{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreigjvydnjuhls27auq2bieujqygducbonqcbacxz57c7c6hwup22h4",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mi7ozkiqvgp2"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreidumaixsn6mvaquafowwn7yelwwk3csiyz4yzwlazjqkgrljg7vte"
    },
    "mimeType": "image/png",
    "size": 407455
  },
  "path": "/node/185267",
  "publishedAt": "2026-03-29T17:18:35.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "ایران",
    "امریکہ",
    "سعودی عرب",
    "ترکی",
    "مصر",
    "ایران اسرائیل کشیدگی",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "دنیا",
    "video"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد آج اسلام آباد میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ دونوں نے مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔**\n\nان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کو پاکستان اپنے لیے اعزاز سمجھے گا۔\n\nاسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے چار ممالک کے وزرائے خارجہ کے دوسرے اجلاس کے اختتام پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’وزرائے خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی اور گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور جنگ کے جلد اور مستقل خاتمے کے ممکنہ طریقوں پر بھی غور کیا۔‘\n\nاسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ جاری تنازعے کی وجہ سے خطے میں انسانی جانوں اور روزگار پر تباہ کن اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور وزرائے خارجہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ یہ جنگ کسی کے حق میں نہیں اور صرف تباہی اور اموات کا باعث بنے گی۔\n\nاس موقع پر مشکل حالات میں امت مسلمہ کے اتحاد کو انتہائی اہم قرار دیا گیا۔\n\nوزیر خارجہ نے مہمان وزرائے خارجہ کو اسلام آباد میں ممکنہ امریکہ ایران مذاکرات کے امکانات سے آگاہ کیا جس پر مہمان ممالک نے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔\n\nاجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صورتحال کو قابو میں رکھنے، فوجی کشیدگی کے خطرات کو کم کرنے اور متعلقہ فریقین کے درمیان بامقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے گا۔\n\nوزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے، جبکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، بشمول خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام، پر عملدرآمد کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔\n\nبیان میں مزید کہا گیا کہ چاروں برادر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا اور اس مقصد کے لیے متعلقہ وزارتوں کے چار سینئر حکام پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے لائحہ عمل تیار کرے گی۔\n\nاسحاق ڈار نے سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ کا پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے علاقائی اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا ہے اور تنازع کے خاتمے کی ہر کوشش میں فعال کردار ادا کیا ہے۔\n\nانہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ بھی اہم تعلقات ہیں اور کشیدگی میں کمی اور پرامن حل کی تلاش کے لیے امریکی قیادت کے ساتھ بھی مسلسل رابطہ جاری ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر خوش ہے کہ ایران اور امریکہ دونوں نے مذاکرات کے لیے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور پاکستان آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان بامعنی مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری کرے گا تاکہ جاری تنازع کا جامع اور دیرپا حل نکالا جا سکے۔\n\nوزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی تفصیلی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں چین نے ایران امریکہ مذاکرات کی میزبانی کے پاکستانی اقدام کی مکمل حمایت کی۔\n\nاسی طرح انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے بھی بات چیت کی، جنہوں نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔\n\nاسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بھی متعدد ٹیلیفونک رابطے کیے جنہوں نے پاکستان کی کوششوں پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔\n\nانہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور دوست ممالک کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے، جبکہ پاکستان خلوص نیت اور عزم کے ساتھ اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔\n\nآخر میں انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور اس جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی کامیابی کے لیے پوری عالمی برادری کی دعاؤں اور تعاون کی ضرورت ہو گی۔\n\nپاکستان\n\nایران\n\nامریکہ\n\nسعودی عرب\n\nترکی\n\nمصر\n\nایران اسرائیل کشیدگی\n\nپاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران، امریکہ کے اعتماد کے ساتھ پاکستان آنے والے دنوں میں فریقین کے درمیان بامعنی مذاکرات کی سہولت کاری اپنے لیے اعزاز سمجھے گا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 29, 2026 - 22:15\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 29 مارچ، 2026 کو اسلام باد میں چار ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے(پی ٹی وی سکرین گریب)</p>\n\nدنیا\n\njw id:\n\nLz8lQQUp\n\ntype:\n\nvideo\n\nrelated nodes:\n\nپاکستانی وزیر اعظم کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ\n\nپاکستان کے ساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں: افغانستان\n\nکابل بحالی مرکز حملہ ممکنہ پاکستانی جنگی جرم: ہیومن رائٹس واچ\n\nآئی ایم ایف اور پاکستان میں 1.2 ارب ڈالر کے اجرا پر سٹاف لیول معاہدہ\n\nSEO Title:\n\nایران، امریکہ کا مذاکرات کی سہولت کاری میں پاکستان پر اعتماد: نائب وزیر اعظم پاکستان\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "ایران، امریکہ کا مذاکرات کی سہولت کاری میں پاکستان پر اعتماد: نائب وزیر اعظم پاکستان"
}