرات: پی ٹی آئی نے لیاقت باغ جلسہ ملتوی کر دیا\n\nامریکہ ایران مذاکرات کی کوشش درست سمت میں جاری ہے: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nایران، امریکہ مذاکرات سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ، اسلام آباد میں دو روزہ تعطیل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران، امریکہ مذاکرات سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ، اسلام آباد میں دو روزہ تعطیل"
}