{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigh4xt6phinlbqmzxyepwg54stqg4bjafeiqdavf77bmdesqz5hjy",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3misdxzt44wm2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiffkgp66oy6oju6zfcrn5wk3nbam62r3uwfznbzwqwtbztisfzdka"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 76080
  },
  "path": "/node/185295",
  "publishedAt": "2026-04-06T07:31:47.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "وائٹ ہاؤس",
    "ترجمان دفتر خارجہ",
    "ایران جنگ",
    "ہولی بیکسٹر",
    "میگزین",
    "news"
  ],
  "textContent": "**آئیے وہیں سے آغاز کرتے ہیں جہاں کیرولین لیویٹ نے کیا: خدا سے۔ خاص طور پر ایک سنجیدہ دعا سے، جو انہوں نے سٹیج کے پیچھے اپنے سٹاف کے ساتھ کی، اس سے پہلے کہ وہ ایران جنگ سے متعلق پریس بریفنگ ڈونلڈ ٹرمپ سے جھوٹ بولنے والوں کو مار ڈالنے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے آغاز کریں۔**\n\nجب وہ سامنے آئیں تو انہوں نے وائٹ ہاؤس کے رپورٹرز سے پوچھا، ’کیا آپ نے ہماری آمین سنی؟‘ مگر بہرحال یہ ایسا سوال نہیں جو عام طور پر کسی آئینی جمہوریت میں حکومتی ترجمان سے سننے کو ملے۔ گویا خدا اس بریفنگ روم میں موجود ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ آپریشن ’ایپک فیوری‘ کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔ ایک ایسا نام جو لگتا ہے بائبل سے لیا گیا ہو۔\n\nجی ہاں، اس جنگ پر معمول کی بریفنگز — جو بیک وقت جنگ بھی ہے اور نہیں بھی، جیتی بھی جا چکی ہے اور ابھی بات چیت میں بھی ہے — ہر ہفتے مزید عجیب ہوتی جا رہی ہیں۔ لیویٹ کو بار بار یہ یاد دہانی کروانے بھیجا جاتا ہے کہ ’جس حکومت نے امریکہ مردہ باد کے نعرے لگائے‘ — جیسے اس سے کوئی ٹھوس مطلب نکلتا ہو — اور یہ کہ ’صدر نے ہمیشہ کہا‘ کہ یہ مہم چار سے چھ ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ آج ایران جنگ کے دورانیے پر سوال کے جواب میں، جو اسرائیل اور امریکہ کی بمباری کے تیس دن بعد پوچھا گیا، انہوں نے یہی جملہ دہرایا اور فاتحانہ انداز میں کہا: ’حساب آپ خود کر لیں۔‘\n\nجس پر مناسب جواب یہ ہو سکتا تھا: میں نے کر لیا ہے، اور مقررہ مدت کا ابتدائی حصہ تو ختم ہو چکا ہے۔ مگر وقت اور جگہ جیسی ٹھوس چیزیں اس بریفنگ روم میں شاید اہم نہیں۔ ایک اور رپورٹر نے سوال کیا کہ چند گھنٹے پہلے ٹرمپ نے ایک بیان میں ایران کو مکمل تباہ کرنے، حتیٰ کہ شہریوں کو صاف پانی فراہم کرنے والے پلانٹس کو بھی مٹا دینے کی دھمکی دی تھی اگر وہ مذاکرات میں ان کے تمام مطالبات نہ مانیں۔ کیا شہریوں کے لیے پانی ختم کرنا جنگی جرم نہیں؟ کیا یہ کھلی خلاف ورزی نہیں؟\n\nریاست ٹیکساس میں سکول شوٹنگ کے بعد دارالحکومت واشنگٹن میں 24 مئی 2022 کو وائٹ ہاؤس پر امریکی پرچم سرنگوں کیا جا رہا ہے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nلیویٹ نے جواب دیا کہ ایران کے لیے ’بہترین راستہ یہی ہے کہ معاہدہ کر لے‘ کیونکہ امریکہ کے پاس ’ایسی صلاحیتیں ہیں جو ان کے وہم و گمان سے بھی باہر ہیں‘۔ پھر انہوں نے قانونی پہلو سے اس انداز میں گریز کیا جس سے یوں لگا جیسے یا تو یہ دھمکیاں کھوکھلی ہیں یا جو کچھ ٹرمپ کریں وہ خود بخود جائز قرار پاتا ہے۔ مزید وضاحت کے سوال پر انہوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔\n\nایران پر اگلے اقدامات کے بارے میں ہمیں کیا ٹھوس معلومات ملیں؟ حیرت، حیرت کی بات نہیں کہ صدر نے زمینی افواج بھیجنے کے امکان کو ’مسترد نہیں کیا‘۔ ایرانی فوجی قیادت کو ’فوجی نتائج‘ بھگتنا ہوں گے اگر ’وہ اپنے وعدوں پر قائم نہ رہے۔‘\n\nلیویٹ نے ایک گھورتی آنکھوں اور ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ بہت سے لوگ اب ’زمین پر موجود نہیں‘ کیونکہ انہوں نے امریکہ سے جھوٹ بولا اور ہم پر حملہ کیا۔ انہیں شاید یہ جملہ بہت پسند آیا کیونکہ انہوں نے بریفنگ میں اثر پیدا کرنے کے لیے اسے کئی بار دہرایا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nتیل کی قیمتوں میں اضافے اور آبنائے ہرمز کی بندش سے پیدا ہونے والی معاشی بے چینی پر انہوں نے کہا: ’مختصر مدتی اتار چڑھاؤ، طویل مدتی فائدے کے لیے۔