{
  "$type": "site.standard.document",
  "bskyPostRef": {
    "cid": "bafyreibynfyxgzu3crln576whkhqf77sdvduigdqmjdxg5fwue3lusz6yu",
    "uri": "at://did:plc:vc2nen26a4wwwtacdiwdpeqk/app.bsky.feed.post/3mhyipsmpxp32"
  },
  "coverImage": {
    "$type": "blob",
    "ref": {
      "$link": "bafkreihu6x7acdcxwocefnlwxzhvwgya3clmbr6zooskfnrz5emywaeyyi"
    },
    "mimeType": "image/jpeg",
    "size": 38113
  },
  "path": "/node/185224",
  "publishedAt": "2026-03-26T07:45:13.000Z",
  "site": "https://www.independenturdu.com",
  "tags": [
    "pic.twitter.com/1y4HsvfU69",
    "March 26, 2026",
    "ایران",
    "روس",
    "یوکرین",
    "ڈرون",
    "امریکہ",
    "اسرائیلی جارحیت",
    "برائیونی گوچ",
    "دنیا",
    "news",
    "@ZelenskyyUa"
  ],
  "textContent": "رپورٹ کے مطابق روس امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایران کی جنگی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے ڈرونز، ادویات اور خوراک کی مرحلہ وار ترسیل مکمل کرنے کے قریب ہے۔\n\nدو عہدیداروں نے، جنہیں انٹیلیجنس معلومات تک رسائی حاصل ہے نے اخبار دی فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے گزشتہ ماہ تہران پر پہلے حملے کے چند دن بعد ہی ایرانی اور روسی اعلیٰ حکام نے خفیہ طور پر ڈرونز کی فراہمی پر بات چیت شروع کر دی تھی۔\n\nمغربی انٹیلیجنس کے مطابق ماسکو نے مارچ کے اوائل میں ترسیل شروع کی اور توقع ہے کہ اس مہینے کے اختتام تک یہ مکمل ہو جائے گی۔\n\nجنگ جاری رہنے کے دوران روس تہران کا قریبی اتحادی بنا ہوا ہے، خاص طور پر اس پس منظر میں کہ ایران نے یوکرین پر روسی حملے میں ماسکو کی کئی سالوں سے حمایت کی ہے۔\n\n# مزید پڑھ\n\nاس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)\n\n\n\nیوکرین کے صدر وولودی میر زیلینسکی بارہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ روس ایران کو انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے بدھ کو کہا کہ ماسکو نے امریکہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی، یہ پیشکش کرتے ہوئے کہ اگر واشنگٹن یوکرین کو انٹیلیجنس ڈیٹا فراہم کرنا بند کر دے تو روس بھی ایران سے فوجی معلومات کا تبادلہ روک دے گا۔\n\nپیر کے روز انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ’ناقابلِ تردید‘ شواہد موجود ہیں کہ روس اب بھی ایران کو انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے، اور خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ انہوں نے یہ ڈیٹا خود دیکھا ہے، تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔\n\nڈرونز کی کھیپ اس جنگ کے آغاز کے بعد ایران کے لیے ماسکو کی حمایت کا پہلا ثبوت ہو سکتی ہے۔\n\nڈرونز کی ترسیل کے بارے میں پوچھے جانے پر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ ’اس وقت بہت سی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ایک بات درست ہے، ہم ایرانی قیادت کے ساتھ اپنا مکالمہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘\n\nایران روس کے لیے شاہد ڈرونز کا ایک اہم فراہم کنندہ رہا ہے، جو یوکرین کے خلاف جنگ میں روسی توپخانے کا اہم حصہ ہیں۔ ماسکو اپنی جارحیت کے دوران ایک ہی رات میں سینکڑوں شاہد ڈرونز استعمال کر چکا ہے، جس کے باعث کیف دفاعی ڈرون جنگ میں مہارت حاصل کر چکا ہے۔\n\nزیلنسکی نے بدھ کو کہا کہ خلیجی ممالک یوکرین کے ڈرونز کے خلاف دفاعی تجربے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔\n\n> The United States has reached out to us regarding their bases in Middle Eastern countries. We’ve also been approached by Saudi Arabia, Qatar, the United Arab Emirates, Bahrain, Jordan, and Kuwait.\n>\n>  We’re already working with some of them, and our expert teams are already on the… pic.twitter.com/1y4HsvfU69\n>\n> — Volodymyr Zelenskyy / Володимир Зеленський (@ZelenskyyUa) March 26, 2026\n\nانہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ’ہم دیکھ رہے ہیں کہ خطے میں نہ صرف )شاہد( ڈرونز استعمال ہو رہے ہیں بلکہ ایف پی وی ڈرونز کے استعمال کے شواہد بھی بڑھ رہے ہیں۔ یہ جدید جنگ ہے اور ہر کسی کو اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یوکرین کے پاس یہ مہارت موجود ہے، اور ہماری حمایت کے بدلے ہمیں ان شعبوں میں مدد درکار ہے جہاں ہمیں زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔‘\n\nانہوں نے مزید کہا کہ ’اس میں بیلسٹک خطرات سے تحفظ اور دفاع کے لیے مالی وسائل شامل ہیں۔ یوکرین ایک باہمی فائدہ مند شراکت داری کی پیشکش کرتا ہے: ہم ان کو مضبوط بنا سکتے ہیں جو ہمیں مضبوط بنا سکتے ہیں۔\n\n’دنیا کی موجودہ صورتحال ایسی ہے کہ صرف مربوط اور مشترکہ اقدامات ہی حقیقی نتائج اور حقیقی سکیورٹی کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ ہمیں یورپ میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، اور جب تک یہ خطرہ موجود ہے ہمیں خود کو مضبوط بنانے کے لیے مزید مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔‘\n\nصدر نے کہا کہ ’مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطہ درست سمت ہیں اور یوکرین کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ مواقع فراہم کرتے ہیں۔‘\n\nایران\n\nروس\n\nیوکرین\n\nڈرون\n\nامریکہ\n\nاسرائیلی جارحیت\n\nیوکرین کے صدر وولودی میر زیلینسکی بارہا یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ روس ایران کو انٹیلیجنس فراہم کر رہا ہے۔\n\nبرائیونی گوچ\n\nجمعرات, مارچ 26, 2026 - 12:45\n\nMain image:\n\n> <p class=\"rteright\">ایران کا ڈیزائن کردہ شاہد ڈرون جو روس تیار کر رہا ہے۔ یہ ڈرون 27 دسمبر 2025 کو یوکرین کے شہر کیئف پر اڑتے دیکھا گیا (اے ایف پی)<br />\n>   </p>\n\nدنیا\n\ntype:\n\nnews\n\nrelated nodes:\n\nروس کا شیڈو بیڑا کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟\n\nامریکہ نے ایران پر حملے کے لیے ایرانی ڈرون ہی کاپی کر لیا\n\nامریکہ نے ایرانی ڈرون ’مار گرایا‘، کشیدگی کے باوجود رواں ہفتے مذاکرات متوقع\n\nماسکو سے واشنگٹن تک: الشرع کی متوازن سفارت کاری\n\nSEO Title:\n\nروس ایران کو جنگی کوششوں میں مدد کے لیے ڈرونز بھیج رہا ہے: رپورٹ\n\ncopyright:\n\norigin url:\n\nhttps://www.independent.co.uk/news/world/europe/russia-drones-iran-western-intelligence-ukraine-b2945831.html\n\nshow related homepage:\n\nHide from Homepage",
  "title": "روس ایران کو جنگی کوششوں میں مدد کے لیے ڈرونز بھیج رہا ہے: رپورٹ"
}