{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreiezy7d3ujdjrjcssdpm6spqi2pv6dahxjs4ihl6bdzln5vxa72ima",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mimyij2ubpp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiba4y6k7eta4tohutbvpblyjb67zij3b4bxcvlnxlfijgsixrnlfm"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 48436
  },
  "path": "/node/185350",
  "publishedAt": "2026-04-03T12:00:42.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "روس یوکرین جنگ",
    "یوکرین",
    "روس",
    "ڈرونز",
    "ڈرون حملہ",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "ٹیکنالوجی",
    "video"
  ],
  "textContent": "**روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہوئے ابھی ایک سال ہی گزرا تھا جب ایک یوکرینی ڈرون انسٹرکٹر نے ایک ایسا خیال پیش کیا جو فوجیوں کو کسی سائنس فکشن فلم جیسا لگا۔**\n\nخیال سادہ تو تھا، مگر ناقابلِ یقین بھی، یعنی چھوٹے کواڈکاپٹر ڈرونز کو فضا میں دشمن کے ڈرونز سے ٹکرا دینا۔\n\nفوجیوں نے اسے فوراً مسترد کر دیا۔ ان کے نزدیک ایک چھوٹے ڈرون کو تیزی سے حرکت کرتے ہوئے ہدف سے ٹکرانا تقریباً ناممکن تھا۔ کچھ نے مذاق میں کہا کہ یہ آئیڈیا پیش کرنے والے انسٹرکٹر یقیناً سائنس فکشن سیریز ’سٹار وارز‘ بہت زیادہ دیکھ رہے ہوں گے۔\n\nلیکن جنگ میں وہی خیالات زندہ رہتے ہیں، جو ناممکن لگتے ہیں اور وقت کے ساتھ یہی تصور یوکرین کے دفاع کا ایک اہم ستون بن گیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nروس کی جانب سے دھماکہ خیز ڈرونز شہروں کو نشانہ بنا رہے تھے، جبکہ یوکرین کے پاس مہنگے میزائل کم ہوتے جا رہے تھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ حملہ آور ڈرونز دفاعی نظام کو عبور کرتے رہے، بجلی کے نظام تباہ ہوتے گئے اور شدید سردی میں شہریوں کو اندھیرے اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔\n\nاسی دباؤ نے جدت کو جنم دیا اور یوکرینی انجینیئرز نے چھوٹے کواڈکاپٹرز کو انٹرسیپٹر ڈرونز میں تبدیل کرنا شروع کر دیا، یعنی ایسے ڈرونز جو دشمن کے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر سکیں۔\n\nیہ سستے تھے، نسبتاً آسان اور مؤثر بھی۔ ایک حملے میں انہی انٹرسیپٹرز نے 150 روسی حملہ آور ڈرونز کو گرا دیا۔ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی نہیں تھی، بلکہ ایک نئی حکمت عملی تھی۔ جیسے جیسے خطرہ بڑھتا گیا، ویسے ویسے انٹرسیپٹر ڈرونز کی اہمیت بھی بڑھتی گئی۔\n\n19 مارچ 2026 کو یوکرین میں ایک نامعلوم مقام پر پی ون سن انٹرسیپٹر ڈرون آزمائشی پرواز کرتے ہوئے (اے ایف پی)\n\n\n\n\nیوکرین اب روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے ڈرونز تیار کرنے کا ہدف رکھتا ہے جبکہ دنیا بھر کی افواج اس ماڈل کو مستقبل کے دفاع کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔ لیکن یہ سب آسان نہیں۔\n\nایک انٹرسیپٹر ڈرون کو کامیاب بنانے کے لیے رفتار، درستگی اور مہارت تینوں ضروری ہیں۔ پائلٹ کے پاس صرف چند منٹ ہوتے ہیں کہ وہ ایک تیز رفتار ہدف کو تلاش کرے، اس کا تعاقب کرے اور اسے نشانہ بنائے۔ یہ صرف ایک فرد کا کام نہیں بلکہ ایک مکمل ٹیم کی کوشش ہوتی ہے، جہاں ریڈار آپریٹر اور پائلٹ مل کر کام کرتے ہیں۔\n\nاسی دوران، ٹیکنالوجی بھی تیزی سے بدل رہی ہے۔ مگر مقابلہ یہاں ختم نہیں ہوتا۔ روس اب مزید جدید اور تیز رفتار، جیٹ انجن والے ڈرونز استعمال کر رہا ہے، جو موجودہ انٹرسیپٹرز کے لیے ایک نیا چیلنج ہیں۔\n\nاس کے جواب میں یوکرینی انجینیئرز خاموشی سے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ جنگ اب صرف ہتھیاروں کی نہیں رہی بلکہ یہ رفتار، جدت اور بقا کی جنگ بن چکی ہے۔ اور اس جنگ میں ایک حقیقت واضح ہے اور وہ یہ کہ آج کا جدید حل، کل پرانا ہو سکتا ہے۔\n\nروس یوکرین جنگ\n\nیوکرین\n\nروس\n\nڈرونز\n\nڈرون حملہ\n\nایک یوکرینی انسٹرکٹر نے خیال پیش کیا کہ چھوٹے کواڈکاپٹر ڈرونز کو فضا میں دشمن کے ڈرونز سے ٹکرا دیا جائے جو کامیاب ثابت ہوا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, اپریل 3, 2026 - 17:00\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">یوکرین کی سکائی فال کمپنی کا ایک ملازم 19 مارچ 2026 کو یوکرین میں ایک نامعلوم مقام پر پی ون سن انٹرسیپٹر ڈرون کو آزمائشی پرواز کروا رہا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nٹیکنالوجی\n\njw id:\n\nXUMaIz2J\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nروس ایران کی مدد کے لیے ڈرونز بھیج رہا ہے: رپورٹ\n\nافغان طالبان نے چند ڈرونز داغے جو مار گرائے: پاکستان فوج\n\nخیبر پختونخوا پولیس کی اینٹی ڈرون صلاحیت بڑھانے کی کوششیں\n\nکابل میں ہدف ڈرون ڈپو تھا، سویلین اموات جھوٹ: پاکستان فوج\n\nSEO Title:\n\nڈرون بمقابلہ ڈرون: یوکرین کی نئی حکمت عملی نے جنگ کا نقشہ بدل دیا\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ڈرون بمقابلہ ڈرون: یوکرین کی نئی حکمت عملی نے جنگ کا نقشہ بدل دیا"
}