{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreievgagqs6w2xmlcmc4mozfahajl2vcxh7weyb77uqux5kzs67hxwm",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mikbc5nsjki2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreiadyhfh7hdxamf4xxjqe6md7jaxghqej7muaowoarre5axc4s5do4"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 168724
},
"path": "/node/185339",
"publishedAt": "2026-04-02T20:18:35.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"بنوں",
"پولیس سٹیشن",
"بم دھماکہ",
"اموات",
"زخمی",
"اظہار اللہ",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ڈومیل پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ میں پانچ شہری جان سے گئے ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔**\n\nبنوں پولیس کے کنٹرول روم کے اہلکار نے انڈپینڈنٹ اردو بتایا کہ حملے میں ڈومیل پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے قریبی مکان زمین بوس ہوگئے ہیں اور عام شہری جان سے گئے ہیں۔\n\nاہلکار نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور ملبے کو ہٹایا جا رہا ہیں جبکہ ریسکیو اپریشن بھی رات بھر جاری رہا۔\n\nپولیس نے دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nدھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی مرکز صحت ہسپتال خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔\n\nہسپتال کے ترجمان محمد نعمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ دھماکے میں مارے گئے پانچ افراد کی لاشوں اور 13 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔\n\nمحمد نعمان نے بتایا کہ پانچ افراد دھماکے کے قریب مکان کی چھت منہدم ہونے کی وجہ سے جان سے گئے ہیں۔\n\nبنوں\n\nپولیس سٹیشن\n\nبم دھماکہ\n\nاموات\n\nزخمی\n\nدھماکے کے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی مرکز صحت ہسپتال خلیفہ گل نواز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔\n\nاظہار اللہ\n\nجمعہ, اپریل 3, 2026 - 01:15\n\nMain image:\n\n> <p>ایک سیکورٹی اہلکار 5 مارچ 2025 کو بنوں میں ایک دھماکے سے تباہ ہونے والی وین کے قریب پہرہ دے رہا ہے (کریم اللہ/ اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nبنوں حملہ، لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو اہلکار جان سے گئے: فوج\n\nلکی مروت اور بنوں میں پولیس پر حملے، چار اہلکار قتل\n\nبنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 7 اموات\n\nبنوں حملے میں ملوث تین خودکش حملہ آور افغان شہری تھے: اخبار\n\nSEO Title:\n\nبنوں پولیس سٹیشن دھماکہ: قریبی مکان منہدم ہونے سے پانچ افراد جان سے گئے\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "بنوں پولیس سٹیشن دھماکہ: قریبی مکان منہدم ہونے سے پانچ افراد جان سے گئے"
}