{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibegli7gdnt25wwml4l2ou37r42jkblqfpkmx7fivjdvxpnnzms4y",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mitbcrw4v3k2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreieukl6yav3v3ys2mv7o6f6q7ixy64ve646uqlsw44v6kyd5of6u2q"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 761813
  },
  "path": "/node/185386",
  "publishedAt": "2026-04-06T11:45:21.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پی آئی اے",
    "پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز",
    "ایران جنگ",
    "ایندھن",
    "پروازیں",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "معیشت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے فضائی ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث متعدد رعایتیں ختم اور کئی بین الاقوامی روٹس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔**\n\nترجمان پی آئی اے کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں تیل کی بڑھتی ہوئی لاگت اور ممکنہ مالی نقصانات سے بچاؤ کے لیے منصوبہ ترتیب دیا گیا، جس کے تحت تمام ڈسکاؤنٹس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بچوں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے رعایت برقرار رہے گی۔پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔\n\nخلیجی ممالک کے لیے پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جا رہی ہیں تاہم متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی پروازیں ان میں شامل نہیں ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی آپریشن کو محدود کرتے ہوئے ہفتہ وار 16 پروازوں تک کر دیا جائے گا۔\n\nپی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی بار اضافے کے بعد یہ فیصلے ناگزیر ہو گئے تھے، کیونکہ ایندھن کی بڑھتی لاگت کا مکمل بوجھ مسافروں پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔\n\nترجمان نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں جلد معمول پر آ جائیں گی، جس کے بعد متاثرہ روٹس کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔\n\nپی آئی اے\n\nپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز\n\nایران جنگ\n\nایندھن\n\nپروازیں\n\nپی آئی اے نے فضائی ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث کئی بین الاقوامی روٹس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, اپریل 6, 2026 - 16:30\n\nMain image:\n\n> <p>پی آئی اے نے فضائی ایندھن کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث اہم اور سخت انتظامی فیصلے کرتے ہوئے کئی بین الاقوامی روٹس عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے (پی آئی اے/فیس بک پیج)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاکستان: ایندھن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 137 روپے مہنگا\n\nایران جنگ: سب سے پہلے کس ملک میں ایندھن ختم ہو گا اور کیوں؟\n\nغیر ملکی ایئرلائنز واپسی کا ایندھن ساتھ لائیں، پاکستان\n\nکوشش ہے ایندھن کی فراہمی یقینی بنائیں: پاکستانی وزیر خزانہ\n\nSEO Title:\n\nپی آئی اے کا بیجنگ اور کوالالمپور آپریشن عارضی معطل، ہفتے میں 16 اماراتی پروازیں: ترجمان\n\ncopyright:\n\nTranslator name:\n\nعبدالقیوم\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "پی آئی اے کا بیجنگ اور کوالالمپور آپریشن عارضی معطل، ہفتے میں 16 اماراتی پروازیں: ترجمان"
}