{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreidbm7vvbmvcd3s254v5uk27s4lpl55vl7ck2sq6v7opju6yhz236i",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mikbcbru7ri2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiacm7z4e7kf5jcnmef7ibsojzf5amnppxmoclg3mok2cbjn6mnr54"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 161634
  },
  "path": "/node/185338",
  "publishedAt": "2026-04-02T18:46:29.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "ایران جنگ",
    "پیٹرول قیمتیں",
    "وفاقی حکومت",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "معیشت",
    "news"
  ],
  "textContent": "**وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب****نے جمعرات کی شب مشترکہ پریس کانفرنس میں پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔**\n\nوزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ ایران جنگ نے نے پورے خطےکو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتیں غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہیں۔ ان کے بقول یہ تنازع صرف خطے تک محدود نہیں رہا بلکہ اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں۔\n\nوزیر پیٹرولیم نے اس موقع پر قومی سطح پر نظم و ضبط اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے آج کے ’مشکل مگر ذمہ دارانہ‘ فیصلوں کو موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے، جس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔\n\nوزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دو اپریل 2026 کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں (سکرین گریب/پی ٹی وی)\n\n\n\n\nوزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فیصلے کا فیصلہ ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔\n\nانہوں نے مزید کہا کہ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہی ہے تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔\n\nانہوں نے بتایا کہ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹرسائیکل کے لیے100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔\n\nوزیرخزانہ نے کہا کہ انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو ڈیزل پر بھی فی لیٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے جب کہ ٹرک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فیول پر 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔\n\nوزیر خزانہ نے کہا کہ ریلوے کے لیے حکومت سبسڈی دے گی تاکہ کرایے ایک حد سے نہ بڑھیں کیا جاسکے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nانہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس جنگ نے گذشتہ ایک سے دو برس کے دوران پاکستان کی معیشت میں استحکام اور بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی متاثر کیا ہے۔\n\nعلی پرویز ملک نے سفارتی سطح پر کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ صورتحال کا حل مذاکرات اور امن کی کوششوں میں ہی ہے۔\n\nانہوں نے مزید بتایا کہ دبئی اور عمان کی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتیں، جہاں سے پاکستان اپنی 80 فیصد توانائی ضروریات پوری کرتا ہے، ریکارڈ سطح تک پہنچ چکی ہیں۔ ان کے مطابق خام تیل اور ڈیزل کی قیمتیں 250 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں، جو ایک تاریخی اضافہ ہے۔\n\nعلی پرویز ملک کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے اور اس وقت قوم کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔\n\nایران جنگ\n\nپیٹرول قیمتیں\n\nوفاقی حکومت\n\nوزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہی ہے تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, اپریل 2, 2026 - 23:45\n\nMain image:\n\n> <p>سات مارچ، 2026 کو کراچی میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایک پیٹرول پمپ پر رش لگا ہوا ہے (اے ایف پی)</p>\n\nمعیشت\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nموٹر سائیکل سواروں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی: وزیر پیڑولیم\n\nایران جنگ کے اثرات: تیل کی قیمتیں 30 فیصد بڑھ گئیں\n\nایران جنگ: سری لنکا کا بجلی کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا اعلان\n\nایران جنگ: تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہونے کا خدشہ\n\nSEO Title:\n\nحکومت کا پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
  "title": "حکومت کا پیٹرول137 روپے 24 پیسے اور ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان"
}