{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreidnbnqxdor3heztdxdkac5j6ajvgcror4yjmz4ojgqachtuyioxj4",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mi5x2tnvugw2"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreigftp7nvboj7nwihks2ph2n7a6gkmqzlitkwpzmvv6fkcbknoreqq"
},
"mimeType": "image/jpeg",
"size": 65040
},
"path": "/node/185252",
"publishedAt": "2026-03-28T07:34:29.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"ایران",
"اسرائیل",
"امریکہ",
"اسحاق ڈار",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"پاکستان",
"news"
],
"textContent": "**پاکستان کے دفتر خارجہ نے ہفتے کو بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اتوار سے اسلام آباد کا دو روزہ دورہ کریں گے۔**\n\nدفتر خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دورے کے دوران وزرائے خارجہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت متعدد امور پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔ ’معزز مہمان وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔‘\n\nبیان کے مطابق پاکستان ’سعودی عرب، ترکی اور مصر جیسے برادر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔\n\n’یہ دورہ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ان ممالک کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔‘\n\nاسحٰق ڈار نے بھی**** نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہمان وزرائے خارجہ پیر کو وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔\n\nانہوں نے بتایا ’ہماری ملاقات ترکی میں طے تھی، تاہم مصروفیات کی وجہ سے میں نے بھائیوں کو اسلام آباد میں دعوت دی۔‘\n\nانہوں نے کہا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے اور ’ایمان داری، نیک نیتی سے تنازع ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘\n\nساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات کے باعث میڈیا پر بات چیت کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔‘\n\nاس سے قبل ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بھی اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے بتایا تھا۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے نجی نشریاتی ادارے اے خبر سے گفتگو میں کہا ’ابتدا میں ہم نے یہ اجلاس ترکی میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا… تاہم، چونکہ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں کو اپنے ملک میں ہی رہنا ضروری ہے، اس لیے ہم نے اجلاس کو پاکستان منتقل کردیا ہے۔‘\n\nامریکہ اور اسرائیل کی ایران سے جنگ کو تقریباً ایک ماہ ہو چکا ہے اور اس لڑائی کو رکوانے کے لیے پاکستان اور مشرق وسطی کے ممالک سرگرم ہیں۔\n\nپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسلام آباد اس حوالے سے ’ایک پرخلوص اور فعال کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی بہتری ہے۔‘\n\nپاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں خود کئی بار ایران اور دیگر خلیجی ممالک کی قیادت سے بات کر چکا ہوں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو اور برادر اسلامی ممالک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ’پاکستان کی کوششیں امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں ہیں۔‘\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nامریکہ\n\nاسحاق ڈار\n\nپاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اس دو روزہ دورے کے دوران خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سمیت متعدد امور پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nہفتہ, مارچ 28, 2026 - 12:30\n\nMain image:\n\n> <p>پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحق ڈار 18 نومبر، 2025 کو ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کرتے ہوئے (اے ایف پی)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nچار فریقی اجلاس: مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچ گئے\n\nامریکہ سے درخواست پر اسرائیل نے دو ایرانی رہنماؤں کو ہٹ لسٹ سے ہٹا دیا: پاکستان\n\nسعودی ولی عہد کو کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا: شہباز شریف\n\nایران جنگ: پاکستان کے فضائی شعبے کو 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان\n\nSEO Title:\n\nسعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ اتوار کو اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "سعودی عرب، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ اتوار کو اسلام آباد میں ملیں گے: اسحاق ڈار"
}