{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreieapgeum7hmruyhpjdiphz77ygsw22p7bleffnaq2blj2fzps42z4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mife3qkizpf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreihcwsfaeopbgai2depo6xif4lpp5jvvn746gbwdukctctstiuxxkm"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 81798
},
"path": "/node/185301",
"publishedAt": "2026-03-31T14:11:17.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"چین",
"پاکستان",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"video"
],
"textContent": "**چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 31 مارچ 2026 کو بیجنگ میں ملاقات کی جس میں خلیج اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مشترکہ بیان میں کہا گہا ہے کہ؛**\n\n**1- فوری سیزفائر کیا جائے۔\n2- ہیومینیٹیرین رسائی کو یقینی بنائیں۔\n3- شہریوں اور انفراسٹرکچر کا تحفظ۔\n4- ایران اور خلیجی ریاستوں میں استحکام کے تحفظ کے لیے فوری امن مذاکرات۔\n5- فوجی کشیدگی پر بات چیت اور سفارت کاری۔\n6- آبنائے ہرمز اور خلیجی بحری راستوں کا تحفظ۔\n7- خلیجی خطے میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی زیر قیادت فریم ورک کی حمایت۔\nیہ نکات دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر پیش کیے۔**\n\n**مشترکہ بیان کی تفصیلات:**\n\n**1- فوری سیزفائر کیا جائے**\n\nچین اور پاکستان نے فوری طور پر جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ تمام متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی یقینی بنائی جائے۔\n\n**2- ہیومینیٹیرین رسائی کو یقینی بنائیں**\n\nجنگ سے متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔\n\n**3- شہریوں اور انفراسٹرکچر کا تحفظ**\n\nبیان میں کہا گیا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے اصول پر عمل کیا جائے۔ چین اور پاکستان نے فریقین پر زور دیا کہ وہ شہریوں اور غیر فوجی اہداف پر حملے فوری طور پر بند کریں، بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں، اور توانائی، پانی صاف کرنے کے پلانٹس، بجلی گھروں اور پرامن جوہری تنصیبات جیسے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔\n\n**4- ایران اور خلیجی ریاستوں میں استحکام کے تحفظ کے لیے فوری امن مذاکرات**\n\nدونوں ممالک نے کہا کہ ایران اور خلیجی ریاستوں کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی آزادی اور سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہیں۔\n\n**5- فوجی کشیدگی پر بات چیت اور سفارت کاری**\n\nچین اور پاکستان نے متعلقہ فریقین کو مذاکرات شروع کرنے کی حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام فریق امن کے ذریعے تنازعات کے حل کے لیے پرعزم ہوں اور مذاکرات کے دوران طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی سے گریز کریں۔\n\n**6- آبنائے ہرمز اور خلیجی بحری راستوں کا تحفظ**\n\nآبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ سمندری علاقے عالمی سطح پر سامان اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم راستہ ہیں۔ چین اور پاکستان نے فریقین پر زور دیا کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنائیں، شہری اور تجارتی جہازوں کی محفوظ اور جلد آمدورفت کی اجازت دیں، اور اس اہم گزرگاہ میں معمول کی بحالی کو یقینی بنائیں۔\n\n**7- خلیجی خطے میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی زیر قیادت فریم ورک کی حمایت**\n\nچین اور پاکستان نے حقیقی کثیرالجہتی نظام کو فروغ دینے، اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور یو این چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق جامع امن کے قیام کے لیے معاہدے کی حمایت پر زور دیا۔\n\nبیان میں کہا گیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے تمام فریقین کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہو گا۔\n\nچین\n\nپاکستان\n\nچین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ ملاقات میں فوری سیزفائر، خلیج میں استحکام اور آبنائے ہرمز پر محفوظ راستوں کا مطالبہ کیا ہے۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nمنگل, مارچ 31, 2026 - 19:15\n\nMain image:\n\n> <p>31 مارچ 2026 کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بیجنگ میں ملاقات (دفتر خارجہ، پاکستان)</p>\n\nپاکستان\n\njw id:\n\nu40AynxQ\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nامریکہ کی ایرانی تیل پر پابندی میں نرمی سے چین کو کیا نقصان پہنچا؟\n\nایران جنگ کے باعث صدر ٹرمپ کا دورہ چین موخر کرنے کا فیصلہ\n\nپاکستان اور افغانستان تناؤ کو مذاکرات سے کم کریں: چین\n\nبغداد میں خاتون امریکی صحافی اغوا، ایک اغواکار گرفتار: عراقی حکام\n\nSEO Title:\n\nچین اور پاکستان کا ایران سے سیزفائر، خلیج میں استحکام اور آبنائے ہرمز پر محفوظ راستوں کا مطالبہ\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "چین اور پاکستان کا ایران سے سیزفائر، خلیج میں استحکام اور آبنائے ہرمز پر محفوظ راستوں کا مطالبہ"
}