{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreihmsxkc6xvsxdjptpifehdnm27qgskba4hsunqlkriu3on5nvfgm4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mirsrui7wcw2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreicsuahqjijlyfuqlmzwmuew5bzjxz3gs6w6dk7ppmcrhbfa2xg4ka"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 88195
  },
  "path": "/node/185370",
  "publishedAt": "2026-04-05T05:01:25.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "راجھستان رائلز",
    "روئٹرز",
    "کرکٹ",
    "news"
  ],
  "textContent": "**راجستھان رائلز کے لیگ سپنر روی بشنوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک بڑی کمزوری کو اپنی طاقت میں بدل لیا ہے، جس کا ثبوت انہوں نے ہفتے کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں جتوانے والی کارکردگی دکھا کر دیا۔**\n\nبشنوی نے گذشتہ سال اپنے بدترین آئی پی ایل سیزن میں 11 میچوں میں صرف نو وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس نے انہیں ریلیز کر دیا تھا۔\n\n25 سالہ سپنر نے اپنی لائن اور لینتھ درست کرنے کے لیے سخت محنت کی اور گذشتہ روز4-41 کی شاندار بولنگ سے راجستھان کو گجرات کے خلاف چھ وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔\n\nپلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کر نے کے بعد بشنوی نے کہا ’پچھلا سیزن مشکل تھا۔‘\n\n’میری ایک کمزوری تھی… اگر میری لینتھ غلط ہوتی تھی تو مجھے فورز اور سکسز پڑتے تھے۔\n\n’میں نے پورا ڈومیسٹک سیزن کھیلا اور اپنی لینتھ پرفیکٹ کرنے پر کام کیا۔ درست لینتھ نے بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں۔ آج بھی جب میں نے گیند زیادہ فل کی تو مجھے مار پڑی۔‘\n\nان کی یہی حکمت عملی ان کی شاندار بولنگ میں نظر آئی۔\n\nبشنوی نے سائی سدرشن اور گلین فلپس کو گوگلی پر دھوکہ دیا، واشنگٹن سندر کو آؤٹ کیا اور آخر میں راہل تیواتیا کی قیمتی وکٹ لے کر میچ پر مہر لگا دی۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’چاروں وکٹیں میری پسندیدہ ہیں، لیکن راہل کی وکٹ اہم تھی کیونکہ وہ اہم مرحلے پر ملی۔\n\n’وہ فنشر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اگر وہ آؤٹ نہ ہوتے تو میچ کسی بھی طرف جا سکتا تھا۔‘\n\nراجستھان کے لیے یہ ایک دباؤ والا میچ تھا کیونکہ گجرات 211 رنز کے ہدف کا بھرپور تعاقب کر رہا تھا۔\n\nگجرات کو آخری دو اوورز میں 15 رنز درکار تھے جبکہ تین وکٹیں باقی تھیں، لیکن جوفرا آرچر نے شاندار دوسرا آخری اوور کراتے ہوئے صرف چار رنز دیے اور تشار دیش پانڈے نے بھی آخری اوور میں اتنے ہی رنز دے کر گجرات کی امیدیں ختم کر دیں۔\n\nآئی پی ایل کی پوائنٹس ٹیبل میں راجستھان رائلز سرفہرست ہیں، وہ دہلی کیپیٹلز اور پنجاب کنگز کے ساتھ چار پوائنٹس پر برابر ہیں، مگر بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر آگے ہیں۔\n\nراجھستان رائلز\n\nراجستھان رائلز کے لیگ سپنر روی بشنوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک بڑی کمزوری کو اپنی طاقت میں بدل لیا ہے۔\n\nروئٹرز\n\nاتوار, اپریل 5, 2026 - 10:00\n\nMain image:\n\n> <p style=\"direction:rtl\">راجھستان رائلز کے سپنر روی بشنوی 30 مارچ، 2026 کو گوہاٹی میں چنئی سپر کنگز کے بیٹر میٹ ہنری کو آؤٹ کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپنجاب کنگز کے کھلاڑی باہر نہیں ایک دوسرے کو چیلنج کرتے ہیں: کپتان\n\nپاکستان میں بری طرح ناکام ہونے والے کونولی کا شاندار آئی پی ایل آغاز\n\nویبھو سوریہ ونشی کا ایک اور ’چمت کار‘، 17 گیندوں میں 52 رنز\n\nآئی پی ایل کا سب سے مہنگا آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین کس کام کا؟\n\nSEO Title:\n\nگذشتہ آئی پی ایل سیزن میں ناکام بشنوی کی شاندار واپسی کیسے ہوئی؟\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں ناکام بشنوی کی شاندار واپسی کیسے ہوئی؟"
}