{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreieeba2nn53qsc6vdc4exxmbdakppy2ode7rzpnppelp6ub7f5lxey",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhyiq3qlbq32"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreiccoynyaefbehpvvzsaucnjpavxvqjxyxaaqz4f7kvhaqig27sgue"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 48604
  },
  "path": "/node/185223",
  "publishedAt": "2026-03-26T07:01:49.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "پاکستان",
    "عمران خان",
    "اقوام متحدہ",
    "انسانی حقوق کونسل",
    "انڈپینڈنٹ اردو",
    "سوشل",
    "news"
  ],
  "textContent": "**پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کے ایک حالیہ بیان پر کہا ہے کہ اگر ’بیٹے اتنے ہی فکرمند ہیں تو وہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کی منسوخی کے لیے لابنگ کرنے کے بجائے پاکستان آ کر ان (اپنے والد) سے ملاقات کریں۔‘**\n\nعمران خان کے بیٹے قاسم خان نے بدھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بات کرتے ہوئے اپنے والد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔\n\nقاسم خان نے اس حوالے سے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’آج مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے 47 رکن ممالک سے خطاب کیا اور اپنے والد عمران خان اور پاکستان کے تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔‘\n\nساتھ ہی انہوں نے پاکستان کو حاصل یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر بھی بات کی اور کہا کہ ’میں یہ بات بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے والد کی طرح میں بھی جی ایس پی پلس (GSP+) سٹیٹس کی مکمل حمایت کرتا ہوں، کیونکہ پاکستان کے عوام کو اس کے رہنماؤں کے اقدامات کی سزا نہیں دی جانی چاہیے۔\n\n’تاہم پاکستانی حکومت کو ان 27 معاہدوں پر مکمل عملدرآمد بھی یقینی بنانا ہوگا جن کی پابندی کا اس نے اس سہولت کے حصول کے لیے وعدہ کیا تھا، جن میں بین الاقوامی عہدنامہ برائے شہری و سیاسی حقوق اور کنونشن اگینسٹ ٹارچر شامل ہیں۔‘\n\nعمران خان کے صاحبزادے کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\nردعمل دینے والوں میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شامل ہیں جنہوں ایکس پر لکھا کہ ’اگر بیٹے واقعی اپنے والد کے بارے میں اتنے فکرمند ہیں تو جی ایس پی پلس سٹیٹس کی منسوخی کے لیے لابنگ کرنے کے بجائے انہیں اپنی محبت اور وابستگی کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے اور پاکستان آ کر ان سے ملاقات کرنی چاہیے۔‘\n\n**جی ایس پی پلس اور پاکستان**\n\nیورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم کے تحت اہل ترقی پذیر ممالک کو یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی جاتی ہے بشرطیکہ وہ انسانی حقوق، مزدروں کے حقوق، ماحولیاتی تحفظ اور اچھی حکمرانی سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد کے پابند ہوں۔\n\nپاکستان 2014 سے اس سکیم سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور اس منصوبے کے بڑے مستفید ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔\n\nیورپی یونین یورپ کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی تقریباً ایک تہائی برآمدات یورپ جاتی ہیں۔\n\nماضی میں پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت پر سوالات بھی اٹھتے رہے ہیں۔\n\nاپریل 2021 میں یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں فوری نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کی وجہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد، میڈیا کی آزادی پر قدغنوں اور مجموعی انسانی حقوق کے مسائل بتائے گئے تھے۔\n\nپاکستان\n\nعمران خان\n\nاقوام متحدہ\n\nانسانی حقوق کونسل\n\nعمران خان کے بیٹے قاسم خان نے بدھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بات کرتے ہوئے اپنے والد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔\n\n انڈپینڈنٹ اردو\n\nجمعرات, مارچ 26, 2026 - 12:00\n\nMain image:\n\n> <p>عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے 25 مارچ 2026 کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب کیا (سکرین گریب/ یو این/ قاسم خان)</p>\n\nسوشل\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nعمران خان کا اسلام آباد کے ہسپتال میں آنکھ کا تیسرا پروسیجر\n\nگواسکر سمیت کئی کرکٹ لیجنڈز کی پاکستان سے عمران خان کے لیے اپیل\n\nعمران کے لیے فکرمند، ویزا درخواستوں پر جواب نہیں ملا: قاسم، سلیمان\n\nSEO Title:\n\nعمران خان کے بیٹے پاکستان کے خلاف ’لابنگ‘ کی بجائے والد سے ملاقات کے لیے آئیں: خواجہ آصف\n\ncopyright:\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "عمران خان کے بیٹے پاکستان کے خلاف ’لابنگ‘ کی بجائے والد سے ملاقات کے لیے آئیں: خواجہ آصف"
}