{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreifkoazmxgyp7oa3pwzp5opz5zga2jwh6upytsscr6guqurmiiop2a",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3micmvu2lxaf2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreicsxcyhovho4cbzlzuft6yvjhmoiiboqcoodbuyvfi7pezjfhh6cm"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 131748
},
"path": "/node/185284",
"publishedAt": "2026-03-30T17:44:08.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"WhatsApp Image 2026-03-30 at 10.42.52 PM.jpeg",
"اسلام آباد",
"قتل",
"ڈکیتی",
"رمنا سعید",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع آرچرڈ سکیم کے ایک فارم ہاؤس میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ٹیوٹا موٹرز سے وابستہ کاروباری شخصیت عامر اعوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔**\n\nترجمان پولیس نے انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور چھ سے سات ٹیمیں واقعے کا کھوج لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔\n\nاس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق اتوار کی رات پانچ سے چھ مسلح افراد فارم ہاؤس کے بیرونی حصے میں باڑ کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کو قابو کر کے ایک کمرے میں بند کر دیا اور بعد ازاں کمزور گرِل والی کھڑکی کاٹ کر رہائشی حصے میں داخل ہوئے۔\n\nمزاحمت پر مسلح افراد کی فائرنگ سے عامر اعوان شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں ابتدائی طور پر پمز پہنچایا گیا جہاں سے بعد ازاں شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ حکام کے مطابق ملزمان فارم ہاؤس سے نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔\n\n## WhatsApp Image 2026-03-30 at 10.42.52 PM.jpeg\n\nپولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں نقاب پوش افراد کو اسلحہ سمیت فارم ہاؤس میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔\n\n**ایف آئی آر کے مطابق کیا ہوا؟**\n\nپولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 30 مارچ 2026 کو پیش آیا اور اطلاع آن لائن موصول ہونے پر مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پانچ سے چھ نامعلوم مسلح افراد فارم ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے باڑ کاٹ کر اندر جانے کا راستہ بنایا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہو گئے۔ مقدمے میں ڈکیتی کے دوران اسلحہ استعمال کرنے سے متعلق دفعات، جن میں دفعہ 397 بھی شامل ہے، درج کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے اور مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔\n\n**وزیر مملکت برائے داخلہ**\n\nطلال چوہدری نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ سنگین نوعیت کا ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد تفصیلات میڈیا کے سامنے لائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال اسلام آباد میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے اور اس کیس میں بھی ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔\n\nپولیس حکام کے مطابق تفتیش کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔\n\nشریف اللہ خان ترجمان ڈی آئی جی نے انڈیپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس اس پر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی، انہیں میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔\n\nترجمان اسلام آباد پولیس تقی جواد نے انڈیپنڈنٹ اردو کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے چھ سے سات پولیس ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ایک ٹیم فرانزک شواہد پر کام کر رہی ہے جبکہ دوسری ٹیمیں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کی کوشش معلوم ہوتا ہے اور بظاہر ذاتی دشمنی کا کوئی پہلو سامنے نہیں آیا۔\n\nاسلام آباد\n\nقتل\n\nڈکیتی\n\nاس واردات کی ایف آئی آر کے مطابق اتوار کی رات پانچ سے چھ مسلح افراد فارم ہاؤس کے بیرونی حصے میں باڑ کاٹ کر اندر داخل ہوئے۔\n\nرمنا سعید\n\nسوموار, مارچ 30, 2026 - 22:45\n\nMain image:\n\n> <p>ٹویوٹا اسلام آباد موٹرز کے فیس بک پیچ پر 20 فروری 2017 کی ویڈیو کا سکرین گریب جس میں عامر اعوان بطور چیف گیسٹ مارگلہ پولیس سٹیشن کی پرائز ڈسٹریبیوشن تقریب میں شرکت کر رہے ہیں (فیس بک/ سکرین گریب / ٹویوٹا اسلام آباد موٹرز)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nٹک ٹاکر بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر کی خودکشی: پولیس\n\nپروفیسر برج نارائن: قائد اعظم کا وہ ہندو حامی جسے لاہور میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا\n\nڈاکٹر مہوش قتل: کوہاٹ پولیس کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے\n\n’عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں:‘ وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا\n\nSEO Title:\n\nاسلام آباد: فارم ہاؤس میں ڈکیتی کے دوران کاروباری شخصیت عامر اعوان قتل\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
"title": "اسلام آباد: فارم ہاؤس میں ڈکیتی کے دوران کاروباری شخصیت عامر اعوان قتل"
}