{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreihkxlsbutfqx4m76oab3a6ti7enzqkuwj7xvnnqvasrdgqovnb6xy",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3misdwcleyow2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiew5wdufmqsccd7strfxirfkcy3t7fzhtvqb6fbro4vjcslnemery"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 110305
},
"path": "/node/185378",
"publishedAt": "2026-04-06T02:16:35.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔",
"ایران جنگ",
"امریکہ",
"آبنائے ہرمز",
"تجارت",
"پیٹرول",
"اموات",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news",
"لائیو اپ ڈیٹس"
],
"textContent": "**ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا آج 35 واں دن ہے۔** **امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔** **اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔**\n---\n\n* * *\n\n**صبح 8 بجے**\n\n**امریکہ، ایران اور ثالث 45 دن کی جنگ بندی کے لیے بات چیت کر رہے ہیں: Axios**\n\nچار امریکی، اسرائیلی اور علاقائی ذرائع نے خبر رساں ادارے ایکسی اوس کو بتایا کہ مذاکرات کے بارے میں علم رکھنے والے چار امریکی، ایران اور علاقائی ثالثوں کا ایک گروپ ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت کر رہا ہے۔\n\nذرائع کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت اور اس کے نتیجے میں ممکنہ سیز فائر جنگ کے مستقل خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔\n\nذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کم ہیں۔\n\n’لیکن یہ آخری کوشش جنگ میں ڈرامائی اضافے کو روکنے کا واحد موقع ہے جس میں ایرانی شہری بنیادی ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر حملے اور خلیجی ریاستوں میں توانائی اور پانی کی سہولیات کے خلاف انتقامی کارروائیاں شامل ہوں گی۔\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 30 منٹ**\n\n**تہران پر فضائی حملے میں کم از کم 13 اموات: فارس نیوز**\n\nایرانی نیوز ایجنسی فارس نیوز کے مطابق دارالحکومت تہران کے جنوب مشرق میں رہائشی علاقے پر حملے میں کم از کم 13 افراد ہلجان سے گئے۔\n\nاس خبر کی مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔\n\n* * *\n\n**صبح 7 بج کر 25 منٹ**\n\n**ایران میں یونیورسٹی پر حملہ، گیس کی ترسیل معطل**\n\nایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے پیر کو اطلاع دی ہے کہ ایک یونیورسٹی پر حملے کے بعد تہران کے کچھ حصوں کو گیس کی بندش نے متاثر کیا جپ۔\n\nسرکاری نشریاتی ادارے ایریب نے تہران کے ڈسٹرکٹ 9 محلے کے سربراہ کے حوالے سے بتایا کہ حملہ ’شریف یونیورسٹی گیس سٹیشن پر ہوا اور ہمیں شریف محلے میں گیس کی عارضی بندش کا سامنا ہے۔‘\n\n* * *\n\n**صبح 7 بجے**\n\n**شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا تو 'بہت زیادہ تباہ کن' جوابی کارروائی کی جائے گی: ایران کی دھمکی**\n\nایران کی سنٹرل ملٹری کمانڈ نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر اس کے مخالفین نے شہری اہداف کو نشانہ بنایا تو ’بہت زیادہ تباہ کن‘ جوابی کارروائی کی جائے گی۔\n\nاے ایف پی کے مطابق، خاتم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے ٹیلی گرام پر سرکاری نشریاتی ادارے ایریب کی طرف سے پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا، ’اگر شہری اہداف پر حملے دہرائے گئے تو ہماری جارحانہ اور جوابی کارروائیوں کے اگلے مرحلے بہت زیادہ تباہ کن اور وسیع ہوں گے۔‘\n\nیہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تہران سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ خلیج کو جہاز رانی کے لیے دوبارہ کھولنے کے معاہدے کے لیے اپنے مطالبات کے سامنے جھک جائے۔\n\n* * *\n\n**صبح 6 بج کر 30 منٹ**\n\n**فضائی دفاعی نظام میزائلوں، ڈرونز کے خلاف فعال ہے: کویتی فوج**\n\nکویت کی فوج نے پیر کو کہا کہ اس کا فضائی دفاع خلیجی ملک کی سرزمین پر فائر کیے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔\n\nکویتی فوج نے ایکس پر پوسٹ مٰن کہا کہ ’کویتی ایئر ڈیفنس اس وقت دشمن کے میزائل اور ڈرون کے خطرات کا جواب دے رہے ہیں۔‘\n\nملک نے پہلے کہا تھا کہ وہ اتوار سے پیر تک راتوں رات اسی طرح کے حملوں کا جواب دے رہا ہے۔\n\n* * *\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nآبنائے ہرمز\n\nتجارت\n\nپیٹرول\n\nاموات\n\nایران کی سنٹرل ملٹری کمانڈ نے پیر کو خبردار کیا کہ اگر اس کے مخالفین نے شہری اہداف کو نشانہ بنایا تو ’بہت زیادہ تباہ کن‘ جوابی کارروائی کی جائے گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nسوموار, اپریل 6, 2026 - 08:30\n\nMain image:\n\n> <p>اسرائیلی سرچ اینڈ ریسکیو اہلکار 5 اپریل 2026 کو شمالی شہر حیفہ میں ایرانی حملے میں تباہ ہونے والی رہائشی عمارت کے مقام پر کام کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nlabel:\n\nلائیو اپ ڈیٹس\n\nrelated nodes:\n\nہرمز کھول دو، ورنہ تم لوگ جہنم میں رہ رہے ہو گے: ٹرمپ\n\nجنگ کی طوالت سے ترسیلات زر کتنی متاثر ہو سکتی ہیں؟\n\n48 گھنٹے میں معاہدہ یا آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی: ٹرمپ\n\nامریکی ایئر مین کی ایران سے بازیابی کا مشن کیسے انجام دیا گیا؟\n\nSEO Title:\n\nشہری اہداف کو نشانہ بنانے پر ’تباہ کن‘ جوابی کارروائی کی جائے گی: ایران کا انتباہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "شہری اہداف کو نشانہ بنانے پر ’تباہ کن‘ جوابی کارروائی کی جائے گی: ایران کا انتباہ"
}