{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreignchwdq4jpburoihby2p7ofssttaijl3lijcb5ft64odnlqlyogu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mirsrgq5n7u2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifkpag4w7mm6sb62as5slfpfsayfwoazyezhqjy4y275kxz43eeny"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 703815
},
"path": "/node/185373",
"publishedAt": "2026-04-05T12:22:10.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"پیٹرول قیمتیں",
"سبسڈی",
"ریلیف",
"شہباز شریف",
"ایران جنگ",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو حکام کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے سبسڈی کی ادائیگیاں فوری طور پر جاری کی جائیں۔**\n\nمشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے معاشی اثرات کے باعث پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے جہاں حکومت نے جمعرات کو اچانک پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا۔ تاہم ایک روز کے بعد ہی وزیر اعظم نے عوام کو بڑے ’مالی بوجھ‘ سے بچانے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کر دی تھی۔\n\nشہباز شریف نے جمعے کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول پر عائد لیوی کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 378 روپے ہو گی۔\n\nاس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی عوام پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والی مشکلات کے تناظر میں الگ الگ سبسڈی پروگرامز کا اعلان کیا۔\n\nاتوار کو شہباز شریف نے یہ ہدایات وفاقی وزرا اور سینیئر حکام کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پیٹرولیم مصنوعات پر حکومتی سبسڈی کے اجرا کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔\n\nوزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ’وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سبسڈی کی ادائیگیاں فوری جاری کی جائیں، جن کا آغاز گزشتہ روز سے ہو چکا ہے۔‘\n\nحکومت نے اس ہفتے عوام کو ریلیف دینے کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا، جن میں اسلام آباد میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ، پاکستان ریلوے کے کرایوں میں استحکام، اور ٹرانسپورٹرز، کسانوں اور موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کے لیے ہدفی سبسڈیز شامل ہیں۔\n\nوزیراعظم نے بتایا کہ مسافر بسوں کو کرایے نہ بڑھانے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، جبکہ منی بسوں اور وینز کو 40 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ٹرکوں کو 70 ہزار روپے اور ہیوی فریٹ گاڑیوں کو 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ ڈیلیوری وینز کے لیے 35روپے ماہانہ سبسڈی مختص کی گئی ہے۔\n\nوزیراعظم آفس کے مطابق صوبائی حکومتوں نے ٹرکوں، بسوں اور فریٹ گاڑیوں کی تفصیلات وفاق کو فراہم کر دی ہیں تاکہ سبسڈی کی ادائیگی میں سہولت ہو سکے۔\n\nشہباز شریف نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ رقوم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔\n\nانہوں نے بلوچستان حکومت کی تعریف کی جس نے قومی سبسڈی پیکج کے لیے اپنا حصہ جمع کرا دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ دیگر صوبے بھی جلد اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔\n\nاجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن کے ’کافی‘ ذخائر موجود ہیں۔\n\nوزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔\n\nانہوں نے کہا: ’ہم کسی بھی صورت میں اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔‘\n\nپاکستان\n\nپیٹرول قیمتیں\n\nسبسڈی\n\nریلیف\n\nشہباز شریف\n\nایران جنگ\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو حکام کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان میں ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے سبسڈی کی ادائیگیاں فوری طور پر جاری کی جائیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, اپریل 5, 2026 - 17:45\n\nMain image:\n\n> <p>پانچ اپریل 2026 کو شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور سینیئر حکام کے اجلاس کی صدارت (پی ٹی وی نیوز)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nاسلام آباد، پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری، سندھ میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے سبسڈی\n\nپاکستان: ایندھن کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول 137 روپے مہنگا\n\nپیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان\n\nایران جنگ: پاکستان کا افرادی قوت کی برآمد بڑھانے پر غور\n\nSEO Title:\n\nعوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح: شہباز شریف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح: شہباز شریف"
}