{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiglaymaqasjwrf765jaw4cqeu2cih7d5oh3oufqjdibstynguly2y",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mintdf7hd6n2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigue7krrkclg4iq7cju5q55z5k245esjd2sl5gtjcowrr7iqprfiq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 195154
},
"path": "/node/185357",
"publishedAt": "2026-04-04T07:21:30.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پنجاب",
"کوئٹہ",
"خیبر پختونخوا",
"بارشیں",
"پی ڈی ایم اے",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ماحولیات",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے مختلف حصوں میں گذشتہ کئی روز سے جاری بارشوں میں کم از کم 43 افراد مارے گئے، جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔**\n\nصوبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کو جاری اعداد و شمار میں بتایا کہ صوبے میں 25 مارچ سے جاری بارشوں اور طوفانی موسم کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 30 افراد جان سے گئے اور 85 زخمی ہوئے۔\n\nمرنے والوں میں 20 بچے، پانچ خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 36 بچے، 11 خواتین اور 38 مرد ہیں۔\n\nان بارشوں سے اب تک صوبے میں مجموعی طور پر 140 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 115 گھروں کو جزوی اور 25 گھروں کو مکمل نقصان ہوا۔\n\nخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، باجوڑ، لکی مروت، کرم، ہنگو، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر اپر، بٹگرام، شمالی وزیرستان اور ٹانک میں حادثات پیش آئے۔\n\nپی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع میں فصلوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور سروے کا عمل جاری ہے۔\n\nصوبہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہوئے نقصان کے اعداد و شمار (پی ڈی ایم اے)\n\nپی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کو فوری امدادی سامان فراہم کر رہی ہے۔\n\nادھر بلوچستان میں پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گذشتہ دو دن سے کوئٹہ، وادی کوئٹہ، کچھی، ژوب، زیارت اور قلعہ سیف اللہ کے علاقوں میں بارش اور برف باری کے بعد چھتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nکوئٹہ، کچھی اور ژوب میں چھتیں گرنے سے دو مزید افراد جان سے گئے، جس کے بعد صوبے میں مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی۔\n\nچھ اضلاع میں املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔\n\nپنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور آندھی کے باعث متعدد واقعات پیش آئے۔ لاہور میں دو افراد جان سے گئے اور 18 زخمی ہوئے۔\n\nساہیوال میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوا، سرگودھا میں ایک شخص جان سے گیا اور چار زخمی ہوئے۔ چنیوٹ میں ایک خاتون جان سے گئی۔\n\nپی ڈی ایم اے نے موسم کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ بلاضرورت سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات پر نہ جائیں اور حکومتی الرٹس/ایڈوائزریز پر عمل کریں۔\n\nپنجاب\n\nکوئٹہ\n\nخیبر پختونخوا\n\nبارشیں\n\nپی ڈی ایم اے\n\nحکام کے مطابق کے پی میں 20 بچوں سمیت 30 افراد جان سے گئے، جبکہ بلوچستان میں نو اور پنجاب میں چار اموات ہوئیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, اپریل 4, 2026 - 11:45\n\nMain image:\n\n> <p>تین اپریل، 2026 کو پشاور میں بارش سے ہر طرف کیچڑ پھیلا ہوا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nماحولیات\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nکراچی میں طوفانی بارشیں: دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 اموات\n\nراجن پور اور ڈی جی خان میں بارشوں، سیلاب کا ہائی الرٹ\n\nپاکستان اور افغانستان میں طوفانی بارشوں سے 45 اموات: اے ایف پی\n\nکراچی میں بارش اور تیز ہواؤں سے 16 اموات: ریسکیو حکام\n\nSEO Title:\n\nپاکستان کے مختلف حصوں میں بارشوں سے 43 اموات\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان کے مختلف حصوں میں بارشوں سے 43 اموات"
}