{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreif2dzewep2si2cpmh3l6jy7z6y37sitlyxubf2o3bob22b5upstae",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mifs3baetgr2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreid54lekhxyx3eufjq7xlijy3p4ozsk4wvt2rn445f2smusvq6yv5q"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 58705
},
"path": "/node/185304",
"publishedAt": "2026-04-01T03:15:04.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"امریکہ",
"ایران",
"اسرائیل",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"دنیا",
"news"
],
"textContent": "ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا آج 32 واں دن ہے۔ امریکہ نے اسے ’آپریشن ایپک فیوری‘ جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کو ’وعدہ صادق 4‘ کا نام دیا ہے۔ **اس جنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹس۔**\n---\n\n* * *\n\n**صبح 8 بج کر 10 منٹ**\n\n**امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں دو سے تین ہفتوں کے اندر ختم کر سکتا ہے: ٹرمپ**\n\nامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں دو سے تین ہفتوں کے اندر ختم کر سکتا ہے، اور اس کے لیے تہران کا کسی معاہدے پر دستخط کرنا ضروری نہیں ہے۔\n\nصدر ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بہت جلد نکل جائیں گے،‘ اور مزید کہا کہ انخلا ’دو ہفتوں میں، شاید دو ہفتے، شاید تین‘ میں ہو سکتا ہے۔\n\nجب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایران کے ساتھ کامیاب سفارت کاری اس آپریشن کے خاتمے کے لیے لازمی شرط ہے؟ جس جواب ٹرمپ نے نفی میں دیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ ’ایران کو معاہدہ کرنے کی ضرورت نہیں، نہیں۔ انہیں میرے ساتھ معاہدہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘\n\nبعد ازاں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ ٹرمپ بدھ کی شب 9 بجے (ای ڈی ٹی) قوم سے خطاب کریں گے تاکہ ایران کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ فراہم کی جا سکے۔\n\nاس سے قبل واشنگٹن نے دھمکی دی تھی کہ اگر تہران 15 نکاتی امریکی جنگ بندی فریم ورک قبول نہیں کرتا تو فوجی کارروائیاں مزید تیز کی جا سکتی ہیں۔\n\nاس فریم ورک کے اہم مطالبات میں ایران کا جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کا عہد، یورینیم افزودگی مکمل طور پر روکنا، اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر دوبارہ کھولنا شامل تھا۔\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی فوجی کارروائیاں دو سے تین ہفتوں کے اندر ختم کر سکتا ہے، اور اس کے لیے تہران کا کسی معاہدے پر دستخط کرنا ضروری نہیں ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nبدھ, اپریل 1, 2026 - 08:00\n\nMain image:\n\n> <p>امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 31 مارچ 2026 کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے (روئٹرز)</p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nایران جنگ: اگر تجارتی راستے متاثر تو افغان مارکیٹ مستحکم کیسے؟\n\nچین اور پاکستان کا ایران سے سیزفائر، خلیج میں استحکام اور آبنائے ہرمز پر محفوظ راستوں کا مطالبہ\n\nایران، امریکہ کو مذاکرات میں پاکستانی سہولت کاری پر اعتماد: ڈار\n\nSEO Title:\n\nامریکہ دو سے تین ہفتوں میں جنگ ختم کر سکتا ہے، تہران ڈیل کرے یا نہ کرے: ٹرمپ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "امریکہ دو سے تین ہفتوں میں جنگ ختم کر سکتا ہے، تہران ڈیل کرے یا نہ کرے: ٹرمپ"
}