{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidrnsrvl2yp372wm3owkv6q3uzrg3iaeo43mdbduvd5f7t76xnq7m",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mj3pydbbujj2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreic6kg4oc4pl5oczqdmxravsao2q53rb4y66w6bgy3alhkvpyjvidi"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 46020
},
"path": "/node/185431",
"publishedAt": "2026-04-09T17:03:06.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"View this post on Instagram",
"A post shared by Confederação Brasileira de Cricket (@cricketbrasil)",
"برازیل",
"ٹی ٹوئنٹی",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**برازیل کی کھلاڑی لورا کارڈوسو جمعرات کو مردوں یا خواتین کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی اننگز میں نو وکٹیں لینے والی پہلی کھلاڑی بن گئیں۔**\n\nلورا کارڈوسو نے افریقی ملک لیسوتھو کے خلاف شاندار سپیل کیا اور اپنے تین اوورز میں 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کی بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس سے قبل یہ ریکارڈ بھوٹان کے سونم یشے کے پاس تھا، جنہوں نے 2025 میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں میانمار کے خلاف صرف 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔\n\nخواتین کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں لورا کارڈوسو نے انڈونیشیا کی روہمالیا روہمالیا کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2024 میں منگولیا کے خلاف 0 رنز دے کر 7 وکٹیں لی تھیں۔\n\nلیسوتھو کے خلاف اس میچ میں برازیل نے مجموعی طور پر 202 رنز بنائے، جس میں روبرٹا ایوری کی (35 گیندوں پر 48 رنز) اور مونیکے ماچاڈو (41 گیندوں پر ناقابلِ شکست 69 رنز) کی شاندار بیٹنگ شامل تھی۔\n\nکارڈوسو کی شاندار بولنگ کا آغاز دوسرے اوور میں ہوا جب فاسٹ بولر نے ہیٹ ٹرک کی۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی وکٹوں کی تعداد سات تک پہنچا دی۔\n\n> View this post on Instagram\n>\n> A post shared by Confederação Brasileira de Cricket (@cricketbrasil)\n\nچھٹے اوور میں مزید دو وکٹیں لے کر انہوں نے ایک اننگز میں نو وکٹوں کا بے مثال کارنامہ انجام دیا۔\n\nآخری وکٹ میریانے آرتور نے حاصل کی، جبکہ لیسوتھو کی ٹیم 6.2 اوورز میں صرف 13 رنز پر آؤٹ ہو گئی، یوں برازیل نے 189 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔\n\nبرازیل\n\nٹی ٹوئنٹی\n\nافریقی ملک لیسوتھو کے خلاف لورا کارڈوسو کی شاندار بولنگ کا آغاز دوسرے اوور میں ہوا جب فاسٹ بولر نے ہیٹ ٹرک کی۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر انہوں نے اپنی وکٹوں کی تعداد سات تک پہنچا دی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 9, 2026 - 22:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">لورا کارڈوسو نے افریقی ملک لیسوتھو کے خلاف شاندار سپیل کیا اور اپنے تین اوورز میں 4 رنز دے کر 9 وکٹیں حاصل کیں (کرکٹ برازیل انسٹاگرام اکاؤنٹ)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فاتچ انڈین ٹیم کو تقریبا 4 ارب روپے کا انعام ملا\n\nٹی 20 ورلڈ کپ کے 11.25 ملین ڈالر میں سے پاکستان کو کتنے ملے؟\n\nفن ایلن کی ’تیز ترین‘ سینچری: نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا\n\nورلڈ کپ 2026: راشد خان کی ٹی 20 کرکٹ میں 700 وکٹیں\n\nSEO Title:\n\nبرازیل کی لورا کارڈوسو کی ایک اننگز میں نو وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "برازیل کی لورا کارڈوسو کی ایک اننگز میں نو وکٹیں، ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کر دی"
}