{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreievscv2n4ix5jkekwtmu3okkdvrmajmqk4qtuz6yk5yuipyefdkdi",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mikbd6veiqk2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreign2ufns4ggiqqly7n42uy2oesertxwu5j6xt4dszvy57qwzkv7ui"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 46972
  },
  "path": "/node/185323",
  "publishedAt": "2026-04-02T12:00:15.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "https://t.co/e1QUISmWwz",
    "pic.twitter.com/mDSfCgz4HM",
    "April 1, 2026",
    "pic.twitter.com/3uAL4FZgY7",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "صدر ڈونلڈ ٹرمپ",
    "اسرائیل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video",
    "@mofauae",
    "@drpezeshkian"
  ],
  "textContent": "یران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا آج 32 واں دن ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ **اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔**\n---\n\n* * *\n\n**رات 9 بج کر 30 منٹ**\n\n**ایرانی کمیونٹی کے حوالے سے میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہیں: یو اے ای**\n\nمتحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ملک میں مقیم ایرانی کمیونٹی کی رہائشی حیثیت کے حوالے سے میڈیا میں پھیلائی گئی خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔\n\nاماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یو اے ای کا ادارہ جاتی نقطۂ نظر مضبوط طریقہ کار اور فریم ورک کے مطابق ہے جو بغیر کسی تفریق کے معاشرے کے تمام افراد کی سلامتی اور بھلائی کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔\n\nبیان کے مطابق ایرانی کمیونٹی ملک کی معاشرتی شمولیت اور تنوع میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔\n\n> UAE Affirms Embrace of Iranian Community as Integral to Its Diverse Social Fabrichttps://t.co/e1QUISmWwz pic.twitter.com/mDSfCgz4HM\n>\n> — MoFA وزارة الخارجية (@mofauae) April 1, 2026\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ ملک میں مقیم ایرانی کمیونٹی کو احترام اور اہمیت حاصل ہے اور یہ یو اے ای کی سماجی تشکیل کا لازمی حصہ ہے۔\n\nبیان کے مطابق یو اے ای میں 200 سے زائد قومیتوں کے لوگ آباد ہیں، جو بقائے باہمی اور رواداری کے اقدار کے لیے ملک کی مستقل وابستگی اور وہاں مقیم تمام افراد کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ یو اے ای قانون کی حکمرانی کی بنیاد پر ایک محفوظ اور مستحکم ماحول کو فروغ دینے، تمام رہائشیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور رواداری و بقائے باہمی کے دیرپا اقدار کی عکاسی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔\n\n* * *\n\n**شام چھ بج کر 25 منٹ**\n\n**علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے: ازبک وزیر خارجہ**\n\nپاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے جمعرات کو ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔\n\nاسلام آباد میں پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ازبک وزیر خارجہ نے علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کی تعریف کی اور اسلام آباد میں چار وزرائے خارجہ کے حالیہ اجلاس کی میزبانی پر پاکستان کی قیادت کو سراہا۔\n\nانہوں نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک چین پانچ نکاتی اقدام کی مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔\n\nدونوں رہنماؤں نے حالیہ علاقائی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔\n\n(وزارت خارجہ، پاکستان)\n\n\n\n\n* * *\n\n**شام پانچ بجے**\n\n**آبنائے ہرمز کو 'آزاد کرانے' کے لیے فوجی آپریشن 'غیر حقیقی': فرانسیسی صدر**\n\nفرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے جمعرات کو کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو ’آزاد‘ کرانے کے لیے فوجی آپریشن غیر حقیقت پسندانہ ہے۔\n\nخبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر میکروں نے ایران جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متضاد بیانات پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔\n\nفرانسیسی صدر نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران کہا: ’یہاں ایسے لوگ ہیں جو فوجی آپریشن کے ذریعے طاقت کے ذریعے آبنائے ہرمز کو آزاد کرانے کی وکالت کرتے ہیں۔