{
"$type": "site.standard.document",
"bskyPostRef": {
"cid": "bafyreid3frjaeyppi5jmim3rm5rmwi2ni3tvnetbwl33ddf6mmavrvympi",
"uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mi37ul5bqv62"
},
"coverImage": {
"$type": "blob",
"ref": {
"$link": "bafkreifunrbv5bhyx7rgvq3zs2yszu36bwlny2xi3wr5vxvowss2hurfdq"
},
"mimeType": "image/png",
"size": 563786
},
"path": "/node/185246",
"publishedAt": "2026-03-27T16:40:23.000Z",
"site": "https://www.independenturdu.com",
"tags": [
"شہباز شریف",
"پاکستان",
"امریکہ",
"ایران",
"اسرائیل",
"مشرق وسطیٰ",
"پیٹرولیم مصنوعات",
"انڈپینڈنٹ اردو",
"news"
],
"textContent": "**وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے جمعے کو بتایا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے ایک پرخلوص اور فعال کردار ادا کر رہا ہے جس کا مقصد امت مسلمہ کی بہتری ہے۔**\n\nپاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ان کے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں خود کئی بار ایران اور دیگر خلیجی ممالک کی قیادت سے بات کر چکا ہوں تاکہ امن کی راہ ہموار ہو اور برادر اسلامی ممالک کو نقصان سے بچایا جا سکے۔‘\n\nانہوں نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر بھی اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔\n\nوزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ’پاکستان کی کوششیں امت مسلمہ کے بہترین مفاد میں ہیں۔‘\n\n**پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ**\n\nوزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جمعے کو کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے رواں ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔\n\nقوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں ہفتے کے لیے پیٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 203 روپے اضافے کی تجویز تھی جسے حکومت نے مسترد کر دیا۔\n\nان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس اضافے کو مسترد کر کے خود 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔\n\nانہوں نے مزید بتایا کہ ’دنیا بھر کے ممالک میں قیمتیں دو گنا ہو چکی ہیں۔ قیمتیں عوام کے بس سے باہر ہو چکی ہیں اور حکومتیں بے بس ہو چکی ہیں۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنے کے لیے اس حوالے سے جامع منصوبہ بنا رہے ہیں جس کا اعلان چند دنوں میں کیا جائے گا جس میں عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ اس منصوبے کو کامیاب کیا جا سکے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nامریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے جس کے بعد ایران نے ان ممالک کو نشانہ بنایا جہاں امریکی اڈے موجود ہیں۔\n\nجبکہ ایران نے خلیجی توانائی کے انفراسٹرکچر پر بھی حملے کیے اور اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کر دیا، جو دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔\n\nاس جنگ کے آغاز کے بعد سے اسلام آباد نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔\n\nبرطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس کے بعد پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بات کی، جس میں انہوں نے اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ’فوری ضرورت‘ پر زور دیا۔\n\nواشنگٹن کا مؤقف ہے کہ پس پردہ مذاکرات ’مثبت سمت‘ میں جاری ہیں لیکن تہران نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔\n\nشہباز شریف\n\nپاکستان\n\nامریکہ\n\nایران\n\nاسرائیل\n\nمشرق وسطیٰ\n\nپیٹرولیم مصنوعات\n\nوزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر بھی امن کی کوششوں کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعہ, مارچ 27, 2026 - 21:30\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">27 مارچ، 2026 کو وزیراعظم پاکستان پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب کے دوران(پی ٹی وی سکرین گریب)</p>\n\nپاکستان\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nسعودی ولی عہد کو کشیدگی کم کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا: شہباز شریف\n\nپاکستان جامع مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو اعزاز سمجھتا ہے: شہباز شریف\n\nتیل موجود ہے، متعین نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں: شہباز شریف\n\nجب بھی ضرورت پڑی پاکستان سعودی عرب کی ’مدد‘ کے لیے آئے گا: ترجمان شہباز شریف\n\nSEO Title:\n\nمشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان فعال کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nShow on Homepage",
"title": "مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان فعال کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم"
}