{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreifsxqwffycq4pkzertlmlt5spdh4cvkyaxd5gmtdfcprip6cxhgaa",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3miwtfn5ynh22"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreialt7ramgyxkn3dt4xnuh7vpq7s2gs7t7iycocdarp7jhywmymqdi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 38754
  },
  "path": "/node/185394",
  "publishedAt": "2026-04-07T05:50:36.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "آئی ایم ایف",
    "مشرق وسطیٰ میں جنگ",
    "آبنائے ہرمز",
    "مشرق وسطیٰ",
    "تیل کا بحران",
    "ایران پر امریکی حملہ",
    "روئٹرز",
    "معیشت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**عالمی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے مہنگائی میں اضافہ اور عالمی ترقی کی رفتار میں کمی متوقع ہے۔**\n\nانہوں نے یہ بات پیر کو روئٹرز سے گفتگو میں کہی جب کہ عالمی معیشت کے بارے میں پیش گوئی اگلے ہفتے جاری ہونے والی ہے۔\n\nامریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد تہران کی طرف سے جوابی کارروائیوں کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے کیونکہ ایران نے موثر طور پر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، جو دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے اہم راستہ ہے۔\n\nاس مصروف تجارتی آبی گزرگاہ کی بندش کے اثرات دنیا کے بیشتر ممالک پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ اس کے ذریعے روزانہ دنیا کے تیل کا 20 فیصد حصہ اور قدرتی مائع گیس (ایل این جی) کا 30 فیصد حصہ گزرتا ہے۔\n\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nان حالات میں آئی ایم ایف نے عالمی ترقی کے اہداف میں کمی اور مہنگائی میں اضافے کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔\n\nکرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ جنگ نہ ہوتی تو آئی ایم ایف کو توقع تھی کہ 2026 اور 2027 میں عالمی سطح پر معیشت میں کچھ بہتر آئے گی۔ ’ اب ہر راہ مہنگائی میں اضافے اور ترقی کی کمی کی طرف جاتی ہے۔‘\n\nجیورجیوا نے کہا کہ ’ہم غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔‘ انہوں نے اس کے لیے جیوپولیٹیکل کشیدگی، موحولیاتی اور آبادیاتی تبدیلیوں کا حوالہ دیا۔’اس کا مطلب ہے کہ اس جھٹکے سے بحالی کے بعد ہمیں اگلے جھٹکے کے لیے بھی خبردار رہنا ہو گا۔‘\n\nآئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ جنگ نے عالمی تیل کی فراہمی کو 13 فیصد تک کم کر دیا ہے، اور اس کے اثرات تیل اور گیس کی ترسیل اور متعلقہ سپلائی چینز اور دیگر صنعتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔\n\nانہوں نے کہا کہ چاہے جنگ جلد ختم ہو جائے اور بحالی نسبتاً تیز ہو تب بھی اس کے اثرات ترقی کے اہداف میں کمی اور مہنگائی کے تخمینے میں اضافے کے صورت میں سامنے آئیں گے اور اگر جنگ طویل ہو گئی، تو مہنگائی اور ترقی پر اثر زیادہ ہو گا۔\n\nمشرق وسطیٰ\n\nآبنائے ہرمز\n\nآئی ایم ایف\n\nتیل کا بحران\n\nایران پر امریکی حملہ\n\n’آئی ایم ایف‘ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے روئٹرز کو بتایا کہ ’ہم غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔‘\n\nروئٹرز\n\nمنگل, اپریل 7, 2026 - 10:45\n\nMain image:\n\n> <p>آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا 17 اپریل 2025 کو واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر میں آئی ایم ایف/ ڈبلیو بی کے موسم بہار کے اجلاس سے قبل ایک کلیدی تقریر کرنے پہنچیں (اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nآبنائے ہرمز کو 'آزاد کرانے' کے لیے فوجی آپریشن 'غیر حقیقی': فرانس\n\nآئی ایم ایف، پاکستان کا معاہدہ مشرق وسطیٰ کے بحران کے باعث مؤخر\n\nایران جنگ: سب سے پہلے کس ملک میں ایندھن ختم ہو گا اور کیوں؟\n\nپاکستان امریکہ ایران جنگ میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے: برطانوی اخبار\n\nSEO Title:\n\nمشرق وسطی میں کشیدگی سے مہنگائی میں اضافہ، ترقی کی رفتار میں کمی متوقع: آئی ایم ایف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "مشرق وسطی میں کشیدگی سے مہنگائی میں اضافہ، ترقی کی رفتار میں کمی متوقع: آئی ایم ایف"
}