{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreih3dnsftzxs762ezqi3micoge7gopmtsgyfgno4np33iuamngtcee",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mi65r3ht7ir2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreibtysb4cqayyg555t6accm4g2txotf7tsoqrzzxrz442kbhyvu5fu"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 56110
},
"path": "/node/185258",
"publishedAt": "2026-03-29T01:48:51.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"@MIshaqDar50",
"@Araghchi",
"pic.twitter.com/8KkAcYhsOG",
"March 28, 2026",
"ایران",
"ترکی",
"مصر",
"سعودی عرب",
"آبنائے ہرمز",
"اسرائیل",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"ایشیا",
"news",
"@ForeignOfficePk"
],
"textContent": "**ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ سے خطے میں موجود کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان، سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرا خارجہ آج بروز اتوار کو اسلام آباد میں مل رہے ہیں۔**\n\nترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اس اجلاس میں شرکت کے لیے ہفتے کی شب اسلام آباد پہنچ گئے جب کہ سعودی وزیر خارجہ کی آمد آج ہو رہی ہے۔\n\n29 اور 30 مارچ کو جاری رہنے والے ان مذاکرات کی صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم سینیٹر اسحٰق ڈار کریں گے۔\n\nدفتر خارجہ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں بتایا تھا کہ دورے کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت متعدد امور پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔\n\nبیان کے مطابق پاکستان ’سعودی عرب، ترکی اور مصر جیسے برادر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔\n\n’یہ دورہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔‘\n\nاسحٰق ڈار نے بھی کل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں اس اہم دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مہمان وزرائے خارجہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔\n\nانہوں نے بتایا ’ہماری ملاقات ترکی میں طے تھی، تاہم مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد میں دعوت دی۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور ’ایمان داری، نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘\n\nمصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی چار فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے 28 مارچ، 2026 کو اسلام آباد پہنچ گئے (دفتر خارجہ پاکستان)\n\n\n\n\nساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات چیت کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔‘\n\nپاکستان خطے میں کشیدگی کم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں بتایا تھا کہ اسلام آباد اس حوالے سے ’ایک پرخلوص اور فعال کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی بہتری ہے۔‘\n\nان کا کہنا تھا ’میں خود کئی بار ایران اور دیگر خلیجی ممالک کی قیادت سے بات کر چکا ہوں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو اور برادر اسلامی ممالک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔‘\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nاس حوالے سے ہفتے کو شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ٹیلی فون پر ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک گفتگو کی جس میں مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے تبادلہ خیال کیا گیا۔\n\nوزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے ایرانی صدر کو کشیدگی ختم کرانے کے سلسلے میں سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا۔\n\nایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس تفصیلی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیل سے بات چیت کی۔\n\nبیان کے مطابق شہباز شریف نے ایرانی صدر کو اپنی، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے جاری سفارتی رابطوں کے بارے میں بتایا جن کا مقصد امریکہ، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کو مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے متحرک کرنا ہے۔\n\nادھر ہفتے کی رات اسحٰق ڈار نے اپنی ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ایران نے پاکستان کے مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔\n\nان کا کہنا تھا ’مجھے یہ اہم خبر شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایران کی حکومت نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمز سے گزرنے کی اجازت دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ دو جہاز روزانہ اس آبنائے کو عبور کریں گے۔‘\n\nاس کے علاوہ اسحاق ڈار نے ہفتے کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ رابطہ کر کےعلاقائی صورت حال اور تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔\n\nانہوں نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ’ پائیدار امن کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔‘\n\n> Deputy Prime Minister/Foreign Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephonic conversation with Foreign Minister of Iran, Abbas Araghchi @Araghchi.\n>\n> The two leaders discussed the evolving regional situation and ongoing developments. DPM/FM emphasized the need… pic.twitter.com/8KkAcYhsOG\n>\n> — Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) March 28, 2026\n\nایران\n\nترکی\n\nمصر\n\nسعودی عرب\n\nآبنائے ہرمز\n\nاسرائیل\n\nترک اور مصری وزرائے خارجہ مذاکرات کے لیے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ سعودی وزیر خارجہ آج آ رہے ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nاتوار, مارچ 29, 2026 - 06:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">28 مارچ، 2026 کو ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان پاکستان پہنچنے کے بعد طیارے سے باہر آ رہے ہیں (دفتر خارجہ پاکستان)</p>\n\nایشیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی ولی عہد کو کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا: شہباز شریف\n\nمشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال کردار ادا کر رہے ہیں: پاکستان\n\nآبنائے ہرمز کی بندش: کیا واقعی کراچی پورٹ کی سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے؟\n\nایران جنگ: پاکستان کے فضائی شعبے کو 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان\n\nSEO Title:\n\nایران کے خلاف جنگ: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "ایران کے خلاف جنگ: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں"
}