{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiczh4hcymfagaecjzxtwqdk7zu657lachjgqvsr2zswi7y3tbjnze",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3miouuud5kuw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiahthft2sbua55gc5g6ahmvci7l7zkez6ylz5qfpm2gikcozvep4a"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 96525
},
"path": "/node/185368",
"publishedAt": "2026-04-04T18:34:33.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پاکستان",
"سفارت کاری",
"ثالثی",
"ایران جنگ",
"امریکہ",
"ایسوسی ایٹڈ پریس",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کی وزارت خارجہ نے ہفتے کو کہا ہے کہ علاقائی ثالثی کی کوششیں بلا تعطل جاری ہیں جبکہ ایران نے واضح کیا کہ اس نے کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا اور وہ تنازع کے حتمی اور دیرپا حل کا خواہاں ہے۔**\n\nوزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ مقامی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں غلط ہیں کہ ایران کے وفد بھیجنے سے انکار کے باعث ثالثی کی کوششیں رک گئی ہیں۔\n\nانہوں نے ان رپورٹس کو مسترد کیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ علاقائی حمایت یافتہ اس اقدام میں تعطل پیدا ہو گیا ہے، اور کہا کہ امن کی کوششیں درست سمت میں جاری ہیں۔\n\nاس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تہران نے ’کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا بلکہ وہ تنازع کے حتمی اور دیرپا‘ خاتمے کا خواہاں ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nعراقچی نے مزید لکھا: ’ہم پاکستان کی کوششوں کے بے حد مشکور ہیں اور ہم نے کبھی بھی اسلام آباد آنے سے انکار نہیں کیا۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا: “ہماری توجہ اس بات پر ہے کہ ہم پر مسلط کی گئی اس غیر قانونی جنگ کا حتمی اور دیرپا خاتمہ کن شرائط پر ممکن ہے۔‘\n\nپاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عراقچی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وضاحت کو سراہتے ہیں۔\n\nسفارتی ماہرین کے مطابق پاکستان، علاقائی شراکت داروں کی حمایت سے، اب بھی واشنگٹن اور تہران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاہم، مجوزہ مذاکرات کے لیے ابھی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی اور یہ بھی واضح نہیں کہ یہ بات چیت براہِ راست ہوگی یا بالواسطہ۔\n\nپاکستان\n\nسفارت کاری\n\nثالثی\n\nایران جنگ\n\nامریکہ\n\nوزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ مقامی میڈیا میں یہ قیاس آرائیاں غلط ہیں کہ ایران کے وفد بھیجنے سے انکار کے باعث ثالثی کی کوششیں رک گئی ہیں۔\n\nایسوسی ایٹڈ پریس\n\nہفتہ, اپریل 4, 2026 - 23:30\n\nMain image:\n\n> <p>اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی عمارت کی تصویر (انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\n48 گھنٹے میں معاہدہ یا آبنائے ہرمز نہ کھولی تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی: ٹرمپ\n\nامریکہ اور ایران میں ’لاپتہ امریکی پائلٹ‘ کی تلاش کی دوڑ\n\nاسلام آباد میں ایران، امریکہ ممکنہ مذاکرات میں ’بڑی پیش رفت‘ نہ ہونے کی خبریں مسترد: پاکستان\n\nپاکستان کی خارجہ پالیسی اور ثالثی کردار\n\nSEO Title:\n\nامریکہ ایران مذاکرات کی کوشش درست سمت میں جاری ہیں: پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ ایران مذاکرات کی کوشش درست سمت میں جاری ہیں: پاکستان"
}