‘ ایران میں فوجی مقاصد؟ ’مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اہداف حاصل نہ ہو جائیں۔‘ خود اہداف کیا ہیں؟ واضح نہیں کیا گیا۔ وہ بہرحال میڈیا کو نہیں بتائیں گے، کیونکہ یہ ان کے دشمنوں کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا منصوبہ بندی کر رہے ہیں - حالانکہ کسی بے ترتیب لیڈر کے ساتھ کوئی یہ نہیں سمجھتا ہے کہ پیر کو سب کو منصوبہ بندی میں شامل کرنے سے منگل کی دوپہر تک کسی بھی ایرانی فوج کو قابل قدر معلومات ملنے کی ضمانت نہیں ملیں گی۔\n\nایک مرحلے پر انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہوائی اڈوں کے حفاظتی اہلکاروں کو تنخواہیں اس لیے نہیں مل رہیں کیونکہ مخالف سیاسی جماعت ڈیموکریٹس غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں آنے دینا چاہتی ہے، حتیٰ کہ ’قاتلوں اور مجرموں‘ کو بھی۔ (میرے خیال میں یہ حصہ لیوٹیکس میں تھا؟)۔\n\nایک اور عجیب لمحہ وہ تھا جب انہوں نے ایک اے فور کاغذ دکھایا جس میں بتایا گیا تھا کہ مختلف خبروں کے پروگراموں نے ایک نوجوان خاتون کی فائرنگ کے واقعے کو کتنے منٹ دیے، اور اسے اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ مین سٹریم میڈیا مجرم تارکین وطن کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے، (حالانکہ ملزم کی قانونی حیثیت واضح نہیں)۔\n\nآخر میں ان سے پوپ لیو XIV کے اس پہلی پام سنڈے خطبے کے بیان پر رائے پوچھی گئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’خدا جنگ کرنے والوں کی دعائیں قبول نہیں کرتا (پیٹ ہیگستھ کی بھی نہیں)۔ لیویٹ نے جواب دیا کہ امریکہ ایک ڈھائی سو سال پرانی قوم ہے اور فوجی اہلکاروں کو یہ اچھا لگتا ہے کہ لوگ ان کے لیے دعا کریں۔ یہ ایک عجیب جواب تھا: _گویا اہم یہ نہیں کہ دعائیں سنی جاتی ہیں یا نہیں، بلکہ یہ کہ لوگ خود کو بہتر محسوس کریں جب وہ بمباری کر رہے ہوں۔_\n\nامریکی ساختہ بارودی سرنگوں کے مشرق وسطی میں پائے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ البتہ انہوں نے ذکر کیا کہ اگر موقع ملا تو ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ایسٹر کے موقع پر بڑا عشائیہ دیں گے، بشرطیکہ کانگریس ڈی ایچ ایس اور آئی سی ای کی فنڈنگ پر اتفاق کر لے۔ اور کیا یہی ضروری نہیں؟\n\nیوں ہی بریفنگ ختم ہو گئی۔ پرانی باتیں دہرائی گئیں؛ ڈیموکریٹس کو بدکار ٹھہرایا گیا؛ اور ایپک فیوری برقرار رہی۔ لیویٹ کے گلے میں لٹکی سونے کی صلیب چمک رہی تھی جب وہ سٹیج سے واپس اپنے فالورز سے ملنے چلی گئیں۔\n\nجیسس کے پاس شاید نوٹس ہوں — یا شاید نہ ہوں۔\n\nوائٹ ہاؤس\n\nترجمان دفتر خارجہ\n\nایران جنگ\n\nہولی بیکسٹر نے ٹرمپ کے ایران تنازع پر ایک غیر معمولی حد تک مذہبی نوعیت کی وائٹ ہاؤس بریفنگ کا احوال بیان کرتے ہیں — ایک دن بعد جب پہلے امریکی نژاد پوپ نے جنگ کرنے والوں کی مذمت کی۔\n\nہولی بیکسٹر\n\nسوموار, اپریل 6, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ 30 مارچ 2026 کو واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے جیمز ایس بریڈی پریس بریفنگ روم میں نیوز بریفنگ کے دوران خطاب کر رہی ہیں (ایلکس وونگ / اے ایف پی)</p>\n\nمیگزین\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران کا امریکہ سے معاہدہ کرنا ’دانش مندی‘ ہو گی: وائٹ ہاؤس\n\nوائٹ ہاؤس محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریاں کیسے کر رہا ہے؟\n\nوائٹ ہاؤس کے ’بلیو روم‘ سے فی الحال اتنا ہی\n\nٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی فائٹ کرانے کا منصوبہ\n\nSEO Title:\n\nوائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولین لیویٹ کی بریفنگ کا ’مذہبی‘ ٹچ\n\ncopyright:\n\nIndependentEnglish\n\norigin url:\n\nhttps://www.the-independent.com/news/world/americas/karoline-leavitt-iran-war-crimes-update-b2948572.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "وائٹ ہاؤس کی ترجمان کارولین لیویٹ کی بریفنگ کا ’مذہبی‘ ٹچ"
}