{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreigdwo3jvicxtkzoz4kw4itragd73mj56ay3ldezzydmeu6s3ukivu",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3migi433ltzo2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicsxlgaeofqckbszuym7y2yyizbw4dktwuvwaqwgx5rawfpxdx3te"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 74541
},
"path": "/node/185311",
"publishedAt": "2026-04-01T08:48:23.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"افغان طالبان",
"افغانستان",
"چین",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news"
],
"textContent": "**امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے بدھ کو پاکستانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان چین میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہوا ہے، جہاں چین دونوں ممالک کے درمیان ایک پائیدار جنگ بندی کے لیے ’ثالثی‘ کر رہا ہے۔**\n\nاے پی کے مطابق یہ اطلاعات بدھ کو دو پاکستانی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دیں۔ تیسرے شخص نے، جو چین کی ثالثی کی کوششوں سے باخبر ہے، بتایا کہ مذاکرات کا مقصد موجودہ کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔\n\nان عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے نمائندے شمالی چین میں ارومچی کے شہر میں ملاقات کر رہے ہیں۔\n\nچین نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی تاحال اس تازہ پیش رفت کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید۔\n\nانڈپینڈنٹ اردو نے اس معاملے پر افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان سے رابطہ کیا تاہم فی الحال کوئی جواب موصول نہیں ہو سکا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nپاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے ایران کی حالیہ صورت حال پر اپنے چینی ہم منصب سے گفتگو کی۔\n\nاسحاق ڈار نے گذشتہ روز چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بیجنگ میں ملاقات کی تھی، جس کے بعد دونوں ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ میں فوری سیز فائر کیا جائے جبکہ آبنائے ہرمز کو جہاز رانی کے لیے کھولا اور محفوظ بنایا جائے۔\n\nاطلاعات تھیں کہ پاکستان ترکی، قطر اور دیگر ثالثی کی کوشش کے بعد فریقین کے سخت موقف کی وجہ سے اس وقت تک مذاکرات کے لیے تیار نہیں تھا جب تک کابل نرمی پر تیار نہ ہو۔\n\nپاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے گذشتہ دنوں اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران تصدیق کی کہ کچھ دوست ممالک کی جانب سے طالبان حکام سے رابطے کی درخواستوں کے باوجود، پاکستان افغانستان کے حوالے سے اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھے گا۔\n\nاطلاعات ہیں کہ دونوں ممالک کے وزارت خارجہ اور سکیورٹی اہلکار بات چیت میں شریک ہیں لیکن اس رابطے کو زیادہ میڈیا کوریج نہیں دی جائے گی جب تک کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو۔\n\nافغان طالبان\n\nافغانستان\n\nچین\n\nخبر رساں ایجنسی اے پی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں میں موجودہ کشیدگی کو ختم کرنا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 1, 2026 - 13:45\n\nMain image:\n\n> <p>20 اگست، 2025 کو کابل میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، ان کے پاکستانی اور افغان ہم منصبوں اسحاق ڈار اور امیر خان متقی چھٹے سہ فریقی ڈائیلاگ میں شریک ہیں (بشکریہ شِنہوا نیوز ایجنسی نیوز ایجنسی)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nپاک افغان جرگہ: فائر بندی، مذاکرات کے ذریعے کشیدگی ختم کرنے پر زور\n\nپاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لیے سرحد کھول دی\n\nپاکستان کے ساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں: افغانستان\n\nراولپنڈی کی جامع مسجد جس کا سنگ بنیاد افغانستان کے بادشاہ نے رکھا\n\nSEO Title:\n\nپاکستان اور افغانستان کے اورمچی میں مذاکرات: رپورٹ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "پاکستان اور افغانستان کے اورمچی میں مذاکرات: رپورٹ"
}