{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreiaj4xw367sx7jimietqeqenesz36n76xqy5kt6b3yigbxcnjjsz7i",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mikbclbwnfi2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreif557fic53xubpbny6vx3cb5d6cduq3ae566o4opuh5rc4xxnvw54"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 87987
},
"path": "/node/185334",
"publishedAt": "2026-04-02T15:00:07.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"کراچی",
"بارشیں",
"سیلاب",
"اموات",
"زیر آب",
"ٹریفک",
"صالحہ فیروز خان",
"پاکستان",
"video"
],
"textContent": "**کراچی کی فلاحی تنظیم چھیپا فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شہر میں شدید بارشوں کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں کم از کم چھ افراد جان سے گئے، جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔**\n\nشہر قائد میں جمعرات کو وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا، جس سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔\n\nشہر کی اہم سڑک شاہراہ فیصل کے علاوہ کئی راستے اور علاقے زیر آب آئے جس سے ٹریفک میں خلل بھی پیدا ہوا۔\n\nبارش اور ہواؤں کی وجہ سے شہر مٰن کئی حادثات پیش آئے جن میں چھ افراد جان سے گئے اور تین زخمی ہوئے۔\n\nگذشتہ کئی روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً خیبر پختونخوا، سندھ، بالائی پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور ارد گرد کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جن کی وجہ سے کئی حادثات بھی پیش آ چکے ہیں۔\n\nکراچی میں ریسکیو حکام کے مطابق گذشتہ بدھ کو ہونے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد حادثات میں 16 افراد جان سے گئے تھے۔\n\nکراچی میں بارش اور تیز ہوا کے نتیجے میں دیوار گرنے سے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا (روئٹرز)\n\nخیبر پختونخوا کے پی ڈی ایم اے نے پیر کو بتایا تھا کہ صوبے میں 25 مارچ سے بارشوں کے سبب ہونے والے حادثات میں 17 افراد کی جان جا چکی ہے۔\n\nیہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ، دیر اپر، باجوڑ، بٹگرا م اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔\n\nنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے کے جنوبی اضلاع ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں 2 سے 4 اپریل کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔\n\nترجمان پی ڈی ایم اے نے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، راجن پور اور کوہ سلیمان میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جو 2 سے 4 اپریل کے دوران جاری رہنے کی پیشنگوئی ہے۔\n\nبیان میں ترجمان نے مزید بتایا کہ متوقع بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n**کراچی میں اموات**\n\nچھیپا کے مطابق، کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں بسم اللہ ہوٹل کے قریب گھر کی دیوار رکشے پر گرنے سے 40 سالہ ڈرائیور جاں سے گیا، جبکہ اورنگی ٹاؤن اجتماع گاہ مدینہ ہوٹل کے قریب گھر کی دیوار گرنے سے تین بچے، بشمول 13 سالہ قاسم ولد عبدالحمید، 14 سالہ امیر معاویہ ولد شفیق الرحمان اور سات سالہ رحمان ولد شاہ نواز زخمی ہوئے۔\n\nاسی طرح سرجانی حسن بروہی گوٹھ بشیر چوک کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک 23 سالہ شخص کی موت ہوئی، جبکہ پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک 30 سالہ مزدور جان سے گیا۔\n\nچھیپا نے مزید بتایا کہ سرجانی سیکٹر سیون اے کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک 12 سالہ بچی جاں سے گئی، جبکہ ایم اے جناح روڈ سیون ڈے کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک 30 سالہ شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔\n\nسپرہائی وے احسن آباد جام قرار مدرسے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص مارا گیا۔\n\nچھیپا کے مطابق جان سے جانے والوں اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینسز کے ذریعے عباسی اور سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔\n\nکراچی\n\nبارشیں\n\nسیلاب\n\nاموات\n\nزیر آب\n\nٹریفک\n\nچھیپا کے مطابق، جمعرات کو کراچی میں بارشوں کے دوران دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے کم از کم چھ افراد جان سے گئے اور تین زخمی ہوئے۔\n\nصالحہ فیروز خان\n\nجمعرات, اپریل 2, 2026 - 19:45\n\nMain image:\n\n> <p>2 اپریل 2026 کو کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد شاہراہ فیصل پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا (انڈپینڈنٹ اردو)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nxbJgqiyz\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nراجن پور اور ڈی جی خان میں بارشوں، سیلاب کا ہائی الرٹ\n\nپاکستان اور افغانستان میں طوفانی بارشوں سے 45 اموات: اے ایف پی\n\n26 سے 29 مارچ تک بارشیں، پاکستان بھر میں الرٹ جاری\n\nکراچی میں بارش اور تیز ہواؤں سے 16 اموات: ریسکیو حکام\n\nSEO Title:\n\nکراچی میں طوفانی بارشیں: دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 اموات، 3 زخمی\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "کراچی میں طوفانی بارشیں: دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 اموات، 3 زخمی"
}