‘\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار اس تنگ آبنائے کو بزور طاقت کھلوانے کی بات کر چکے ہیں جس پر اس کے تمام یورپی اور ایشیائی اتحادیوں نے شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا۔\n\nصدر میکروں نے مزید کہا کہ ’یہ غیر حقیقی ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ وقت لگے گا اور یہ آبنائے عبور کرنے والے کسی بھی شخص کو (ایرانی) پاسداران انقلاب کی طرف سے ساحلی خطرات سے دوچار کرے گا، جن کے پاس اہم وسائل کے ساتھ ساتھ بیلسٹک میزائل بھی ہیں (اور) یہاں بہت سے دوسرے خطرات بھی ہیں۔‘\n\nمیکروں نے اپنے امریکی ہم منصب پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ اس جنگ کے دوران خود بھی تضاد کا شکار ہیں۔\n\nان کے بقول: ’آپ کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ جب آپ سنجیدہ ہونا چاہتے ہیں، تو آپ ہر روز پہلے دن سے مختلف بیان داغ دیتے ہیں اور شاید اس لیے آپ کو ہر روز بات نہیں کرنی چاہئے۔‘\n\n* * *\n\n**دن 12 بج کر 20 منٹ**\n\n**چین کا ایران جنگ کے تمام فریقیں سے فوجی کارروائیاں روکنے پر زور**\n\nچین نے ایران جنگ میں شامل تمام فریقوں سے فوجی کارروائیاں روکنے اور عالمی معیشت و توانائی کی سلامتی پر مزید سنگین اثرات ڈالنے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔\n\nیہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔\n\n* * *\n\n**صبح 9 بج کر 30 منٹ**\n\n**ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کے خطاب پر تنقید**\n\nڈیموکریٹس نے ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے امریکی عوام سےڈونلڈ ٹرمپ کے پرائم ٹائم خطاب کو ’غیر مربوط‘ قرار دیا اور کہا کہ اس میں ’بنیادی سوالات‘ کے جواب دینے کی بہت کم کوشش کی گئی۔\n\nسینیٹرمارک وارنر نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹرمپ پر لازم تھا کہ وہ امریکی عوام کو اس تنازع کے بارے میں مزید وضاحت دیتے، جس کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ’اور اس کے ساتھ ڈیزل، کھاد، ایلومینیم اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، جن کے اثرات طویل عرصے تک معیشت پر پڑتے رہیں گے۔‘\n\nسینیٹر کرس مرفی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’تقریر ایک ایسی حقیقت پر مبنی تھی جو صرف ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہن میں موجود ہے۔‘\n\nمرفی نے مزید کہا کہ ’اس تقریر کو سننے کے بعد امریکہ میں کوئی بھی یہ نہیں جانتا کہ ہم کشیدگی بڑھا رہے ہیں یا کم کر رہے ہیں۔‘\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 45 منٹ**\n\n**ایرانی صدر کا امریکیوں کے نام پیغام**\n\nایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی بدھ کو ایک بیان کیا جس کا عنوان تھا: ’امریکی عوام کے نام، اور ان تمام لوگوں کے نام جو غلط بیانیوں اور گھڑی ہوئی کہانیوں کے سیلاب کے باوجود سچ کی تلاش میں ہیں اور بہتر زندگی کے خواہاں ہیں‘:\n\nانہوں نے ایکس پر چار صفحات پر مشتمل ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’ایران—اپنے نام، کردار اور شناخت کے اعتبار سے—انسانی تاریخ کی قدیم ترین مسلسل تہذیبوں میں سے ایک ہے۔ اپنی تاریخ اور جغرافیائی برتری کے باوجود، ایران نے اپنی جدید تاریخ میں کبھی جارحیت، توسیع پسندی، نوآبادیات یا غلبے کا راستہ اختیار نہیں کیا۔\n\n’حتیٰ کہ قبضے، حملوں اور عالمی طاقتوں کے مسلسل دباؤ کے باوجود—اور اپنے کئی ہمسایہ ممالک پر فوجی برتری رکھنے کے باوجود—ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا۔ بلکہ اس نے ہمیشہ عزم اور بہادری کے ساتھ حملہ آوروں کا مقابلہ کیا ہے۔‘\n\n> To the people of the United States of America pic.twitter.com/3uAL4FZgY7\n\n> — Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 1, 2026\n\nانہوں نے کہا کہ ’ایرانی عوام دیگر اقوام، بشمول امریکہ، یورپ اور ہمسایہ ممالک کے عوام کے خلاف کوئی دشمنی نہیں رکھتے۔\n\n’فطری طور پر، کوئی بھی ملک ایسے حالات میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایران نے جو کیا ہے، اور جو کر رہا ہے وہ جائز دفاع پر مبنی ایک متوازن ردِعمل ہے، نہ کہ جنگ یا جارحیت کا آغاز۔‘\n\nمسعود پزشکیان نے سوال کیا کہ ’کیا یہ بھی حقیقت نہیں کہ امریکہ اس جارحیت میں اسرائیل کے لیے ایک پراکسی کے طور پر داخل ہوا ہے، اور اس حکومت کے زیرِ اثر ہے؟ کیا یہ درست نہیں کہ اسرائیل، ایران کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے فلسطینیوں کے خلاف اپنے اقدامات سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا ہے؟ کیا یہ واضح نہیں کہ اسرائیل اب چاہتا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ آخری امریکی فوجی اور آخری امریکی ٹیکس دہندہ کے خرچ تک جاری رہے؟\n\n* * *\n\n**صبح 08 بجے**\n\n**ایران پر حملوں کے بعد صدر ٹرمپ کا قوم سے پہلا خطاب**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے بارے میں قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ ’آج رات مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم بنیادی سٹریٹیجک مقاصد مکمل کرنے کے قریب ہیں۔‘\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ امریکہ، ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد کی’تکمیل کے قریب‘ ہے اور اس تنازعے میں ’زبردست فتوحات‘ حاصل کرنے پر انہوں نے امریکی افواج کی تعریف کی۔\n\nان کا کہنا تھا کہ ’ان گذشتہ چار ہفتوں میں ہماری مسلح افواج نے میدان جنگ میں تیز، فیصلہ کن اور زبردست فتوحات حاصل کی ہیں، ایسی فتوحات جیسی اس سے پہلے کم ہی لوگوں نے دیکھی ہوں گی۔‘\n\nٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے خلیجی عرب اتحادیوں اور اسرائیل کو ’نقصان اٹھانے یا ناکام ہونے‘ نہیں دے گا۔\n\nان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی کارروائیوں کے 32 دن بعد، ایران ’واقعی اب کوئی خطرہ نہیں رہا۔‘\n\nامریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہماری پیش رفت کی بدولت، میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہم جلد ہی اپنے تمام فوجی اہداف مکمل کرنے کی راہ پر ہیں۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n’ہم آنے والے چند ہفتوں میں ان پر شدید حملے کریں گے اور انہیں واپس پتھر کے دور میں لے جائیں گے جہاں سے ان کا تعلق ہے۔‘\n\nامریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ ’ہمت‘ کریں اور اس اہم آبی گزرگاہ پر قبضہ کر لیں۔\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، ’دنیا کے وہ ممالک جو آبنائے ہرمز سے تیل حاصل کرتے ہیں، انہیں اس گزرگاہ کی دیکھ بھال کرنی چاہیے۔ بس اس پر قبضہ کریں، اس کی حفاظت کریں، اسے اپنے لیے استعمال کریں۔‘\n\n’ہم نے ایران کو فوجی اور معاشی طور پر بری طرح کمزور کر دیا ہے۔ جو ممالک آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل حاصل کرتے ہیں، اب انہیں اس گزرگاہ کی حفاظت خود کرنی ہوگی۔\n\n’ہم مدد کریں گے، لیکن انہیں اس تیل کے تحفظ میں خود قیادت کرنی چاہیے جس پر وہ شدت سے انحصار کرتے ہیں۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ’وہ ممالک جو ایندھن حاصل نہیں کر سکتے، جن میں سے بہت سے ایران کے خلاف اس کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کیا ان کے لیے میرے پاس تجویز ہے۔ وہ امریکہ سے تیل خریدیں، کچھ ہمت کریں اور آبنائے ہرمز خود لے لیں۔‘\n\nانہوں نے ’مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادیوں اسرائیل، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین‘ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بہت عظیم رہے ہیں، اور ہم انہیں کسی بھی صورت، شکل یا طریقے سے نقصان اٹھانے یا ناکام نہیں ہونے دیں گے۔‘\n\nایران\n\nامریکہ\n\nصدر ڈونلڈ ٹرمپ\n\nاسرائیل\n\nصدر میکروں نے ایران جنگ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 2, 2026 - 17:00\n\nMain image:\n\n> <p>دو اپریل 2026 کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں سیئول میں کوریا کے وار میموریل کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں (اے ایف پی)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\n4wS9tQ2s\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nلائیو: ٹرمپ کا جنگ بندی سے متعلق بیان ’جھوٹا اور بے بنیاد‘، ایران\n\nچین، پاکستان کا ایران سے سیزفائر اور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کا مطالبہ\n\nایرانی یورینیم پر قبضہ، ٹرمپ کا خطرناک مشن پر غور: امریکی اخبار\n\nSEO Title:\n\nآبنائے ہرمز کو 'آزاد کرانے' کے لیے فوجی آپریشن 'غیر حقیقی' ہے: فرانسیسی صدر\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "آبنائے ہرمز کو 'آزاد کرانے' کے لیے فوجی آپریشن 'غیر حقیقی' ہے: فرانسیسی صدر"
}