{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreia3674fsdc2joibsaymmdpxdbtp4v6dp4c4r2yh3bdohalk3ccswe",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3miwtfkbmcku2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreibzj3bmubeifotuojv6pcawmumsva6b4xbhwxjytxondlnmw273iu"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 114251
  },
  "path": "/node/185399",
  "publishedAt": "2026-04-07T14:02:31.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "کور کمانڈر کانفرنس",
    "فیلڈ مارشل",
    "پاکستان فوج",
    "جنگ",
    "حملے",
    "ایران",
    "سعودی عرب",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "news"
  ],
  "textContent": "**فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے زیر صدارت منگل کو 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں اور یہ حملے پرامن ذرائع سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔**\n\nکانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک جس تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا، اس سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی لیکن اس نوعیت کے حملے اور بلاجواز جارحیتیں، جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔\n\nفورم نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان متحمل مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور اصولی سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے اور ایک ذمہ دار سٹیک ہولڈر کے طور پر پاکستان فعال ریجنل سیکیورٹی سٹیبلائزر کا کردار ادا کر رہا ہے۔\n\nکورکمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل اور صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا۔\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مادروطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔\n\nفورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لیے پائیدار انٹیلیجنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔\n\nفیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کےتعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط،علاقائی وعالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتربنانےکی جانب گامزن ہے۔\n\nکورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے، بھارت اور دیگربیرونی سرپرستوں کی ایماء پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو بلا امتیاز اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیا جائےگا۔\n\nکور کمانڈر کانفرنس\n\nفیلڈ مارشل\n\nپاکستان فوج\n\nجنگ\n\nحملے\n\nایران\n\nسعودی عرب\n\nآئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدارت میں کانفرنس نے سعودی عرب پر حملوں کو تنازعے کے حل کی کوششوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, اپریل 7, 2026 - 19:00\n\nMain image:\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ میں کتنے لوگ مارے گئے؟\n\nجنگ کی طوالت سے ترسیلات زر کتنی متاثر ہو سکتی ہیں؟\n\nڈرون بمقابلہ ڈرون: یوکرین نے جنگ کا نقشہ بدل دیا\n\nامریکہ ایران مذاکرات کی کوشش درست سمت میں جاری ہے: پاکستان\n\nSEO Title:\n\nایران کے سعودی عرب پر حملے غیر ضروری کشیدگی ہیں: کور کمانڈرز کانفرنس\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "ایران کے سعودی عرب پر حملے غیر ضروری کشیدگی ہیں: کور کمانڈرز کانفرنس"
}