{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreieueycxzrod2j4y77ppykeji5gi2xklhsftnjyhclkb2utezxqy7e",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mj3pyqzpr2l2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreifpmt7rre36nn2e2koip25s76lrlz42ecy4ve2skziygmby2ktg6u"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 105685
  },
  "path": "/node/185428",
  "publishedAt": "2026-04-09T13:30:57.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "جنگ بندی",
    "وزیر اعظم",
    "شہباز شریف",
    "فیلڈ مارشل عاصم منیر",
    "ملاقات",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "پاکستان",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور امن اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔**\n\nاسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’تمام فریقین کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تعریف کی۔‘\n\nپاکستان کی کوششوں سے 28 فروری کو شروع ہونے والے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے گذشتہ روز بند ہوئے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کو صبح تقریباً ساڑھے تین بجے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں اس کا اعلان کیا۔\n\nجنگ بندی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کو براہ راست مذاکرات کے لیے 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کر رکھا ہے۔\n\nامریکہ اور ایران دونوں نے تصدیق کہ ہے کہ ان کے وفود پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nوائٹ ہاؤس کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ان مذاکرات کے لیے ایک خصوصی وفد پاکستان بھیجنے کی تصدیق کی، جو جمعرات کی شب اسلام آباد پہنچے گا۔\n\nوزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ’وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے کی خاطر دونوں فریقوں کو سہولت فراہم کرنے‘ اور ’ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔‘\n\nبیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے ’اس عمل میں شامل فریقین کے عزم کی تعریف کی‘ اور ’امن کے حصول میں ان کی کامیابی کی خواہش کی۔‘\n\nانہوں نے آنے والے وفود کو اپنی دعوت کی تجدید بھی کی اور انہیں پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین خیال اور حمایت کا یقین دلایا۔\n\nایران جنگ\n\nجنگ بندی\n\nوزیر اعظم\n\nشہباز شریف\n\nفیلڈ مارشل عاصم منیر\n\nملاقات\n\nوزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 9, 2026 - 18:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان 9 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کا ایک منظر (ایوان وزیر اعظم، اسلام آباد)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران، امریکہ مذاکرات سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ، اسلام آباد میں دو روزہ تعطیل\n\n’تیسری عالمی جنگ رکوانے پر نوبیل کا حقدار‘ پاکستان کی تعریفیں\n\nایران جنگ اور ٹرمپ کا مذہبی بیانیہ: ’خیر اور شر‘ کی کشمکش یا سیاسی ضرورت؟\n\nدو جنگ بندیوں کی داستان اور پاکستان\n\nSEO Title:\n\nوزیراعظم، فیلڈ مارشل ملاقات: امن اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "وزیراعظم، فیلڈ مارشل ملاقات: امن اور جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور"
}