{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreibr3gk6j4uyypdrtuw7a6wblmbt2agechrgljtrf6mta77j2ceaju",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mikbcupzsd22"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiax7mx22hdfbjyjok3l4jnpqw2ecaihi4a5nuvngl7kf3kyiy53i4"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 1141834
},
"path": "/node/185332",
"publishedAt": "2026-04-02T13:08:00.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"پی ایس ایل 11",
"اسلام آباد یونائیٹڈ",
"کوئٹہ گلیڈی ایٹرز",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"کرکٹ",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان سپر لیگ کے لیگ مرحلے میں جمعرات کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیر منہاس کے شاندار 82 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔**\n\nگلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس نے نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔\n\nکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔\n\nکپتان سعود شکیل نے 42 رنز سکور کیے جبکہ ٹام کرن نے بھی 29 رنز کی اننگز کھیلی۔\n\nاسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان سب سے کامیاب باؤلر رہے، جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n184 رنز کے تعاقب میں 19 سالہ اوپنر سمیر منہاس نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 44 بالوں پر 82 رنز بنائے۔\n\nکپتان شاداب خان نے بھی جارحانہ کھیل کر 38 بالز پر 69 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔\n\nکوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔\n\nآج کھیلے گئے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے راول پنڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔\n\nپی ایس ایل 11\n\nاسلام آباد یونائیٹڈ\n\nکوئٹہ گلیڈی ایٹرز\n\nاسلام آباد یونائیٹڈ نے سمیر منہاس کے شاندار 82 رنز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 2, 2026 - 18:00\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان سپر لیگ کے لیگ مرحلے میں دو اپریل کو کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور سمیر منہاس رنز لے رہے ہیں (اسلام آباد یونائیٹڈ/ فیس بک)</p>\n\nکرکٹ\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپی ایس ایل: نسیم اور شاہین کے بعد فخر زمان کو بھی سزا سنا دی گئی\n\nپی ایس ایل 11: انڈپینڈنٹ اردو اس سال بھی پشاور زلمی کا میڈیا پارٹنر\n\nپی ایس ایل: رنگ بدلتی گیند، مصنوعی آوازیں اور کمزور ٹی وی پروڈکشن؟\n\nپی ایس ایل 11: تماشائیوں کے بغیر بورڈ کو کتنا نقصان ہو گا؟\n\nSEO Title:\n\nپی ایس ایل 11: سمیر منہاس کے 82 رنز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ کے خلاف جیت\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "پی ایس ایل 11: سمیر منہاس کے 82 رنز، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ کے خلاف جیت"
}